نظم “ہمارا وطن” جموں کشمیر بورڈ کے جماعت تیسری کے طلباء کے لیے بہارستانِ اُردو کتاب کا تیرہواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 13 ہمارا وطن کےمتعلق ہے. اس پوسٹ میں آپ کو سبق نمبر 13 ہمارا وطن کے الفاظ معنی اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر12 حبہ خاتون کے الفاظ اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 13 ہمارا وطن Question Answers
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 13 Hmara Watan (Poem Text)
ہندوستاں ہے ہمارا وطن
محبت کی آنکھوں کا تارا وطن
ہمارا وطن ، دل سے پیارا وطن
وہ اس کے درختوں کی تیاریاں
وہ پھل پھُول، پودے وہ پھُلواریاں
ہمارا وطن ، دل سے پیارا وطن
ہوا میں درختوں کا وہ جھومنا
وہ پتوں کا پھولوں کا مُنہ چومنا
ہمارا وطن ، دل سے پیارا وطن
وہ ساون میں کالی گھٹا کی بہار
وہ برسات کی ہلکی ہلکی پھُوار
ہمارا وطن ، دل سے پیارا وطن
وہ باغوں میں کوئل ، وہ جنگل میں مور
وہ گنگا کی لہریں ، وہ جمنا کا زور
ہمارا وطن ، دل سے پیارا وطن
اسی سے ہے اس زندگی کی بہار
وطن کی محبت ہو یا ماں کا پیار
ہمارا وطن ، دل سے پیارا وطن
برج نرائن چکبست
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 13 Hmara Watan (Word Meaning)
:سوال نمبر(۱). الفاظ کے معنی
معنی | الفاظ |
---|---|
زندگی کی خوشی | زندگی کی بہار |
بہت پیارا | آنکھوں کا تارا |
کالے بادل | کالی گھٹا |
ہلکی ہلکی بوند یں پڑنا | پھُوار |
باغیچہ، پھُلواری کی جمع ، چمن | پھُلواریاں |
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 13 Hmara Watan Question Answers
:سوال نمبر (۲). مختصر جواب لکھیے
سوال: شاعر کو دل سے کون پیارا ہے؟
جواب: شاعر کو اپنا وطن دل سے پیارا ہے۔
سوال: ہمارے وطن کا نام کیا ہے؟
جواب: ہمارے وطن کا نام بھارت یا ہندوستاں ہے
سوال: نیچے لکھتے ہوئے شعر کو پڑھ کر جواب دیجئے ؟
اسی سے ہے اس زندگی کی بہار وطن کی محبت ہو یا ماں کا پیار
سوال: وطن کی محبت کے برابر اور کس کا پیار ہے؟
جواب: وطن کی محبت کے برابر ماں کا پیار ہے۔
سوال: وہ ساون میں کالی گھٹا کی بہار (اس شعر کا دوسرا مصرع لکھے)
جواب: و وہ برسات کی ہلکی ہلکی پھوار۔
سوال: وہ گنگا کی لہریں وہ جمنا کا زور (اس شعر کا پہلا مصرع لکھیے )
جواب: وہ باغوں میں کوئل ، وہ جنگل میں مور
سوال نمبر (۳). اس نظم کا پہلا اور پانچواں بند زبانی یاد کیجیے؟
سوال نمبر (۴). نظم ہمارا وطن کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ترنم میں پڑھیئے ؟
جواب: بچے خود اس نظم کا پہلا اور پانچواں بند زبانی یادکریں اور کلاس میں اس نظمکو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ترنم میں پڑھیں۔
:سوال نمبر (۵). مناسب لفظ سے خالی جگہوں کو پر کیجئے
(ہندوستان ہمارا —– ہے۔ (وطن، شهر
جمنا ایک —– ہے۔ (دریا، صوبہ )
ہندوستان کا قومی پرندہ —– ہے۔ (کبوتر ، مور)
جواب: ہندوستان ہمارا وطن ہے۔
جمنا ایک دریا ہے۔
ہندوستان کا قومی پرندہ مور ہے۔
سوال نمبر (۶). ذیل کے جدول میں کچھ حروف دیئے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ حروف کو ملانے سے دریاؤں کے نام بنتے ہیں۔ ان حروف کو دائرہ بند کیجئے
ر | م | ل | ہ | ج | ن |
و | ط | ا | ر | م | و |
ی | و | ت | د | ن | ا |
ا | گ | ن | گ | ا | س |
:جواب
:سوال نمبر (۷). ہندوستان کی دس ریاستوں کے نام لکھیے
جواب: (۱) پنجاب (۲) ہریانہ (۳) اتر پردیش (۴) آندھرا پردیش (۵) تامل ناڈو (۶) مہاراسٹر (۷) کرناٹک (۸) کیرلا (۹) ہماچل پردیش (۱۰) راجستھان
سوال نمبر (۸). ہندوستان کی راجدھانی ”دلی” ہے
پاکستان کی راجدھانی _______ ہے
امریکہ کی راجدھانی _______ ہے
برطانیہ کی راجدھانی _______ ہے
جواب: پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد ” ہے
امریکہ کی راجدھانی “واشنگٹن ڈی سی ہے
برطانیہ کی راجدھانی “لندن” ہے
سبق نمبر13 ہمارا وطن کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ ف فائدہ مند لگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply