سبق “ گرونانک” جموں کشمیر بورڈ کے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اُردو کتاب کا دسواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر10 گرونانک کےمتعلق ہے Baharistan Class 5 Urdu Chapter 10 Guru Nanak Question Answer. اس پوسٹ میں آپ کو سبق گرونانک کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ ۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نےسبق نمبر 9 ریل گاڑی کے الفاظ معنی، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Baharistan Class 5 Urdu Chapter 10 Guru Nanak Question Answer
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 10 Guru Nanak Word Meaning
سوال: الفاظ کے معنی
| معنی | الفاظ |
|---|---|
| سال | برس |
| غریب | مفلس |
| کئی سو | سینکڑوں |
| مٹ جانے والا ، ناپائدار | فانی |
| ضرورت مند ۔ حاجت مند | محتاج |
| آہستہ آہستہ، دھیرے دھیرے | رفتہ رفتہ |
| گھر بار | گرہستی |
| پاک ،محترم قابل احترام | مقدس |
| فائدہ | نفع |
| ( ہندی لفظ ) پاک، مقدس | پوتر |
| لکھی گئی، تحریر ہو گئی | نقش ہوگئی |
| بہتری اور بھلائی کی بات | نصیحت |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 10 Question Answers
سوال: سوچئے اور بتائیے:
سوال: ہمارے ملک ہندوستان میں کئی خاص باتوں میں ایک خاص بات کیا ہے؟
جواب: ہمارے ملک ہندوستان کی کئی خاص باتیں ہیں۔ ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں بہت سے مذہبوں کے ماننے والے آباد ہیں۔ کئی برسوں سے وہ سب ساتھ رہتے ہیں۔
سوال: گرو نانک کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟
جواب: گرونانک کی پیدائش آج سے پانچ سوسال پہلے تلونڈیگاؤں میں ہوئی تھی۔ یہ گاؤں پاکستان میں لاہور سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اب اس گاؤں کو نا نکانہ صاحب کہتے ہیں۔
سوال: اُن کا نام نانک کیسے پڑا؟
جواب: گرونانک کی بڑی بہن کی پیدائش اپنے نانا کے گھر میں ہوئی تھی۔ اس لئے انہیں نانی ” یعنی “نانا کی” کہتے تھے۔ بڑی بہن کے نام پر ان کو بھی نانک یعنی نانا کا کہنے لگے اور یہی اُن کا نام پڑ گیا۔
سوال: گرونانک کیا چاہتے تھے؟
جواب: گرونانک کو گیان دھیان کی باتوں سے دلچسپی تھی ۔ وہ ہر وقت دین دھرم کی باتیں کرنا چاہتے تھے۔ اور اسی میں اپنا دل لگانا چاہتے تھے۔
سوال: گرونانک دیو جی کس مذہب کے بانی ہیں؟
جواب: گرو نانک دیو جی سکھ مذہب کے بانی ہیں۔
سوال: نیچے دئے گئے جملوں کو واقعات کی ترتیب سے لکھئے:۔
گرونانک کو بچپن ہی سے کھیل کود کا شوق نہ تھا۔
کالو چند کو یہ دیکھ کر رنج ہوتا اور غصہ بھی آتا کہ نانک کی طبیعت دُنیا کے کاموں میں نہیں لگتی۔
سات آٹھ سال کی عمر میں انہیں پڑھنے بٹھایا گیا۔
گرو نانک کی پیدائش آج سے لگ بھگ چھ سو سال پہلے تلونڈی گاؤں میں ہوئی تھی۔
گرونانک کو سر کار میں نوکر رکھوا دیا۔
گرونا تک ملک ملک اور شہر شہر پھرے۔
گرونانک اور دوسرے بزرگوں کی باتیں ایک کتاب میں جمع کی گئیں۔ اس کتاب کا نام “گرو گرنتھ صاحب” ہے۔
انہوں نے گھر بار چھوڑ کر فقیری لے لی۔
آخری سفر کا وقت آیا توضلع گورداس پور میں آئے وہیں ۱۵۳۹ ء میں نوے سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔
جواب:
گرو نانک کی پیدائش آج سے لگ بھگ چھ سو سال پہلے تلونڈی گاؤں میں ہوئی تھی۔
گرونانک کو بچپن ہی سے کھیل کود کا شوق نہ تھا۔
سات آٹھ سال کی عمر میں انہیں پڑھنے بٹھایا گیا۔
کالو چند کو یہ دیکھ کر رنج ہوتا اور غصہ بھی آتا کہ نانک کی طبیعت دُنیا کے کاموں میں نہیں لگتی۔
گرونانک کو سر کار میں نوکر رکھوا دیا۔
انہوں نے گھر بار چھوڑ کر فقیری لے لی۔
گرونا تک ملک ملک اور شہر شہر پھرے۔
آخری سفر کا وقت آیا توضلع گورداس پور میں آئے وہیں ۱۵۳۹ ء میں نوے سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔
گرونانک اور دوسرے بزرگوں کی باتیں ایک کتاب میں جمع کی گئیں۔ اس کتاب کا نام “گرو گرنتھ صاحب” ہے۔
سوال: نیچے دئے ہوئے لفظوں کے متضاد لکھئے :-
نفع کھرا ۔ رنج – نیک- فانی۔ نوکر۔ غریب
جواب:
| متضاد | الفاظ |
|---|---|
| نقصان | نفع |
| کھوٹا | کھرا |
| خوشی | رنج |
| بد | نیک |
| لافانی | فانی |
| آقا | نوکر |
| امیر | غریب |
سوال: مذکر کے مونث اور مونٹ کے مذکر لکھئے
والد – بہن – نانا – بیوی – نوکر – دھوبن
: جواب
| مونث | مذکر | مونث | مذكر |
|---|---|---|---|
| بہن | بھائی | والده | والد |
| بیوی | شوہر | نانی | نانا |
| دھوبن | دھوبی | نوکرانی | نوکر |
:سوال: نیچے دئے گئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے
محتاج – مفلس – مقدس – پیدائش – گرہستی۔
:جواب
| جملے | الفاظ |
|---|---|
| خدا انسان کو کسی کا محتاج نہ بنائے۔ | محتاج |
| مفلس انسان کی زندگی مصیبتوں سے بھری ہوتی ہے۔ | مفلس |
| مکہ معظمہ ایک مقدس مقام ہے۔ | مقدس |
| علامہ اقبال کی پیدائش سیالکوٹ میں ہوئی۔ | پیدائش |
| گرہستی کا بوجھ سنبھالنا سب کے لئے آسان کام نہیں ہوتا۔ | گرہستی |
سوال: ان جملوں پر غور کیجیے:۔
بچہ روتا ہوا جا رہا ہے۔
لڑکی مسکراتی ہوئی آئی۔
بوڑھا آدمی چلتے چلتے تھک گیا۔
روتا ہوا، مسکراتی ہوئی، چلتے چلتے “ الفاظ بچہ لڑکی اور بوڑھے آدمی کی حالت کو ظاہر کر رہے ہیں ۔ اصل میں یہ اسمائے مشتق ہیں اور جو اسمائے مشتق کسی کام کرنے والے کی حالت کو ظاہر کرتے ہیں، اسم حالیہ کہلاتے ہیں۔
سوال: درج ذیل مصدروں سے اسم حالیہ بنائیے:۔
| دوڑتا ہوا | دوڑنا | مثال |
|---|
| بولنا | |
|---|---|
| مسکرانا | |
| ہننا | |
| کھیلنا | |
| چلنا | |
| سونا |
:جواب
| بولتا ہوا | بولنا |
|---|---|
| مسکراتا ہوا | مسکرانا |
| ہنستا ہوا | ہننا |
| کھیلتا ہوا | کھیلنا |
| چلتا ہوا | چلنا |
| سوتا ہوا | سونا |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 10 Guru Nanak Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply