سبق “ ہوا” جموں کشمیر بورڈ کے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اُردو کتاب کا گیارھواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر11 ہوا کےمتعلق ہے Baharistan Class 5 Urdu Chapter 11 Hawa Question Answer. اس پوسٹ میں آپ کو سبق ہوا کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ ۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نےسبق نمبر 10 گرونانک کے الفاظ معنی، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Baharistan Class 5 Urdu Chapter 11 Hawa Question Answer
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 11 Word Meaning
سوال: پڑھئے اور سمجھۓ
| معنی | الفاظ |
|---|---|
| جسم کے وہ اندرونی اجزا جن پر سانس لینے کا نظام قائم ہے۔ | پھیپھڑے |
| حصے ، جز کی جمع | اجزا |
| کئی چیزوں کی آمیزش سے بنا ہوا، گھول، میکسچر (mixture) | آمیزه |
| خوبی، وصف، تاثیر | خاصیت |
| باہر نکال دینا، (مثلاً رشید کو اسکول سے خارج کیا گیا، یعنی اسکول سے نکالا گیا ) | خارج کرنا |
| طاقت، قوت | توانائی |
| آلودگی سے بھرا ہوا، گندگی سے بھرا ہوا، ناصاف گنده | آلوده |
| نقصان دہ | مُضر |
| اپنے اندر سمالینا | جذب کرنا |
| خوراک | غذا |
| پانی کا بخارات میں تبدیل ہونا اور ہوا میں پھیل جانا ۔ | بھاپ بنا |
| بہت زیادہ | نہایت |
| بالن وغیره | ایندھن |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 11 Question Answer
سوال: درج ذیل جملوں کے لئے سوالات بنائیے
ہمارے جسم میں روزانہ ایک کلو گرام آکسیجن جذب ہوتی ہے۔ آکسیجن کی یہ خاصیت ہے کہ خود نہیں جلتی لیکن چیزوں کو جلنے میں مدد دیتی ہے۔
نائٹروجن گیس ہوا کا سب سے بڑا جُز ہے یہ آکسیجن کی شدت کم کرتی ہے۔
اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے سے ہم بڑی حد تک ہوا کو آلودہ ہونے سے بچاسکتے ہیں۔
جواب:
ہمارے جسم میں روانہ آکسیجن کی کتنی مقدار جذب ہوتی ہے اور یہ بھی بتائیے کہ آکسیجن کی خاصیت کیا ہے؟
ہوا کا سب سے بڑا جُز کون سی گیس ہے۔ یہ کس گیس کی شدت کم کرتی ہے؟
ہوا کو آلودہ ہونے سے کیسے بچایا جاسکتا ہے؟
سوال: نیچے دئے ہوئے لفظوں کی ضد لکھئے :
ضروری- آلوده- مُضر
| ضد | الفاظ |
|---|---|
| غیر ضروری | ضروری |
| صاف | آلوده |
| مُفید | مُضر |
سوال: نیچے دئے ہوئے لفظوں سے جملے بنائیے
اجزا – خاصیت – جذب
جواب:
| جملے | الفاظ |
|---|---|
| ہوا کئی اجزا سے مل کر بنی ہے۔ | اجزا |
| سچائی کی یہ خاصیت ہے کہ وہ انسان کو شرمندہ نہیں ہونے دیتی۔ | خاصیت |
| بارش کا کچھ پانی زمین میں جذب ہوتا ہے۔ | جذب |
سوال: خالی جگہیں مناسب الفاظ سے پر کیجیے
آلوده – ضروری – مادہ – پیڑ پودے
ہوا ہماری زندگی کے لئے——- ہے۔
——- ہوا کو صاف رکھتے ہیں۔
ہوا ایک—— ہے۔
دھواں سے ہوا۔۔۔۔ ہوتی ہے۔
جواب:
ہوا ہماری زندگی کے لئے ضروری ہے۔
پیڑ پودے ہوا کو صاف رکھتے ہیں۔
ہوا ایک مادہ ہے۔
دھواں سے ہوا آلودہ ہوتی ہے۔
سوال: نوٹ بک پر یہ الفاظ لکھئے :
احمد کی کتاب اچھی ہے۔
گلاب خوب صورت ہے۔
تختی کا رنگ کالا ہے۔
ندیم کا رنگ گورا ہے۔
راستے میں کوڑا ڈالنا بری عادت ہے۔
[ ‘صفت’ وہ کلمہ ہے جو کسی اسم کی اچھائی یا برائی ظاہر کرے۔ جیسے اوپر کی مثالوں میں اچھی، خوب صورت، کالا،گورا، بُری ، صفات ہیں۔]
سوال: درج ذیل جملوں میں سے اسمائے صفت تلاش کیجیے:۔
سیب سُرخ ہے۔
بلی چالاک ہے۔
کوا کالا ہے۔
بچہ کمزور ہے۔
دودھ میٹھا ہے۔
جواب: سیب سُرخ ہے۔ (سُرخ) صفت ہے۔
کو ا کالا ہے۔ (کالا) صفت ہے۔
بلی چالاک ہے۔ (چالاک) صفت ہے۔
بچہ کمزور ہے (کمزور) صفت ہے۔
دودھ میٹھا ہے (میٹھا ) صفت ہے۔
سوال: سوچئے اور بتائیے:
دیئے گئے دائرے میں ہوا میں موجود مختلف گیسوں کا تناسب دیا گیا ہے ۔ آپ گیس کا نام لکھۓ اور ہر بکس میں الگ الگ ہے۔ رنگ بھر دیجئے

: جواب

سوال: ہوا ایک نعمت عظیم ہے۔ اسی طرح پانی بھی عظیم نعمت ہے جس کے بغیر زندہ رہنا نا ممکن ہے۔ استاد کی مدد سے پانی کے متعلق بارہ جملے لکھتے؟
:جواب: پانی کے بارے میں بارہ جملے درج ذیل ہیں
پانی کے بغیر زندگی ممکن نہیں ہے۔(۱)
(۲) ہم پانی پیتے ہیں ۔
(۳) ہم کھانا بنانے میں نہانے میں، کپڑے دھونے میں، گھر کی صفائی ستھرائی میں پانی کا استعمال کرتے ہیں۔
(۴) پانی سے فصلوں اور سبزیوں وغیرہ کی سینچائی کی جاتی ہے۔
(۵) پیڑ پودے چاہے وہ پھل دار ہوں یا بغیر پھل کے انہیں زند در بننے کے لئے بھی پانی لازمی ہے۔
(۶) ہمیں پینے کے لئے صاف پانی استعمال کرنا چاہئے۔
(۷) آلودہ پانی انسان کو کئی بیماریوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔
(۸) پانی انسانی جسم کی بناوٹ اور اس کی مشینری کے اندر افعال انجام دینے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
(۹) جسم کی عمومی صحت کے لیے پانی کی مناسب مقدار ضروری ہے۔
(۱۰) اس کی غیر موجودگی یا کمی کی صورت میں انسانی جسم مختلف خرابیوں سے دو چار ہو جاتا ہے۔
(۱۱) اگر جسم میں پانی کی شدید کمی ہو جائے تو جلد سوکھ کر ڈھیلی پڑ جاتی ہے۔
(۱۲) پانی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں پانی کو آلودگی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 11 Hawa Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply