سبق “ حضرت فاطمہ رضی الله عنها” جموں کشمیر بورڈ کے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اُردو کتاب کا بارھواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر12 حضرت فاطمہ رضی الله عنها کےمتعلق ہے Baharistan Class 5 Urdu Chapter 12 Hazrat Fatima Question Answer. اس پوسٹ میں آپ کو سبق حضرت فاطمہ رضی الله عنها کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نےسبق نمبر 11 ہوا کے الفاظ معنی، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Baharistan Class 5 Urdu Chapter 12 Hazrat Fatima Question Answer
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 12 Word Meaning
سوال: الفاظ کے معنی:۔
| معنی | الفاظ |
|---|---|
| بھوکے رہنا، خالی پیٹ رہنا، کچھ نہ کھانا پینا کالا | فاقہ کرنا |
| سلوک | برتاؤ |
| عورت (جمع خواتین) | خاتون |
| بیٹی۔ | صاجزادی |
| خدمت کرنے والی والا، نوکر | خدمت گزار |
| اناج، گیہوں، چاول، جو، باجرہ وغیرہ | غلّہ |
| گزارنا (جیسے بسر اوقات کرنا یا زندگی بسر کرنا) | بسر کرنا |
| قربانی | ایثار |
| اپنا کر لینا، دل جیت لینا ، دل میں کشش پیدا کرنا | دل کو موہ لینا |
| عزت، توقیر | احترام |
| چین، خللی اور انتشار سے عاری ماحول | سکون |
| ہمسائے،( ایک محلے میں رہنے والے سبھی لوگ ایک دوسرے کے ہمسائے ہوتے ہیں۔) | پڑوسی |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 12 Question Answer
سوال: سوچئے اور بتائیے۔
سوال: حضرت فاطمہ کون تھیں؟
جواب: وہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلى الله عليه وسلم کی صاجزادی تھیں۔
سوال: حضرت فاطمہ کے بیٹوں کے نام کیا تھے؟
جواب: حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین ۔
سوال: فاقے کے دوران بی بی فاطمہ کے ساتھ کئی بار کیا واقعہ بی بی پیش آیا؟
جواب: فاقے کے دوران بی بی فاطمہ کے ساتھ بہت سے واقعے پیش آئے۔ ایک بارکھانے کے لیے کچھ سامان میسر ہوا، لیکن اسی وقت کسی غریب نے گھر پر آ کر کھانے کا سوال کیا۔ بی بی فاطمہ نے سارا کھانا اس مسافر کے حوالے کر دیا اور خود بچوں سمیت فاقے سے ہی رہے
سوال: حضرت فاطمہ عرب کی عورتوں کو کیا تعلیم دیتی تھیں؟
جواب: حضرت فاطمہ عرب کی عورتوں کو ایمانداری، خدمت گزاری اور محبت بھرے برتاؤ کی تعلیم دیتی رہتی تھیں۔
سوال: حصہ (الف) اور حصہ (ب) کو ملا کر صحیح جملے بنائیے
| ب | الف |
|---|---|
| حضرت علی سے ہوئی تھی | حضرت فاطمہ بڑی |
| بیٹی کا بہت خیال کرتے تھے | حضرت فاطمہ عورتوں کو |
| ایمانداری اور خدمت گزاری کی تعلیم دیتی تھیں | حضرت محمد صلى الله عليه وسلم |
| حضرت محمد کی صاجزادی تھیں | حضرت فاطمہ کی شادی |
| خدمت گزار تھیں | حضرت فاطمہ |
:جواب
| ب | الف |
|---|---|
| خدمت گزار تھیں | حضرت فاطمہ بڑی |
| ایمانداری اور خدمت گزاری کی تعلیم دیتی تھیں | حضرت فاطمہ عورتوں کو |
| بیٹی کا بہت خیال کرتے تھے | حضرت محمد صلى الله عليه وسلم |
| حضرت علی سے ہوئی تھی | حضرت فاطمہ کی شادی |
| حضرت محمد کی صاجزادی تھیں | حضرت فاطمہ |
:سوال: مندرجہ ذیل الفاظ کے واحد اور جمع بنائیے
نبی ۔ صحابہ ۔ خواتین ۔ تکلیف ۔ اوقات
| جمع | واحد |
|---|---|
| انبیا | نبی |
| صحابہ | صحابی |
| خواتین | خاتون |
| تکالیف | تکلیف |
| اوقات | وقت |
سوال: نیچے دیے گئے الفاظ کو جملوں میں استعمال کیجیے
محنتی چکّی – ایمانداری – قربانی – پریشانی
:جواب
| جملے | الفاظ |
|---|---|
| ذی شان بہت محنتی لڑکا ہے۔ | محنتی |
| میرے گھر میں چکی ہے۔ | چکّی |
| ہم کو چاہئے کہ وہ ایمانداری سے کام کریں۔ | ایمانداری |
| انسان میں قربانی کا جذبہ ہونا چاہئے۔ | قربانی |
| پریشانی انسانی ذہن کو کھوکھلا کر دیتی ہے | پریشانی |
سوال: ہاں یا نہیں میں جواب دیجیے:۔
حضرت فاطمہ فاطمہ کے دو فرزند تھے۔
اُن کی زندگی آرام سے بسر ہوتی تھی۔
حضرت فاطمہ سے ملنے عرب کی عورتیں آتی تھیں۔
حضرت فاطمہ عورتوں کی مدد کرتی تھیں۔
جواب: حضرت فاطمہ فاطمہ کے دو فرزند تھے۔(ہاں)
اُن کی زندگی آرام سے بسر ہوتی تھی۔(نہیں)
حضرت فاطمہ سے ملنے عرب کی عورتیں آتی تھیں۔(ہاں)
حضرت فاطمہ عورتوں کی مدد کرتی تھیں۔(ہاں)
سوال: بیٹی کی عظمت“ کے عنوان پر دس جملے لکھئے :۔
جواب: بیٹی رب کی رحمت ہوتی ہے۔
(۲) ایک مکمل اور کامیاب خاندانی نظام کے حوالے سے بیٹی کا وجود انتہائی اہم ہے۔
(۳) اچھی تربیت یافتہ بیٹیوں ہی کے سبب مکان گھروں میں بدل جاتے ہیں۔
(۴) زمانہ جاہلیت میں بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی دفنایا جاتا تھا۔
(۵) علم و آگئی کی روشنی آنے کے بعد بیٹی کی عظمت کو پہچانا گیا۔
(4) بیٹی کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ خدا کا ارشاد ہے کہ جس شخص کے ہاں دو یا تین بیٹیاں پیدا ہو جائیں اور وہ ان کی پرورش اچھی طرح سے کرے، وہ جنت کا حق دار ہو گا۔
(5) ماں باپ کے لئے اولاد میں بیٹی سب سے زیادہ ہمدرد اور خدمت گار ہوتی ہے۔
(۸) بیٹی باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔
9 اگر بیٹی کی پرورش اور تربیت بہتر انداز میں کی جائے تو وہ اپنے خاندان کے لئے، معاشرے کے لئے اور اپنے ملک وقوم کے لئے ایک بے لوث اور پر خلوص کا رکن ثابت ہوتی ہے۔
(۱۰) علامہ اقبال کا یہ شعر بیٹی کی عظمت کے حوالے سے بہت پر معنی ہے کہ “وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ“
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 12 Hazrat Fatima Question Answerکے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply