سبق “ لداخ سے ایک خط” جموں کشمیر بورڈ کے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اُردو کتاب کا تیرھواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر12 لداخ سے ایک خط کےمتعلق ہے Baharistan Class 5 Urdu Chapter 13 Ladakh Se Ek Khat Question Answer. اس پوسٹ میں آپ کو سبق لداخ سے ایک خط کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ ۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نےسبق نمبر 12 حضرت فاطمہ رضی الله عنها کے الفاظ معنی، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Baharistan Class 5 Urdu Chapter 13 Ladakh Se Ek Khat Question Answer
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 13 Word Meaning
سوال: الفاظ کے معنی
| معنی | الفاظ |
|---|---|
| پرورش کرنے والا، خبر گیری کرنے والا، بڑا، بزرگ | سرپرست |
| یاد کرنا | یاد آوری |
| اپنانا، چاہتا | قبول کرنا |
| لمبائی اور چوڑائی، پھیلاؤ | طول و عرض |
| کھمبیا، لاٹھے | ستون |
| جھنڈا، پرچم | تھنکا |
| جس کا مول نہ ہو، (مثلاً پیار اور ہمدردی انمول چیز ہے) | انمول |
| بُت | مجتمه |
| رونق | چہل پہل |
| سادھو | سنت |
| تہیں | پرتیں |
| حکم | فرمان |
| نسبت کیا گیا، متعلق کیا ہوا تعلق پیدا کیا ہوا | منسوب |
| وہ تحریریں یا لکھی ہوئی دستاویز جو چھپی نہ ہوں | مخطوطے |
| گمپا میں رکھے ہوئے جھنڈے | ٹنکا |
| لائبریری، وہ کمرہ جہاں کتابیں رکھی جاتی ہیں | کتب خانہ |
| ختم ہو جانا، وہ چیز جو اب موجود نہ ہو، | نایاب ہونا |
| شاندار عظیم شان والا، آن بان والا۔ | عالی شان |
| تبلیغ ، اپنی بات خاص کر اپنے مذہب کی بات دوسروں تک پہنچانا۔ | پر چار |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 13 Question Answer
سوال: درج ذیل جملوں کے سوال بنائیے
لداخ کے لوگ خانقاہوں کو گمپا کہتے ہیں ۔ شے ٹھسکے اور ہمیں گمپا یہاں کے مشہور گمپا ہیں۔
شہر میں ایک مسجد بھی ہے جو شاہ ہمدان میر سید علی ہمدانی کے ساتھ منسوب ہے
لداخ کا سب سے بڑا بدھ وہاز میں گمپا ہے۔ یہ لیہہ سے تقریباً چالیس کلو میٹر دور ایک پہاڑی پر واقع ہے۔
جواب: لداخ کے لوگ خانقاہوں کو کیا کہتے ہیں۔ یہاں کے مشہور گمیا کون کون سے ہیں؟
شے کی مسجد کس شخصیت کے ساتھ منسوب ہے؟
لداخ کا سب سے بڑا بدھ وہار کون سا ہے۔ یہ لیہہ سے کتنی دوری پر واقع ہے؟
سوال: دوست کے نام ایک خط میں کسی میلے کا مختصر حال لکھئے ؟
جواب:
از بهدرواه
۱۸ دسمبر ۲۰۱۱
پیارے مدثر ! السلام علیکم
ہمارے شہر کے ٹاون ہال میں ۲۶ نومبر کو کتابوں کا ایک میلہ لگا۔ اس دن ساڑھے دس بجے ہمارے استاد نے ہمیں کہا کہ ہم آج کتابوں کا میلہ دیکھنے جارہے ہیں ۔ ہم خوش ہوئے اور قطار بنا کر ٹاون ہال کی جانب چل پڑے ۔ ٹاون ہال ہمارے اسکول سے چند سو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ راستے میں ایک پل آتا ہے۔ جب ہم پل سے آگے بڑھے تو اُستاد صاحب نے کہا کہ میلے میں بہت سی کتابیں مختلف مضامین پر موجود ہوں گی۔ آپ کو جو کتاب پسند ہوگی، وہ خرید سکتے ہیں ۔ ہم چند منٹوں کے بعد میلے میں پہنچ گئے۔ وہاں بھاری تعداد میں مختلف مضامین پر کتابیں دیکھیں ۔ اتنی زیادہ کتابیں کہ ہر کتاب کو غور سے دیکھناممکن نہ تھا۔سبھی بچے کتابیں دیکھ کر خوش ہو گئے اور اپنی اپنی پسند کی کتابیں دیکھنے میں مشغول ہو گئے۔ مجھے فطرت اور جنگلی زندگی سے متعلق کتابوں میں دلچسپی ہے اس لئے میں نے ان ہی کتابوں کو غور سے دیکھنا شروع کیا۔اس سلسلے میں یہاں بے شمار کتابیں ملیں۔ مجھے چند کتابیں بہت پسند آئیں لیکن ان کی قیمت میری پہنچ سے باہر تھی۔ اس لئے میں کوئی کتاب نہیں خرید سکا۔ وقت جلدی سے بیت رہا تھا۔ گھنٹے یوں گزر گئے جیسے محض دو منٹ گزرے ہوں۔کچھ ساتھیوں نے چند کتابیں خریدیں۔ استاد صاحب نے اُن کو کتابوں کی قیمت ادا کرنے میں مدد کی اور ہم سب سے کہا کہ ہم باہر ایک قطار میں کھڑے ہو جائیں۔ ہم میں سے بہت سے بچوں نے کتابیں نہیں خریدیں کیوں کہ کتابیں بہت مہنگی تھیں۔ میں نے اپنے دل میں سوچا کہ میں کتابوں کی قیمت کے سلسلے میں اپنے اُستاد سے بات کروں گا اور انہیں کہوں گا کہ و کسی طرح متعلقہ حکام تک یہ بات پہنچائیں کہ کتابوں کی قیمت کم رکھی جائے تا کہ وہ عام لوگوں کی پہنچ میں رہ سکیں ۔ ہم ٹاون حال سے باہر قطار میں کھڑے ہو گئے اور واپس اپنے اسکول کی طرف چل پڑے۔ راستے میں بھی بچے مختلف قسم کی کتابوں کےبارے میں باتیں کر رہے تھے۔ اپنے ابو اور امی کو میری طرف سے سلام کہہ دینا۔
آپ کا دوست
اشتیاق احمد
سوال: دئے گئے اشارات کی مدد سے خالی جگہوں کو پر کیجیے۔

اشارات
دائیں سے بائیں
۔۔۔۔ کی ڈالی پر بُلبُل ہے۔
بُلبُل ۔۔۔۔ پر ہے۔
اوپر سے نیچے
کشمیر ایک خوبصورت —– ہے۔
سہیل نے سجاد کے نام ۔۔۔۔ لکھا۔
: جواب

خواب: دائیں سے بائیں
درخت کی ڈالی پر بلبل ہے۔
بلبل ڈالی پر ہے۔
اوپر سے نیچے
کشمیر ایک خوبصورت وادی ہے۔
سہیل نے سجاد کے نام خط لکھا۔
سوال: صحیح جواب پر (✔) نشان لگائیے:۔
بدھ دھرم کی عبادت گاہوں کو کہتے ہیں۔
() گُمپا () گرجا () مندر
جواب: گُمپا
شے میں مسجد منسوب ہے۔
( )حضرت مخدوم حمزہ کشمیری کے ساتھ
( ) حضرت شاہ ہمدان کے ساتھ
( )حضرت نور الدین ریشی کے ساتھ
جواب: حضرت شاہ ہمدان کے ساتھ
لداخ کے گمپوں کے کل سلسلے ہیں۔
( ) پانچ ( ) سات ( ) دس
جواب: دس
تھنکا کیا ہے۔
( )جھنڈا ہے ( ) اشتہار ہے ( )تصویر ہے
جواب: جھنڈا ہے
سوال: مثال دیکھ کر نئے الفاظ بنائیے اور اپنی نوٹ بک پر لکھتے:۔
| درس گاه | = | گاه | + | درس |
|---|---|---|---|---|
| = | گاه | + | عید | |
| = | گاه | + | خواب | |
| = | گاه | + | دانش | |
| = | گاه | + | آرام | |
| = | گاه | + | سیر | |
| = | گاه | + | چرا |
:جواب
| درس گاه | = | گاه | + | درس |
|---|---|---|---|---|
| عیدگاه | = | گاه | + | عید |
| خواب گاه | = | گاه | + | خواب |
| دانش گاه | = | گاه | + | دانش |
| آرام گاه | = | گاه | + | آرام |
| سیر گاه | = | گاه | + | سیر |
| چرا گاه | = | گاه | + | چرا |
سوال: مذکر کے مقابلے میں مونث اور مونث کے مقابلے میں مذکر الفاظ لکھئے :۔
| مونث | مذکر |
|---|---|
| مور | |
| ہرنی | |
| چاند | |
| شیرنی |
: جواب
| مونث | مذکر |
|---|---|
| مورنی | مور |
| ہرنی | هرن |
| چاندنی | چاند |
| شیرنی | شیر |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 13 Ladakh Se Ek Khat Question Answerکے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply