سبق “ ڈاکٹر امبیدکر” جموں کشمیر بورڈ کے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اُردو کتاب کا چودہواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر12 ڈاکٹر امبیدکر کےمتعلق ہے Baharistan Class 5 Urdu Chapter 14 Dr Ambedkar Question Answer. اس پوسٹ میں آپ کو سبق ڈاکٹر امبیدکر کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ ۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نےسبق نمبر 13 لداخ سے ایک خط کے الفاظ معنی، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Baharistan Class 5 Urdu Chapter 14 Dr Ambedkar Question Answer
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 14 Dr Ambedkar Word Meaning
سوال: الفاظ کے معنی
| معنی | الفاظ |
|---|---|
| اعتراض مخالفانہ آواز | احتجاج |
| لائن (line) | قطار |
| خاص، مخصوص کیا گیا | مخصوص |
| پر امن احتجاج | ستید گره |
| رہبری کرنا، راستہ دکھانا | رہنمائی کرنا |
| دستور | آئین |
| قیادت کرنے والا ، رہبر | قائد |
| بنیاد ڈالنے والا | بانی |
| پچھڑا ہوا | پسماندہ |
| موت واقع ہونا | انتقال کر جانا |
| اونچ نیچ ، ذات پات کا فرق | بھید بھاؤ |
| آخر کار | بالآخر |
| آس پاس | اردگرد |
| بڑا، مہان | عظیم |
| برابر، ایک جیسا | یکساں |
| بغیر کسی مطلب کے | بے معنی |
| موت ہوگئے، مرگئے | چل بسے |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 14 Question Answer
سوال: سوچئے اور بتائیے:۔
سوال: ڈاکٹر امبید کر کن کے رہنما تھے؟
جواب: ڈاکٹر امبیدکر ہریجنوں کے رہنما تھے۔
سوال: ہر بجنوں پر کیا پابندی عائد تھی؟
جواب: ہریجن سبھی جھیلوں تالابوں اور کنوؤں کا پانی استعمال نہیں کر سکتے تھے ۔ جہاں سے باقی ذاتوں کے لوگ پانی بھرتے تھے، ہریجن اُس پانی کو چھو بھی نہیں سکتے تھے۔
سوال: ڈاکٹر امبید کر کا پورا نام کیا تھا؟
جواب: ڈاکٹر امبیدکر کا پورا نام بھیم راؤ امبید کر تھا۔
سوال: بابا صاحب امبید کر کا انتقال کب ہوا ؟
جواب: بابا صاحب امبید کر کا انتقال ۱۹۵۶ء میں ہوا۔
سوال: خالی جگہوں کو صحیح الفاظ سے بھر دیجئے ، الفاظ قوسین میں دیے ہوئے ہیں۔
مہاراشٹر کے شہر مہاڑ کا تالاب۔۔۔۔۔ کے نام سے مشہور ہے۔ ( گہرا تالاب/ چودار تالاب )
اونچی ذات کے لوگ۔۔۔۔۔ پر ظلم کرتے تھے۔ ( ہریجنوں/ برہمنوں )
پانی خدا کی دین ہے اور اس پر سب کا ۔۔۔۔۔ ہے۔( حق/ قبضه )
بابا امبید کرنے ظلم کے خلاف۔۔۔۔۔(آواز چلائی / آواز اٹھائی)
بابا امبید کرنے ہندوستان کا —– بنانے میں اہم رول ادا کیا۔(آئین/ قانون)
جواب: مہاراشٹر کے شہر مہاڑ کا تالاب چودار تالاب کے نام سے مشہور ہے۔
اونچی ذات کے لوگ ہریجنوں پر ظلم کرتے تھے۔
پانی خدا کی دین ہے اور اس پر سب کا حق ہے
بابا امبید کرنے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔
بابا امبید کرنے ہندوستان کا آئین بنانے میں اہم رول ادا کیا۔
سوال: غور کیجئے ؟
مثالیں: رشید نے کتاب پڑھی۔ حامد کو قلم ملا۔ ندیم کو ریچھ نے کاٹا۔
او پر دی گئی مثالوں میں ” نے” اور “کو” لفظوں کو آپس میں ملانے کا کام کرتے ہیں۔ وہ لفظ جو مختلف لفظوں کو آپس میں ملا کر جملہ بنانے میں مدد دیتے ہیں ”حرف کہلاتے ہیں۔
سوال: نیچے دی گئی خالی جگہوں کو مناسب حروف سے پر کیجئے
اکبر —– کھانا کھایا۔
رشید—– کتے —– کاٹا۔
میں ۔۔۔۔ کتاب پڑھی۔
راجا —– کرکٹ کھیلا۔
سونو —– میچ جیتا۔
حامد —– چکر آیا۔
جواب: اکبر نے کھانا کھایا۔
رشید کو کتے نے کاٹا۔
میں نے کتاب پڑھی۔
راجا نے کرکٹ کھیلا۔
سونو نے میچ جیتا۔
حامد کو چکر آیا۔
اضافی سوال: تصویر کو غور سے دیکھنے کے بعد سوالات کے جوابات دیجئے۔
سوال (۱) انٹرنیٹ استعمال کرنے کے مختلف آلات کے نام بتائیے
سوال (۲) کیا آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ اگر ہاں تو بتائیے کہ آپ کے پاس انٹرنیٹ استعمال کرنے کا کون سا آلہ ہے؟
سوال (۳) انٹرنیٹ کے کوئی سے دو فائدے بتائیے؟
سوال (۴) انٹرنیک کس کس ملک میں استعمال کیا جاتا ہے؟
سوال ( ۵ )وائی فائی روٹر کسے کہتے ہیں؟
جواب (۱) انٹرنیٹ استعمال کرنے کے مختلف آلات میں موبائل فون ، لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ ٹیبلٹ اینڈ رائڈ ٹی وی وغیرہ۔
جواب (۲) ہاں میں انٹرنیٹ استعمال کرتا ہوں۔ میرے پاس انبو جان کا موبائل فون ہے اور ایک ڈیسک ٹاپ بھی ہے۔
جواب (۳) انٹرنیٹ سے دنیا بھر کی معلومات صرف چند کلک کے ذریعے حاصل ہوتی ہیں۔ ہم اس کے ذریعے دور دراز کسی آشنا کولھوں میں پیغام بھیج بھی سکتے ہیں۔
جواب (۴) انٹرنیٹ تقریباً دنیا کے ہر ملک میں استعمال کیا جاتا ہے۔
جواب (۵) روڈ ایک ایسا آلہ ہے جو وائی فائی فراہم کرتا ہے اور والي عام طور پر موڈیم سے جڑا ہوتا ہے۔ یہ انٹرنیٹ سے ذاتی آلات جسے کمپیوٹر، فون لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ وغیرہ کو انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 14 Dr Ambedkar Question Answerکے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply