نظم“ شام” جموں کشمیر بورڈ کے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اُردو کتاب کا سولھواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر16 شام کےمتعلق ہے Baharistan Class 5 Urdu Chapter 16 Sham Question Answer. اس پوسٹ میں آپ کو نظم شام کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ ۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نےسبق نمبر 15 میری کیوری کے الفاظ معنی، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Baharistan Class 5 Urdu Chapter 16 Sham Question Answer
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 16 Sham Poem Text
سورج ڈوبا ہوا اندھیرا
چڑیاں لینے لگیں بسیرا
دن کا غائب ہوا اُجالا
تاریکی نے پرده ڈالا
جلنے لگے دیے گھر گھر میں
گر جا، مسجد اور مندر میں
چرخ بریں پر چمکے تارے
بے روغن ہیں روشن روشن سارے
جنگل گھر آئے گوالے
ریور اپنا اپنا سنبھالے
جا پہنچے مزدور گھروں میں
خوش خوش ہیں بیوی بچوں میں
دن میں کب آرام کیا ہے
خون پسینہ ایک کیا ہے
نیند میں غافل ہوگئے بچے
سوگئے لوری سنتے سنتے
( جوالا پرشاد برق)
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 16 Sham Word Meanings
: سوال: الفاظ کے معنی
| معنی | الفاظ |
|---|---|
| روشنی | اُجالا |
| گایوں کو پالنے والا | گوالا |
| گھر یا گھونسلے میں آنا | بسیرا کرنا |
| مویشیوں کا گلہ | ریوڑ |
| اندھیرا | تاریکی |
| خوب محنت کرنا | خون پسینہ ایک کرنا |
| دیّا کی جمع، مٹی کے چراغ | دیّے |
| بے خبر، بے پروا | غافل |
| تیل کے بغیر | بے روغن |
| اونچا آسمان | چرخ بریں |
| سُریلا گیت جو ماں اپنے بچوں کو سُلانے یا بہلانے کے لئے گاتی ہے۔ | لوری |
| شام ہوئی | سورج ڈوبا |
| بہت محنت و مشقت کرنا | خون پسینہ ایک کرنا |
| آرام کرنا، بیٹھ جاتا۔ | بسیرا لینا |
| عیسائیوں کی عبادت گاہ | گرجا |
| مسلمانوں کی عبادت گاہ | مسجد |
| ہندوؤں کی عبادت گاہ | مندر |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 16 Sham Question Answers
سوال: سوچنے اور بتائیے
سوال: شاعر نے اعظم میں شام کی کیا پہچان بتائی ہے؟
جواب: شام کو سورج غروب ہو جاتا ہے اور چڑیاں اپنے اپنے گھونسلوں میں جاتی ہیں۔ روشنی تاریکی میں بدلنے لگتی ہے۔
سوال: نظم میں مزدوروں نے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟
جواب: مزدور دن بھر تھکے ہوتے ہیں اور شام کو گھر پہنچ کر بیوی بچوں میں خوشی خوشی کھا پی کر آرام کرتے ہیں ۔
سوال: وہ اشعار لکھئے جن میں نیچے لکھی ہوئی باتیں بتائی گئی ہیں
سورج ڈوبنے پر اندھیرا ہو گیا اور چڑیاں گھونسلوں میں جانے لگیں۔
جواب: سورج ڈوبا ہوا اندھیرا
چڑیاں لینے لگیں بسیرا
گھروں اور عبادت گاہوں میں دئے جلنے لگے۔
جواب: جلنے لگے دئے گھر گھر میں
گرجا، مسجد اور مندر میں
مزدور گھر پہنچ کر بیوی بچوں سے مل کر خوش ہوئے ۔
جواب: جا پہنچے مزدور گھروں میں
خوش خوش ہیں بیوی بچوں میں
سوال: نظم کو پڑھ کر ذیل کے مصرعوں کے ساتھ مناسب مصر ھے جوڑ لیے اور اشعار مکمل کیجیے:۔
ہیں جلنے لگے دیے گھر گھر میں۔۔۔۔۔
ہیں جنگل سے گھر آئے گوالے۔۔۔۔
نیند میں غافل ہو گئے بچے ۔۔۔۔
جواب: جلنے لگے دیے گھر گھر میں
گرجا، مندر اور مسجد میں
جنگل سے گھر آئے گوالے
ریوڑ اپنا اپنا سنبھالے
نیند میں غافل ہو گئے بچے
سو گئے لوری سنتے سنتے
سوال: اپنی نوٹ بک پر لکھئے :
جواب: سورج ڈوب گیا۔ اندھیرا چھانے لگا۔ گھروں میں دیے روشن ہو گئے۔ مندروں،مسجدوں اور گرجوں میں دیے جلائے گئے، آسمان پر تارے چمکنے لگے۔ گوالے جنگل سے اپنا اپنا ریوڑ لے آئے۔ مزدور کام سے واپس آگئے۔ بچے لوری سنتے سنتے ہو گئے۔
سوال: لفظوں کو جوڑ کر نئے الفاظ بتائے
| سوتے سوتے | = | سوتے | + | سوتے |
|---|---|---|---|---|
| = | روتے | + | روتے | |
| = | سُنتے | + | سُنتے | |
| = | آتے | + | آتے | |
| = | گاتے | + | گاتے |
: جواب
| سوتے سوتے | = | سوتے | + | سوتے |
|---|---|---|---|---|
| روتے روتے | = | روتے | + | روتے |
| سُنتےسُنتے | = | سُنتے | + | سُنتے |
| آتے آتے | = | آتے | + | آتے |
| گاتے گاتے | = | گاتے | + | گاتے |
سوال: لفظ شام کے وزن پر مزید سات الفاظ بنائے اور دیئے گئے خاکے میں بھر دیجئے
| شام | = | م | + | ا | + | ش | مثال |
|---|---|---|---|---|---|---|---|
: جواب
| شام | = | م | + | ا | + | ش |
|---|---|---|---|---|---|---|
| کام | = | م | + | ا | + | ک |
| دام | = | م | + | ا | + | د |
| نام | = | م | + | ا | + | ن |
| بام | = | م | + | ا | + | ب |
| جام | = | م | + | ا | + | ج |
| رام | = | م | + | ا | + | ر |
| خام | = | م | + | ا | + | خ |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 16 Sham Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply