سبق “ انٹرنیٹ ” جموں کشمیر بورڈ کے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اُردو کتاب کا تیسرا سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 3 انٹرنیٹ ۔کےمتعلق ہے Baharistan Class 5 Urdu Chapter 3 Internet Question Answer
.اس پوسٹ میں آپ کو سبق انٹرنیٹ کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ ۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 2 انصاف کے الفاظ معنی ، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Baharistan Class 5 Urdu Chapter 3 Internet Question Answer
Baharistan Class 5 Urdu Chapter Internet Word Meaning
سوال نمبر (۱): الفاظ کے معنی
| معنی | الفاظ |
|---|---|
| ایک ایسا نیٹ ورک جو کمپیوٹر کے ذریعے جانکاری مہیا کرتا ہے۔ | انٹرنیٹ |
| کمپیوٹر کا سکرین جوٹی کی طرح ہوتا ہے۔ | مانیٹر |
| پرنسل کمپیوٹر ٹیبل پر رکھا جانے والا کمپیوٹر جس کا مانیٹر الگ ہوتا ہے۔ | پی ۔سی |
| چھوٹے سائز کا کمپیوٹر جس میں مانیٹر ساتھ لگا ہوتا ہے۔ | لیپ ٹاپ |
| جدید طرز نگا ذرائع نقل و حرکت کا پروگرام ۔ | مواصلاتی نظام |
| وہ آلہ جس پر کمپیوٹر کی تمام معلومات محفوظ کی جاسکتی ہیں۔ | ہارڈ ڈسک |
| الکٹرانک میل یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے خط بھیجنے کا طریقہ | ای میل |
| اثر کرنے والا، کارگر | موثّر |
| تعارف ،آپس میں جان پہچان | متعارف |
| تعلق | رابطہ |
| ورق کی جمع، ایک ورق دوصفحات سے مل کر بنتا ہے | اوراق |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter Internet Question Answer
سوال نمبر (۲). سوچئے اور بتائیے:۔
سوال : انٹرنیٹ کی مختصر تعریف کیا ہے؟
جواب: کمپیوٹر کے ذریعے جانکاری مہیا کرنے والے پروگرام کو انٹرنیٹ کہتے ہیں ۔ یہ ایک ایسا نیٹ ورک ہے جس سے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
سوال : انٹرنیٹ کی سب سے بڑی خاصیت کیا ہے؟
جواب: انٹرنیٹ کے ذریعے چند منٹوں میں کسی بھی ایسے شخص سے رابطہ کیا جا سکتا ہے جو اس نظام سے نجڑا ہوا ہو۔
سوال : انٹرنیٹ کے ذریعے خط بھیجنے کا طریقہ کیا کہلاتا ہے؟
جواب: انٹرنیٹ کے ذریعے خط بھیجنے کا طریقہ ای میل یعنی الیکٹرانک میل کہلاتا ہے۔
سوال : لیپ ٹاپ کیا ہوتا ہے؟
جواب: لیپ ٹاپ ایک چھوٹے سائز کا کمپیوٹر ہے جس میں مانیٹر ساتھ لگا ہوتا ہے۔ اور آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکتا ہے۔
سوال : مانیٹر کے کہتے ہیں؟
جواب: مانیٹر کمپیوٹر کا سکرین ہے جس پر ٹی وی کی طرح کمپیوٹر میں کئے جانے والے کام کو دیکھا جا سکتا ہے۔
سوال نمبر (۳): درج ذیل چیزوں کی شکلیں بنائیے اور اپنی نوٹ بُک میں اُتاریئے:
ٹیلی ویژن، کمپیوٹر، ٹیلی فون
جواب: مندرجہ بالا شکلوں کے لئے صفحہ نمبر 6 دیکھئے خود اپنی نوٹ بُک میں شکلیں بنائیے۔
سوال نمبر (۴): خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پر کیجیے:
خط، انٹرنیٹ، گاؤں۔
ا۔ —— دنیا کا سب سے بڑا کمپیوٹر نیٹ ورک ہے۔
۔۲ ۔ انٹرنیٹ کے ذریعے۔۔۔۔۔ بھی لکھے جاتے ہیں ۔
۔ ۳ ۔ انٹرنیٹ نے دُنیا کو ایک۔۔۔۔۔۔ بنادیا ہے۔
ا۔ انٹرنیٹ دنیا کا سب سے بڑا کمپیوٹر نیٹ ورک ہے۔
۔۲ ۔ انٹرنیٹ کے ذریعے خط بھی لکھے جاتے ہیں۔
۔ ۳ ۔ انٹرنیٹ نے دنیا کو ایک گاؤں بنا دیا ہے۔
سوال نمبر (۵): درج ذیل الفاظ کو جملوں میں استعمال کیجیے۔
ا۔ کمپیوٹر ۲۔ لیپ ٹاپ ۳۔ انٹرنیٹ ۴ ۔ ٹیلی ویژن
جواب: جملے درج ذیل ہیں:۔
| جملے | الفاظ |
|---|---|
| کمپیوٹر آج کمپیوٹر کا زمانہ ہے۔ | کمپیوٹر |
| لیپ ٹاپ بھی کمپیوٹر کی ایک قسم ہے۔ | لیپ ٹاپ |
| انٹرنیٹ دُنیا کا سب سے بڑا کمپیوٹر نیٹ ورک ہے۔ | انٹرنیٹ |
| میں شام کو ہر روز ٹیلی ویژن دیکھتا ہوں۔ | ٹیلی ویژن |
سوال نمبر (۶). انٹرنیٹ پر پانچ جملے لکھیے
جواب: ا۔ انٹرنیٹ دُنیا کا سب سے بڑا کمپیوٹر نیٹ ورک ہے۔
انٹرنیٹ ہمیں ہر طرح کی جانکاری فراہم کرواتا ہے۔
انٹرنیٹ کے ذریعے ہم ای میل بھیج سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ کے ذریعے ہم ریل وغیرہ کی ریزرویشن کر سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ معلومات کا خزانہ ہے۔
سوال نمبر (۷). فرض کیجئے والد صاحب نے آپ کو ای میل بھیجا جس میں انہوں نے آپ کو اتوار کی چھٹی گھر پر گزارنے کے لئے کہاہے۔ ای میل اس طرح ہے:
پیارے منان
ہو سکے تو اتوار کی چھٹی گھر میں گزاریں۔ بہت دنوں سے گھر نہیں آئے ہو، تمہاری ماں بہت یاد کر رہی ہے۔
ابو
اب آپن اس ای میل کا جواب لکھۓ؟
محترم والد صاحب
!اسلام وعلیکم
میں انشا اللہ ہفتے کو چھٹی کے بعد ہوٹل کے بجائے بس کے ذریعے اپنے بستے سمیت سیدھا گھر آ جاؤں گا۔ اور اتوار آپ سب کے ساتھ گزاروں کا۔ اسکول کا کام بھی گھر پر کروں گا۔
آپ کا بیٹا
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 3 Internet Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply