سبق “ گفتگو کے آداب ” جموں کشمیر بورڈ کے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اُردو کتاب کا چوتھا سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر4 گفتگو کے آداب کےمتعلق ہے Baharistan Class 5 Urdu Chapter 4 Guftgu ke Adaab Question Answer . اس پوسٹ میں آپ کو سبق گفتگو کے آداب کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ ۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نےسبق نمبر 3 انٹرنیٹ کے الفاظ معنی ، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Baharistan Class 5 Urdu Chapter 4 Guftgu ke Adaab Question Answer
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 4 Guftgu ke Adaab Word Meaning
الفاظ کے معنی
| معنی | الفاظ |
|---|---|
| بُرا لگنا، ٹھیس پہنچنا | ناگوار گزرنا |
| کسی کی بات میں دخل دینا، کوئی بول رہا ہو تو خود بھی پیچ میں بولنا | بات کاٹنا |
| پیٹھ پیچھے برائی کرنا، کسی کی غیر موجودگی میں اس کی مخالفت کرنا | چُغل خوری |
| بہتر طور طریقہ، ادب کی جمع کسی سے ملنے پر آداب عرض کہتے ہیں ۔ یعنی ملتے وقت اُس کا آداب بجا ہیں۔ | آداب |
| سچی بات یار از کا ظاہر ہو جانا۔کوئی بات سب پر عیاں ہو جانا۔ | قلعی کھُلنا |
| ناراضگی، خفا ہونا | بدگمانی |
| شرمندگی، انکساری | ندامت |
| بُرا بھلا کہنا | ملامت |
| اعتبار | یقین |
| روکنا | منع کرنا |
| بات چیت، گفت و شنید | گفتگو |
| بد تہذیب، بے ادب | غیر شائستہ |
| دل میں جمایا ہوا یقین ، ایمان، اعتبار، اعتقاد | عقیده |
| گھمنڈ، غرور | شیخی |
| غلطی | قصور |
| بے شرمی | بے حیائی |
| احتیاط کرنا، اجتناب کرنا | پر ہیز کرنا |
| بلا وجہ | ناحق |
| بُرائی | عیب |
| دوسری بار کہنا / کرنا، بار بار کہنا / کرنا | دہرانا |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 4 Guftgu ke Adaab Question Answer
سوچنے اور بتائیے:۔
سوال : درج ذیل چند بیانات دئے گئے ہیں، ان کے سوالات بنایئے؟
سوال : نہ اس قدر رُک رُک کر بولو کہ سُننے والے کا جی اُکتا جائے۔
جواب: کیا رک رک کر بولنا درست ہے؟
سوال : بن سوچے بولنا بے وقوفی ہے۔ ایک ہی بات کو بار بار دہرانا ٹھیک نہیں۔
جواب: ہمیں گفتگو کرتے وقت کس بات کا خیال رکھنا چاہیے ؟
سوال : جب چھوٹوں سے گفتگو کرو تو نرمی اور مہربانی سے پیش آو۔
جواب: ہمیں چھوٹوں کے ساتھ کس طرح گفتگو کرنی چاہیے ؟
سوال: کوئی تمہارے سامنے کسی کی چغل خوری کرے تو منا کردوں اور اسے سمجھاؤ کہ یہ برا کام ہے۔
جواب: اگر کوئی تمہارے سامنے کسی کی چغل خوری کرے تو اُسے کیا کہنا چاہیے؟
سبق کو ذہن میں رکھ کر خالی جگہوں کو پر کیجیے
بولنے میں اس قدر —- نہ کرو کہ بات سمجھ نہ آئے ۔
کسی کی بات کاٹنا سخت۔۔۔۔۔ ہے۔ کاٹناسخت-
بنا سوچے بولنا —– ہے۔
بات کو زبان سے بعد میں نکالو پہلے—– کرو
—- — کی بات پر بھی یقین نہ لاؤ۔
جواب: بولنے میں اس قدر جلدی نہ کرو کہ بات سمجھ میں نہ آئے۔
کسی کی بات کا شناسخت عیب ہے۔
بنا سوچے بولنا بے وقوفی ہے۔
بات کو زبان سے بعد میں نکالو پہلے اس کو سوچ لیا کرو۔
چُغل خور کی بات پر بھی یقین نہ لاؤ۔
سوال : (۴) نیچے دیے ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے
جی اُکتانا ۔ بات کاٹنا ۔ شیخی بگھارنا ۔ قلعی کھلنا
| جملے | الفاظ |
|---|---|
| ایک ہی جگہ بیٹھ کر میرا جی اُکتا گیا ہے۔ | جی اُکتانا |
| کسی کی بات کاٹنا عیب ہے۔ | بات کاٹنا |
| کسی کو بھی زیادہ شیخی نہیں بگھارنی چاہیئے ۔ | شیخی بگھارنا |
| بے ایمان آدمی کی فعلی کھل جانے پر اُسے خجالت اُٹھانی پڑتی ہے۔ | قلعی کھلنا |
سوال : (۵) : دیے گئے اشاروں کی مدد سے خالی جگہیں پر کیجیے

:جواب

اوپر سے نیچے
ہمارے سبق کا نام گفتگو کے آداب ہے۔
کشمیر ایک خوب صورت وادی ہے۔
دائیں سے بائیں
گفتگو کے وقت آواز نیچی رکھنی چاہیے۔
بُری صحبت میں بچوں کی عادت بگڑ جاتی ہے۔
(۶) درج ذیل الفاظ کی ضد لکھیے دی گئی مثال دھیان میں رکھئے
| ضد | لفظ |
|---|---|
| نرم | سخت |
| گورا | |
| اچھائی | |
| نفرت | |
| سچ |
:جواب
| ضد | لفظ |
|---|---|
| کالا | گورا |
| بُرای | اچھائی |
| محبت | نفرت |
| جھوٹ | سچ |
نوٹ : ضد سے وہ الفاظ مراد ہیں جو معنوں کے لحاظ سے ایک دوسرے کے اُلٹ، برعکس، مخالف، یا خلاف ہوں۔انگریزی میں ضد کو کہا جاتا antonyms ہے۔
درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کیجئے؟
| آدمی | |
|---|---|
| اُستاد | |
| زمین | |
| درخت | |
| پھول |
جواب
| رشید اچھا آدمی ہے۔ | آدمی |
|---|---|
| اُستاد ا کی عزت کرنی چاہئے۔ | اُستاد |
| زمین گول ہے۔ | زمین |
| یہ دیودار کا درخت ہے۔ | درخت |
| یہ گلاب کا پھول ہے۔ | پھول |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 4 Internet Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply