نظم “ تصویرکشمیر” جموں کشمیر بورڈ کے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اُردو کتاب کا پانچواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر4 تصویر کشمیرکےمتعلق ہے Baharistan Class 5 Urdu Chapter 5 Tasveer Kashmir Question Answer . اس پوسٹ میں آپ کو سبق تصویر کشمیر کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ ۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نےسبق نمبر 4 گفتگو کے آداب کے الفاظ معنی ، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Baharistan Class 5 Urdu Chapter 5 Tasveer Kashmir Question Answer
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 5 Tasveer Kashmir (تصویرکشمیر)Poem Text
اولیاؤں عارفوں کی سر زمین
عالموں اور عابدوں کی سر زمین
ادیبوں شاعروں کی سر زمین
مندروں اور مسجدوں کی سر زمین
ہاں اسی جنت کی تصویر ہے
نام جس کا جنت کشمیر ہے
دلفریبی باغ شالیمار کی
اور نشاط باغ کی وہ دل کشی
آبشاروں کی وہ بجتی بنسری
منظر قدرت کی وہ جادو گری
ہاں اسی جنت کی یہ تصویر ہے
نام جس کا گُلشن کشمیر ہے
دیکھیے گلمرگ کی کیا شان ہے
چشمِ گردوں دیکھ کر حیران ہے
وادی کشمیر کی وہ جان ہے
اِک سراپا حُسن وہ میدان ہے
ہاں اسی جنت کی یہ تصویر ہے
نام جس کا گُلشن کشمیر ہے
ہاں چناروں کی وہ شان دل رُبا
اور وہ کر و صنوبر کی فضا
جھیل ڈل کے ہیں کنول خوش نُما
کشتیوں کا بھی نظارہ ہے جُدا
ہاں اسی جنت کی یہ تصویر ہے
نام جس کا گُلشن کشمیر ہے
نشاط کشتواڑی
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 5 Word Meanings
الفاظ کے معنی:۔
| معنی | الفاظ |
|---|---|
| خدا کو پہچاننے والا | عارف |
| ولی کی جمع، خدا دوست | اولیا |
| عبادت کرنے والا | عابد |
| میٹھا پانی | آب شیریں |
| خوش کرنے والا پیغام | پیام جاں فزا |
| زندگی دینے والا پانی | آب بقا |
| سر سے پاؤں تک | سراپا |
| دل کو اچھا لگنے والا، دلبر معشوق | دل ربا |
| چمن، باغ | گلشن |
| کشمیر کی مشہور جھیل کا نام | ڈل |
| کشمیر کے ضلع انت ناگ میں میٹھے پانی کا چشمہ | کو کرناگ |
| ایک پرانا چشمہ جو مغل دور میں بنایا گیا۔ | چشمہ شاہی |
| سرینگر کی ایک خوب صورت وادی جو موسم سرما کے کھیلوں کے لئے مشہور ہے۔ | گلمرگ |
| چلغوزے کا پیٹر | صنوبر |
سوچنے اور بتائیے:۔
سوال: نظم کے پہلے بند میں شاعر نے کشمیر کو کس کی سرزمین کہا ہے؟
جواب: نظم کے پہلے بند میں شاعر نے کشمیر کو عارفوں، عالموں عابدوں، شاعروں اور ادیبوں کی سرزمین کہا ہے۔
سوال: شاعر کیوں کہتا ہے کہ گلمرگ کشمیر کی جان ہے؟
جواب: شاعر نے گلمرگ کو کشمیر کی جان اس لئے کہا ہے کیونکہ یہاں پر خوبصورت، دلکش اور قدرتی نظاروں سے بھر پور صحت افزا مقامات پائے جاتے ہیں۔ پہاڑوں کے دامن میں ایک وسیع میدان ہے۔
سوال: جھیل ڈل میں کون سے خوشنما نظارے پائے جاتے ہیں؟
جواب: جھیل ڈل میں کشتیوں اور کنول کے پھولوں کے دلکش نظارے پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں چار چنار کا نظارہ بھی دیکھنے کے قابل ہے۔
سوال:” تصویر کشمیر کس شاعر کی تخلیق ہے؟
جواب: نظم ” تصویری کشمیر نشاط کشتواڑی کی تخلیق ہے۔
سوال:نظم کے آخری بند کو نثر میں لکھئے ؟
جواب: نظم کے آخری بند میں شاعر کشمیر کے چناروں کی شان اور دلکشی کا ذکر کرتے ہیں۔ وہ یہاں کے خوبصورت سرو اور صنوبر پیڑوں کی بھی تعریف کرتے ہیں جھیل ڈلمیں کھلے کنول کے پھول اور تیرتی کشتیاں شاعر کے لئے قابل دید منظر پیش کرتی ہیں۔ شاعر کہتے ہیں کہ یہی میرے جنت نما کشمیر کی تصویر ہے۔
اپنی نوٹ بک پر درج ذیل اقتباس لکھئے :۔
جواب: کشمیر ایک خوبصورت وادی ہے۔ لوگ اسے جنت کہتے ہیں۔ یہاں پر بڑے بڑے اولیا، عابد اور عارف پیدا ہوئے ہیں۔ یہ ادبیوں اور شاعروں کی سر زمین ہے۔ یہاں پر ہر مذہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں ۔ کشمیر کے چشموں کا پانی میٹھا ہے۔ کوکرناگ، چشمہ شاہی، شالیمار، نشاط، اور لمرگ یہاں کے خوبصورت صحت افزا مقامات ہیں۔
مثال دیکھ کر خالی جگہیں پر کیجیے۔
مثال :- کشمیر عارفوں کی سرزمین ہے۔ (عارف)
کش——- کی سرزمین ہے۔ (عابد)
کشمیر——- کی سرز مین ہے۔ (عالم)
کشمیر——- کی سرزمین ہے ۔ (شاعر)
کشمیر——- کی سرزمین ہے۔ (چنار )
جواب: کشمیر عابدوں کی سرزمین ہے۔
کشمیر عالموں کی سرزمین ہے ۔
کشمیر شاعروں کی سرزمین ہے۔
کشمیر چناروں کی سرزمین ہے۔
نیچے دیے گئے مقامات کے متعلق دو دو جملے لکھیے : شالیمار باغ نشاط باغ
شالیمار باغ نشاط باغ گل مرگ
-:شالیمار باغ
شالیمار باغ مغل دور میں تعمیر ہوا ہے۔
یہ ڈل جھیل کے شمال مشرق میں واقع ہے۔
اس باغ کو فرح بخش اور فیض بخش بھی کہتے ہیں۔
شالیمار باغ شہنشاہ جہانگیر نے تعمیر کروایا۔
اس باغ کے دائیں کنارے کے قریب سری نگر شہر ہے۔
-: نشاط باغ
نشاط باغ نور جہاں کے بڑے بھائی نے بنوایا تھا۔
یہ جھیل ڈل کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔
نشاط کے معنی ہیں خوشی ۔ نشاط باغ یعنی خوشی کا باغ۔
یہ باغ ۱۹۳۳ء میں تعمیر کیا گیا ۔
شاہجہاں نے جب باغ دیکھا تو اس کی بڑی تعریف کی۔
-: گل مرگ
گلمرگ کشمیر کی جان ہے۔
گلمرگ نہایت خوبصورت مقام ہے۔
گرمیوں میں یہاں موسم ٹھنڈا ہوتا ہے۔
گل مرگ کے معنی ہیں پھولوں کی وادی ۔
یہ سری نگر سے تقریبا پچاس کلو میٹر دور ہے ۔
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 5 Tasveer Kashmir Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply