سبق “ دوستی” جموں کشمیر بورڈ کے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اُردو کتاب کا چھٹا سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر6 دوستیکےمتعلق ہے Baharistan Class 5 Urdu Chapter 6 Dosti Question Answer . اس پوسٹ میں آپ کو سبق دوستی کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ ۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نےسبق نمبر 5 تصویر کشمیرکے الفاظ معنی ، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Baharistan Class 5 Urdu Chapter 6 Dosti Question Answer
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 6 Dosti Word Meaning
: الفاظ کے معنی
| معنی | الفاظ |
|---|---|
| خبر | اطلاع |
| سیر سپاٹا، پکنک | ایکسکرشن |
| خوبصورت منظر | نظاره |
| نہایت خوش ہونا | پھولے نہ سمانا |
| ایک جان دو جسم، گہرے | ایک جان دو قالب |
| دل بہلانا ، ہوا خوری،سیر سپاٹا کرنا ۔ | تفریح |
| صحت بخش | صحت افزا |
| بے اختیاری، مجبوری | بے بسی |
| آنا خوش ہونا ، چین آجانا ،تسلی ہو جانا | جان میں جان آنا |
| گروه | ٹولیاں |
| پکے ہوئے لزیز کھانے | پکوان |
| فیصلہ ہو جانا ، ارادہ کرنا | طے ہونا |
| آس پاس | اردگرد |
| تیزی | پھرتی |
| امید، آس | توقع |
| اپنے بس میں کچھ نہ ہونا | بے بسی |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 6 Question Answer
:سوچئے اور بتائیے
سوال: لڑ کے ایکسکرشن کے لئے کہاں گئے؟
جواب: لڑ کے ایکسکرشن کے لئے پہلگام گئے۔
سوال: پہلگام کیوں مشہور ہے؟
جواب: پہلگام اپنی خوبصورتی اور آب و ہوا کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔
سوال: احمد نے ریچھ کو دیکھ کر کیا کیا ؟
جواب: احمد نے ریچھ کو دیکھ کر ندیم کا ہاتھ فوراً جھنک دیا اور پھُرتی سے پیٹر پر چڑھ گیا۔
سوال: ندیم کو احمد کے کس عمل سے دُکھ پہنچا ؟
جواب: ندیم کو احمد کی بے وفائی سے بہت دُکھ پہنچا۔
:ذیل کے محاوروں کو جملوں میں استعمال کیجیے
پھولے نہ سمانا ایک جان دو قالب جان میں جان آنا
| جملے | محاورے |
|---|---|
| میرا بھائی میٹرک میں پاس ہو کر خوشی سے پھولے نہ سمایا ۔ | پھولے نہ سمانا |
| علی اور ذی شان ایک جان دو قالب ہیں ۔ | ایک جان دو قالب |
| میرا کھویا ہوا سیل فون ملا تو میری جان میں جان آگئی۔ | جان میں جان آنا |
مناسب لفظوں سے خالی جگہیں پر کیجیے
احمد اور ندیماً۔۔۔۔۔۔۔ تھے(دوست/ دشمن)
پہلگام کشمیر کا ایک ۔۔۔۔۔۔۔ مقام ہے۔(بلند/ ا صحت افزا )
احمد نے ندیم کا ہاتھ فوراً۔۔۔۔۔۔۔ دیا۔ (چھوڑا/ جھٹک)
دوست وہی ہے جو مصیبت میں۔۔۔۔۔۔۔۔( کام آئے/ کام نہ آئے )
جواب
احمد اور ندیماًدوست تھے
پہلگام کشمیر کا ایک اصحت افزا مقام ہے
احمد نے ندیم کا ہاتھ فوراً۔جھٹک دیا۔
دوست وہی ہے جو مصیبت میں کام آئے
اپنے کسی دوست کے بارے میں پانچ جملے لکھئے
میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایک گہرا دوست ملا ہے۔
اُس کے ساتھ میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکتا ہوں اور دُکھ بانٹ سکتا ہوں۔
اُس کا نام راشد ہے۔
وہ ایک ایماندار ، خوش اخلاق محنتی اور شریف لڑکا ہے۔
وہ میرا ہم جماعت ہے۔ وہ دل و جان سے پڑھتا ہے۔
مثال دیکھ کر الفاظ بنائیے۔
| بے بسی | = | بسی | + | بے |
|---|---|---|---|---|
| = | + | بے | ||
| = | + | بے | ||
| = | + | بے | ||
| = | + | بے | ||
| = | + | بے |
: جواب
| بے بسی | = | بسی | + | بے |
|---|---|---|---|---|
| بے خودی | = | خودی | + | بے |
| بے حسی | = | حسی | + | بے |
| بے دردی | = | دردی | + | بے |
| بے جگری | = | جگری | + | بے |
| بے کسی | = | کسی | + | بے |
:ان مثالوں پر غور کیجئے
احمد دوڑ رہا ہے
سونو پڑھتا ہے
راجہ خط لکھ رہا ہے
فعل وہ کلمہ ہے جس میں کسی کام کا کرنا ، ہونا یا سہنا پایا جائے ،
-:مثلاً اوپر کے جملوں میں احمد دوڑنے کا، سونو پڑھنے کا اور راجہ خط لکھنے کا کام کر رہا ہے۔ درج ذیل جملوں میں فعل تلاش کیجئے
احمد زمین پر لیٹ گیا۔
وہ کانپ رہا تھا۔
ریچھ نے اُسے سونگھا ۔
بچے بھاگ رہے تھے۔
ندیم نے کہا ہم گھر جائیں گے۔
ریچھ واپس جارہا تھا۔
”احمد زمین پر لیٹ گیا۔” (لیٹ گیا ) فعل ہے۔
وہ کانپ رہا تھا۔“ (کانپ رہا) فعل ہے۔
ریچھ نے اُسے سونگھا“ (سونگھا) فعل ہے۔
بچے بھاگ رہے تھے ۔ ( بھاگ رہے) فعل ہے۔
ندیم نے کہا ہم گھر جائیں گے ۔“ (جائیں گے ) فعل ہے۔
ریچھ واپس جارہا تھا۔ ( جارہا تھا) فعل ہے۔
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 6 Dosti Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply