سبق “ بابا غلام شاہ ” جموں کشمیر بورڈ کے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اُردو کتاب کا چھٹا سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر7 بابا غلام شاہ کےمتعلق ہے Baharistan Class 5 Urdu Chapter 7 Baba Ghulam Shah Question Answer . اس پوسٹ میں آپ کو سبق بابا غلام شاہ کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ ۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نےسبق نمبر 6 دوستی کے الفاظ معنی، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Baharistan Class 5 Urdu Chapter 7 Baba Ghulam Shah Question Answer
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 7 Word Meaning
سوال: الفاظ کے معنی:۔
| معنی | الفاظ |
|---|---|
| دین کا پابند | دیندار |
| سفر | مسافت |
| پیدائش | ولادت |
| زیارت کرنے والے | زائرین |
| مسلمانوں کا پیشوا | امام |
| من پسند، دل کو کھینچنے والا | دل کش |
| ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا | حجرت |
| زمین، ارض کی جمع | اراضی |
| زندگی | حیات |
| نئے تقاضے۔ نئی ضرورتیں | جدید تقاضے |
| ایسا پہنچا ہوا آدمی جس کے ہاتھ پر بیت کی جاتی ہے، رہنما | پیر و مرشد |
| بغیر کسی تمیز کے | بلا امتیاز |
| کئی، ایک سے زیادہ | متعدد |
| عمل کرنا، ماننا | تعمیل |
| خیال | تقاضا |
| سیر کرنے والوں | سیاحوں |
| منظر کی جمع، نظارے | مناظر |
| دل پر اثر کرنے والا | دل پزیر |
| بھلائی | فیض |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 7 Question Answer
سوال: سوچئے اور بتائیے:۔
سوال: بابا غلام شاہ بادشاہ کا اصلی نام کیا تھا؟
جواب: با با غلام شاہ بادشاہ کا اصلی نام سید غلام علی شاہ تھا۔
سوال: بابا غلام شاہ بادشاہ کب پیدا ہوئے؟
جواب: بابا غلام شاہ بادشاہ۱۷۳۳ء میں ضلع راولپنڈی تحصیل چکوال کے گاؤں سیداں کسراں میں پیدا ہوئے۔
سوال: بابا غلام شاہ بادشاہ کس سن میں شاہدرہ شریف پہنچے؟
جواب: بابا غلام شاہ بادشاہ ۱۷۶۷ء میں شاہدرہ شریف پہنچے۔
سوال: جموں سے شاہدرہ شریف تک کتنا فاصلہ ہے؟
جواب: جموں سے شاہدرہ شریف تک ۱۸۱ کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔
سوال: بابا پر قیام با با غلام شاہ بادشاہ کے نام پر یونیورسٹی کا قیام کس جگہ ہوا؟
جواب: بابا غلام شاہ بادشاہ کے نام پر دھنور راجوری (جموں کشمیر ) میں ایک یونی ورسٹی قائم کی گئی ہے۔
سوال: بابا غلام شاہ بادشاہ دن رات کس کام میں مشغول رہتے تھے؟
جواب: بابا غلام شاه با دشاہ دن رات عبادت و ریاضت میں مشغول رہتے تھے۔
سوال: دئے گئے الفاظ کی مدد سے خالی جگہوں کو پُر کیجئے:۔
راولپنڈی راجوری سیدمحمد ادریس ۱۸۱ کلومیٹر نیزہ پہاڑ
بابا غلام شاہ کے والد کا نام —– تھا۔
بابا غلام شاہ —– سے گزر کر شاہدرہ شریف میں داخل ہوئے۔
بابا غلام شاہ —– سے ہجرت کر کے راجوری (شاہدرہ شریف ) آئے۔
جموں سے شاہدرہ شریف تک۔۔۔۔۔ کی مسافت ہے۔
زیارت شاہدرہ شریف ریاست جموں و کشمیر کے ۔۔۔۔۔ ضلع میں واقع ہے ۔
جواب: بابا غلام شاہ کے والد کا نام سیدمحمد ادریس تھا۔
بابا غلام شاہ نیزہ پہاڑ سے گزر کر شاہدرہ شریف میں داخل ہوئے۔
بابا غلام شاہ راولپنڈی سے ہجرت کر کے راجوری (شاہدرہ شریف ) آئے۔
جموں سے شاہدرہ شریف تک ۱۸۱ کلومیٹر کی مسافت ہے۔
زیارت شاہدرہ شریف ریاست جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں واقع ہے ۔
سوال: واحد کے جمع لکھئے۔ (مثال کو دھیان میں رکھئے)
| جمع | واحد | جمع | واحد |
|---|---|---|---|
| شجر | اخبار | خبر | |
| بصر | ثمر | ||
| اثر | سِر |
: جواب
| جمع | واحد | جمع | واحد |
|---|---|---|---|
| اشجار | شجر | اخبار | خبر |
| ابصار | بصر | اثمار | ثمر |
| اثرات | اثر | اسرار | سِر |
:سوال: درج ذیل کالم ‘الف’ کو کالم ب کے ساتھ ملائیے
| (ب) | (الف) |
|---|---|
| بابا غلام شاہ بادشاہ کا انتقال ہوا۔ | ء۱۷۳۳ |
| بابا غلام شاہ بادشاہ پیدا ہوئے۔ | ۱۷۶۷ء |
| شاہدرہ شریف سطح سمندر سے اوپر واقع ہے۔ | ۱۸۰۸ء |
| با با غلام شاہ بادشاہ شاہدرہ شریف پہنچے۔ | ۵۷۰۰فٹ |
: جواب
| (ب) | (الف) |
|---|---|
| بابا غلام شاہ بادشاہ پیدا ہوئے۔ | ء۱۷۳۳ |
| بابا غلام شاہ بادشاہ شاہدرہ شریف پہنچے۔ | ۱۷۶۷ء |
| بابا غلام شاہ بادشاہ کا انتقال ہوا۔ | ۱۸۰۸ء |
| شاہدرہ شریف سطح سمندر سے اوپر واقع ہے۔ | ۵۷۰۰فٹ |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 7 Baba Ghulam Shah Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply