سبق “ سُدھ مہادیو” جموں کشمیر بورڈ کے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اُردو کتاب کا آٹھواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر8 سُدھ مہادیوکےمتعلق ہے Baharistan Class 5 Urdu Chapter 8 Sudhmahadev Question Answer . اس پوسٹ میں آپ کو سبق سُدھ مہادیو کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ ۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نےسبق نمبر 7 بابا غلام شاہ کے الفاظ معنی، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Baharistan Class 5 Urdu Chapter 8 Sudhmahadev Question Answer
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 8 Sudhmahadev Word Meaning
سوال: الفاظ کے معنی
| معنی | الفاظ |
|---|---|
| ( ہندی لفظ ) مقام | استھان |
| پاک، متبرک | مقدس |
| پُرانی تاریخی عمارتیں | آثار قدیمہ |
| روح کا اطمینان | روحانی آسودگی |
| ہلاک کرنے والا | مُہلک |
| (ہندی لفظ ) موت | مرتیو |
| ( ہندی لفظ) نجات | مُکتی |
| ( ہندی لفظ ) ملنا، حاصل ہونا، پانا | پراپت ہونا |
| تالاب، چشمه، باولی | کنڈ |
| ( ہندی لفظ) قول، انعام | وردان |
| قلعے کی مانند | قلعه نما |
| گاڑھنا، قائم | نصب کرنا |
| مقدس، برکت والا، پاک | متبرک |
| (ہندی لفظ) عبادت | تپسیّا |
| ( ہندی لفظ) سب سے بڑا بھگت | پرم بھگت |
| ( ہندی لفظ) نہانا | اشنان کرنا |
| (ہندی الفظ) راکشس | اَسُر |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 8 Question Answer
سوال: سوچنے اور بتائیے
سوال: سُدھ مہادیو کی کیا اہمیت ہے؟
جواب: سُدھ مہادیو صوبہ جموں کے اہم ترین تیر تھ استھانوں میں سے ایک ہے۔ یہاں کا شو مندر ما تا ویشنو دیوی کی گچھا کی ہی طرح بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ یہ پُرفضا پہاڑی گاؤں آثار قدیمہ کے اعتبار سے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔
سوال: اس گاؤں کا نام سندھ مہادیو کیسے پڑا؟
جواب: کہا جاتا ہے کہ اس مقام کا نام بھگوان شو کے ایک پرم بھگت سدهایت کے نام پر سندھ مہادیو پڑا۔
سوال: سدھایت کو کس ہتھیار سے مارا گیا؟
جواب: سدھایت کو تر شول سے مارا گیا۔
سوال: بھگوان شو کو پانے کے لئے دیوی اُما نے کیا کیا ؟
جواب: بھگوان شو کو پانے کے لئے ڈیوی اُما نے بارہ برس تپسیا کی تھی۔
سوال: ماں دُرگا کا مندر کس نے بنوایا تھا؟
جواب: ماں دُرگا کا مندر چنینی کے راجا کرن نے بنوایا تھا۔
سوال: مندرجہ ذیل الفاظ سے جملے بنائیے:
تیرتھ، مقدس، کھنڈرات، بھیانک، سمادھی، باتری، مہلک ۔
| جملے | الفاظ |
|---|---|
| اٹل کے والدین تیر تھ یا ترا پر چلے گئے ہیں۔ | تیرتھ |
| حضرت بل ایک مقدس مقام ہے۔ | مقدس |
| اکثر پرانے محلات اب کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ | کھنڈرات |
| میں نے بھیانک خواب دیکھا۔ | بھیانک |
| سادھو سمادھی لگا کر بیٹھا ہے۔ | سمادھی |
| باتری نے سر پر رومال باندھا ہے۔ | باتری |
| کنسر مہلک بیماری ہے۔ | مہلک |
سوال: نیچے دئے گئے سوالات کے جوابات ٹیبل میں سے تلاش کیجئے
سدھ مہادیوکس صوبے میں واقع ہے؟
ہماری ریاست کا کیا نام کیا ہے؟
جموں شہر کو کس نے بسایا ؟
ہماری سرمائی راجدھانی جموں ہے۔
| جامبولو چن نے جموں شہر بسایا۔ |
|---|
| ہماری ریاست کا نام جموں وکشمیر ہے۔ |
| ہماری سرمائی راجدھانی جموں ہے۔ |
| سدھ مہادیو جموں صوبہ میں واقع ہے۔ |
جواب: ٹیبل میں سے تلاش کئے گئے سوالات کے جوابات:-
سوال: سدھ مہادیوکس صوبے میں واقع ہے؟
جواب: سدھ مہادیوکس صوبے میں واقع ہے؟
سوال: ہماری ریاست کا کیا نام کیا ہے؟
جواب: ہماری ریاست کا نام جموں و کشمیر ہے۔
سوال: جموں شہر کو کس نے بسایا ؟
جواب: جامبولو چین نے جموں شہر بسایا۔
سوال: ہماری سرمائی راجدھانی کون سی ہے؟
جواب: ہماری سرمائی راجدھانی جموں ہے؟
سوال: واحد کے جمع لکھئے
راستہ – صوبہ – علاقہ
جواب:
| جمع | واحد |
|---|---|
| راستے | راستہ |
| صوبے | صوبه |
| علاقے | علاقہ |
سوال: وہ اسم جو مصدر سے بنایا گیا ہو، اسم مشتق کہلاتا ہے۔
مثلاً پڑھائی، جانے والا، روتا ہوا، بچت، کھانے والی۔
مثال دیکھ کر دئے گئے ہر ایک مصدر سے دو دو اسم مشتق بنائیے۔
: مثال
| پڑھائی | پڑھنے والا | پڑھنا |
|---|---|---|
| دھونا | ||
| لڑنا | ||
| کھانا | ||
| دوڑ نا |
:جواب
| دُھلائی | دھونے والا | دھونا |
|---|---|---|
| لڑائی | لڑنے والا | لڑنا |
| کھاتا ہوا | کھانے والا | کھانا |
| دوڑتا ہوا | دوڑنے والا | دوڑ نا |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 7 Sudhmahadev Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply