نظم“ ریل گاڑی” جموں کشمیر بورڈ کے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اُردو کتاب کا نویں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر9 ریل گاڑی کےمتعلق ہے Baharistan Class 5 Urdu Chapter 9 Railgadi Question Answer. اس پوسٹ میں آپ کو نظم ریل گاڑی کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ ۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نےسبق نمبر 8 سُدھ مہادیوکے الفاظ معنی، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

Baharistan Class 5 Urdu Chapter 9 Railgadi Question Answer
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 9 Railgadi Poem Text
ہو کے اگاڑی اور پچھاڑی
آؤ کھیلیں چھک چھک گاڑی
بن جائیں انجن کچھ بچے
باقی سب بن جائیں ڈبے
بائیں ہاتھ سے خوب جکڑ لو
اک دو جے کی کمر پکڑ لو
دائیں ہاتھ کو لاؤ منہ تک
دھواں اڑاؤ بھک بھک بھک بھک
لے کر اپنے ہاتھ میں ڈنڈی
سگنل مین دکھائے جھنڈی
بن جائے اک بچہ ٹی س-ی
پاس ، ٹکٹ کی کرے تلاشی
ملے گارڈ کی جس کو ڈیوٹی
ہاتھ میں اپنے لے وہ سیٹی
دیکھ کے سگنل ہاتھ ہلائے
منہ سے اپنے وِسل بجائے
پھر جو موٹر میں بنے گا
سے آگے وہ بیٹھے گا
ریل چلے گی رفته رفته
تیز کبھی ہوگی آہستہ
دیکھ کے سگنل لال رُکے گی
ہرا نظر آیا تو چلے گی
آئے گا اسٹیشن جب جب
رک جائے گی گاڑی تب تب
کوثر انصاری
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 9 Railgadi Poem Word Meaning
سوال: الفاظ کے معنی
| معنی | الفاظ |
|---|---|
| آگے | اگاڑی |
| پیچھے | پچھاڑی |
| ریل گاڑی کو چلنے کا اشاره دینے والا شخص | سگنل مین |
| اشارہ | سگنل |
| ٹکٹ چیکر، ریل میں ٹکٹ چیک کرنے والا | ٹی، سی |
| شرخ | لال |
| سبز | ہرا |
| سیٹی | وِسل |
| آہستہ آہستہ | رفته رفته |
| جہاں گاڑی رکتی ہے اور کچھ مسافر اُترتے ہیں اور کچھ چڑھتے ہیں | اسٹیشن |
| اچھی طرح | خوب |
| مضبوطی سے پکڑ لو | جکڑ لو |
| دوسرے | دوجے |
| اجازت نامه | پاس |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 9 Railgadi Question Answer
سوال: سوچنے اور بتائیے:۔
سوال: ٹی سی کیا کام کرتا ہے؟
جواب: ٹی، سی ریل میں ٹکٹ چیک کرنے کا کام کرتا ہے۔
سوال: منہ سے وِسل کون بجاتا ہے؟
جواب: منہ سے وِسل گارڈ بجاتا ہے۔
سوال: سب سے آگے کون بیٹھے گا ؟
جواب: سب سے آگے موٹر میں بیٹھے گا۔
سوال: ریل کہاں پر رُکے گی؟
جواب: ریل لال سگنل پر یا اسٹیشن پر رُکے گی۔
سوال: سبق ذہن میں رکھ کر درج ذیل مصرعوں کو مکمل کیجیے:۔
باقی سب بن —— ڈبے
اک دوجے کی۔۔۔۔۔۔ پکڑلو
۔۔۔۔ مین دکھائے جھنڈی
ملے۔۔۔۔۔ کی جس کو ڈیوٹی
منہ سے اپنے—— بجائے
رُک جائے گی ۔۔۔۔۔۔ تب تب
جواب:
باقی سب بن جائیں ڈبے
اک دوجے کی کمر پکڑلو
سگنل میں دکھائے جھنڈی
منہ سے اپنے وِسل بجائے
رُک جائے گی گاڑی تب تب۔
سوال: کالم “الف” کو کالم “ب” سے ملائیے:۔
| کالم ب | کالم الف |
|---|---|
| ماحول کو آلودہ کرتا ہے۔ | ریل |
| ایک لمبی گاڑی ہوتی ہے۔ | جھنڈی |
| کپڑے کی بنی ہوتی ہے۔ | اسٹیشن |
| پر ریل ٹھہرتی ہے۔ | سگنل |
| دیکھ کر گاڑی رکتی ہے ۔ | دھواں |
:جواب
| کالم ب | کالم الف |
|---|---|
| ۔ایک لمبی گاڑی ہوتی ہے۔ | ریل |
| کپڑے کی بنی ہوتی ہے۔ | جھنڈی |
| پر ریل ٹھہرتی ہے۔ | اسٹیشن |
| دیکھ کر گاڑی رکتی ہے ۔ | سگنل |
| ماحول کو آلودہ کرتا ہے | دھواں |
سوال: درج ذیل ایسے انگریزی الفاظ میں جو اُردو میں استعمال ہوتے ہیں۔ استاد کی مدد سے مزید ایسے پانچ الفاظ لکھئے:
| Engine | انجمن |
|---|---|
| Signal | سگنل |
| Pass | پاس |
| Ticket | ٹیکٹ |
| Guard | گارڈ |
| Duty | ڈیوٹی |
| Whistle | وِسل |
| Motor Man | موٹر مین |
| Station | سٹیشن (اسٹیشن) |
:سوال: انگریزی کے مزید پانچ الفاظ جواُردو میں استعمال ہوتے ہیں
:جواب
| School | اسکول |
|---|---|
| Cricket | کرکٹ |
| Judge | حج |
| Clerk | کلرک |
| April | اپریل |
Baharistan Class 5 Urdu Chapter 9 Railgadi Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply