JKBOSE Class 8th Urdu Paper 2021
CLASS-VIII
Urdu – T2
Time Allowed: 2 Hrs 30 minutes.
Maximum Marks: 40
JKBOSE Class 8th Urdu Paper 2021
(حصہ الف)
سوال نمبر1:- درج ذیل اشارات کو ذہن میں رکھ کر کسی ایک موضوع پر اس جملے لکھیں ۔ (۷)
ایک اچھا استاذ ملک کی تعمیر وترقی میں بھرپور حصہ ادا کرتا ہے۔ یہ ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے، جس کو دنیا کے ہر حصے اور ملک میں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ میرا بہترین استاذ ہمیشہ میرے لئے مشعل راہ ثابت ہو گا۔
انٹرنیٹ سے جو کام اب لئے جاتے ہیں آج سے چند برس پہلے ان کا تصور بھی ناممکن تھا۔ انٹرنیٹ نے پوری دنیا کو ایک گاؤں میں تبدیل کیا ہے۔ مگر انٹیرنیٹ سے سماج پر بالخصوص طلبہ پر مضر اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
کووڈ 19 ایک نا قابل علاج مرض ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دنیا کے سارے ممالک اگر چہ اس مرض کا علاج ڈھونڈنے کے کوشش کر رہے ہیں مگر کسی کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔ سماجی دوری بنا کر بیماری کا اثر کم کیا جاسکتا ہے۔
سوال نمبر2:- آپ کے والد کا تبادلہ کسی دوسرے شہر میں ہوا ہے۔ آپ کو والد صاحب کے ساتھ وہاں جاتا ہوتا ہے۔ اپنے ہیڈ ماسٹر صاحب کے نام درخواست لکھ کر ڈسچارج سرٹیفیکیٹ کا مطالبہ کیجئے ۔ (۴)
یا
آپ کا بھائی پڑھائی سے جی چرا رہا ہے خط کے ذریعے اس پر تعلیم کی اہمیت واضح کیجئے۔
سوال نمبر3:- درج ذیل سوالات میں سے چار کے جوابات لکھیے۔
نوجوان نے قتل کا ڈھونگ کیوں رچایا تھا ؟ ( آزمایش ایک شرط ہے) :(i)
کلپنا نے اپنے کس قول کو سچ کر دکھا یا ؟ (چند خلا باز خواتین) (ii)
ایک کمپیوٹر کو کتنے حصوں میں بانٹا جا سکتا ہے؟ (کمپیوٹ کا ارتقائی سفر) (iii)
دھویں کو خطر ناک کیوں کہا گیا ہے؟ (ما حولیاتی آلودگی) (iv)
کس شاعر نے اپنی کتابوں میں زعفران کی جابجا تعریف کی ہے؟ (زعفران) (v)
جامبھولو چین کیسا را جا تھا؟ (راجا جا مهولوچن) (vi)
سوال نمبر 4:-
دئے گئے الفاظ سے نظم کے بند کو مکمل کیجئے ؟ (i)
نفرت، تاریخ، تهمت، سیاست
اجنبی ہاتھوں نے لکھی تھی جو …. تری اس کو کیا نام دیں سوچی ہوئی…… کے سوا
اپنے ہر پیار کو…… میں بدلنا چاہا
کیا پکار میں اسے چالاک …… کے سوا
کالم الف اور کالم ب میں موجود الفاظ کو منی و دیگر مناسبت سے جوڑ دیجئے؟ (ii)
باغ ارم۔ ڈکشنری
یوری گیگاریں۔ شمالی ہندوستان کا ایک شہر
کپل وستو۔ جنت کا باغ
لغت۔ روسی خلا باز خاتون
سوال نمبر5:-
درج ذیل محاوروں کو جملوں میں استعمال کرو؟ (صرف دو) تعمیل کرنا ، ترک کرنا، فراموش کرنا، شیریں بیانی متوجہ کرنا (i)
غلط جملوں کو درست کریں۔ (ii)
میں نے وہی کھائی۔ (a)
امجد نے بے فضول بات کی۔ (b)
یہ حجر اسود کا پتھر ہے۔ (c)
سوال نمبر6:-
صفت کسی اسم کی اچھائی یا برائی ظاہر کرتا ہے۔ درج ذیل جملوں میں صفت چن لیجئے؟ (i)
لومڑی بہت چالاک ہے۔ (a)
کشمیری قالین دنیا بھر میں مشہور ہے۔ (b)
یہ مسجد شاندار ہے۔ (c)
یا
اسم فعل اور حرف کی تعریف کرو اور مثالیں دو۔
درج ذیل الفاظ کی مد لکھیے؟ (ii)
اجالا۔ کمال۔ جنت ۔ نرم
سوال نمبر7:-
درج ذیل الفاظ میں سے واحد کے جمع اور جمع کے واحد لکھیں؟ (i)
تجربہ۔ اجسام۔ اشکال۔ مسجد
تزکیر و تانیث کیجیے؟ (ii)
والدہ، موچی، بیگم، آدمی
Leave a Reply