نظم “حمد” جموں کشمیر بورڈ کے چوتھی جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اردو کتاب کا پہلا سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 1 نظم حمد کےمتعلق ہے۔ اس پوسٹ میں آپ کو نظم حمد کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ آپ جماعت چوتھی کی بہرستان اردو کتاب کے سبهی باکی سبقوں کے جواب بھی یہاں سے پڑھیں۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 1 Question Answer
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 1 Hamad (حمد)Poem Text
اے دو جہاں کے والی
اے گلشنوں کے مالی
ہر چیز سے ہے ظاہر حکمت تری نرالی
تیرے ہی فیض سے ہے سر سبز ڈالی ڈالی
پتوں میں تیری سبزی پھولوں میں تیری لالی
سارا ہے کام تیرا
پیارا ہے نام تیرا
یہ خاک آگ پانی ہے تیری مہربانی
اونچے پہاڑ چپ ہیں دے کر تری نشانی
ہے دم قدم سے تیرے دریاؤں میں روانی
ہے فیض عام تیرا
پیارا ہے نام تیرا
ہر شئے میں ہم نے دیکھ ا تیرے کرم کا سایا
جس جا بھی ہم نے ڈھونڈات تیرا نشان پایا
خالق ہے تو خدایا مالک ہے تو خدايا
ہر اک غلام تیرا
پیارا ہے نام تیرا
(حفیظ جالندھری)
١. الفاظ معنی پڑھیے اور سمجھیے
معنی | الفاظ |
---|---|
کاری گری ، قدرت | حکمت |
باغ | گلشن |
انوکھی ، سب سے الگ | نرالی |
مالک | والی |
کرم، فائده | فیض |
بنده، ملازم، نوکر | غلام |
پیدا کرنے والا | خالق |
جگہ | جا |
مہر بانی ، رحم | کرم |
چیز | شے |
ہستی ، وجود | دم قدم |
:سوال نمبر (۲). سوچئے اور بتائیے
سوال: ” دو جہاں کے والی سے کیا مراد ہے؟
جواب: دو جہاں کے والی سے مراد خدا ہے۔
سوال: ” اونچے پہاڑ چپ رہ کر کس بات کو ظاہر کرتے ہیں؟
جواب: اونچے پہاڑ چپ رہ کر خدا کی خدائی کو ظاہر کرتے ہیں ۔
سوال: خدا ہر شے میں اور ہر جگہ موجود ہے نظم کے کن شعروں میں یہ بات کہی گئی ہے؟
جواب: نظم کے مندرجہ ذیل شعروں میں یہ بات کہی گئی ہے
ہر شے میں ہم نے دیکھا تیرے کرم کا سایہ
جس جا بھی ہم نے ڈھونڈا تیرا نشان پایا
سوال نمبر (۳). نیچے لکھے ہوئے لفظوں کے ‘ ہم معنی ،( ایک جیسے معنی رکھنے والے) لفظ سبق میں تلاش کر کے
:لکھیے
(۱) ہرا بھرا (۲) چیز (۳) انوکھا (۴) خاموش
: جواب
ہم معنی الفاظ | الفاظ | ہم معنی الفاظ | الفاظ |
---|---|---|---|
شے | چیز | سرسبز | ہرا بھرا |
چْپ | خاموش | نرالا | انوکھا |
:سوال نمبر (۴) . مثال دیکھ کر الفاظ بنائیے
روانی | = | نی | + | روا |
---|---|---|---|---|
= | نی | + | پا | |
= | نی | + | نشا | |
= | نی | + | جوا | |
= | نی | + | کہا | |
= | نی | + | نا |
:جواب
روانی | = | نی | + | روا |
---|---|---|---|---|
پانی | = | نی | + | پا |
نشانی | = | نی | + | نشا |
جوانی | = | نی | + | جوا |
کہانی | = | نی | + | کہا |
نانی | = | نی | + | نا |
سوال نمبر (۵) .صحیح مصرعے جوڑ کر اشعار مکمل کریں:
ہر اک غلام تیر ا تیرے کرم کا سایہ
ہے دم قدم سے تیرے پیارا ہے نام تیرا
ہے فیض عام تیرا دریاؤں میں روانی
ہرشے میں ہم نے دیکھا پیارا ہے نام تیرا
جواب: ہر اک غلام تیرا پیارا ہے نام تیرا ہے
دم قدم سے تیرے دریاؤں میں روانی
ہے فیض عام تیرا پ یارا ہے نام تیرا
ہر شے میں ہم نے دیکھا تیرے کرم کا سایہ
سوال نمبر (۶): . جملوں میں استعمال کیجیے
والی، مالی، ڈالی، نرالی
:جواب
جملے | الفاظ |
---|---|
خدا ساری دنیا کا والی ہے۔ | والی |
ہمارے باغ کے مالی کا نام ہے۔ | مالی |
طوطا ڈالی پر بیٹھا ہے۔ | ڈالی |
اُسکی ساڑی سب سے نرالی ہے۔ | نرالی |
سوال نمبر (۷): اس نظم کو زبانی یاد کیجیے
جواب: بچے اس نظم کو زبانی یاد کرکے اپنی کلاس میں سنیں.
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 1 Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply