کہنا بڑوں کا مانو”جموں کشمیر بورڈ” کے چوتھی جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اردو کتاب کا پانچواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ نظم نمبر 5 “کہنا بڑوں کا مانو” کےمتعلق ہے Baharistan Class 4 Urdu Chapter 5 Question Answer اس پوسٹ میں آپ کو نظم “کہنا بڑوں کا مانو” کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوالات و جوابات پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 4 سچّا انصاف کے کے الفاظ معنی ، اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 5 Question Answer
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 5 Kehna Bado ka Mano Poem Text
ماں باپ اور اُستاد سب میں خدا کی رحمت ہے
روک ٹوک ان کی حق میں تمہارے نعمت
کڑوی نصیحتوں میں انکی بھرا ہے امرت
چا ہواگر بڑائی، کہنا بڑوں کا مانو
ماں باپ کا عزیز و مانا نہ جس نے کہنا
دشوار ہے جہاں میں عزت سے اس کا رہنا
ڈر ہے پڑے نہ صدمہ ذلّت کا اُس کو کہنا
چا ہواگر بڑائی. کہنا بڑوں کا مانو
تم کو نہیں خبر کچھ اپنے بُرے بھلے کی
جتنی ہے عمر چھوٹی، اتنی ہے عقل چھوٹی
ہے بہتری اسی میں جو ہے بڑوں کی مرضی
چا ہواگر بڑائی ، کہنا بڑوں کا مانو
Baharistan Class 4 Urdu Kehna Bado ka Mano Word Meaning
:سوال نمبر (۱). الفاظ معنی پڑھیے اور سمجھیے
معنی | الفاظ |
---|---|
پیارا | عزیز |
برداشت کرنا | سہنا |
مشکل کٹھن | دُشوار |
دُکھ | صدمہ |
آب حیات | أمرت |
بھلائی | بہتری |
پوچھ کچھ ، باز رکھنا | روک ٹوک |
رسوائی ، بدنامی | ذلّت |
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 3 Question Answers
:سوال نمبر (۲). سوچئے اور بتائیے
سوال: شاعر نے خدا کی رحمت کسے بتایا ہے؟
جواب: شاعر نے ماں، باپ اور اُستاد کو خدا کی رحمت کہا ہے۔
سوال: ماں باپ کی کڑوی نصیحتیں ہمارے لئے کیا اثر رکھتی ہیں۔
جواب: ماں باپ کی کڑوی نصیحتیں ہمارے لئے امرت کا جیسا اثر رکھتی ہیں۔
سوال: ماں باپ کا کہنا نہ ماننے کا کیا نتیجہ ہوتا ہے؟
جواب: ماں باپ کا کہنا نہ ماننے والوں کے لئے دُنیا میں عزت سے رہنا مشکل ہے اور انہیں ذلّت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
:سوال نمبر (۳). عبارت پڑھ کر دئے گئے سوال کا جواب لکھئے
”ہمیں اپنے بڑوں کی مرضی پر عمل کرنا چاہئے۔ جو کچھ وہ کہیں ، ہم وہی کریں۔ ہمارا فائدہ اسی میں ہے۔“
:سوال: شاعر نے یہ بات بہت عمدہ طریقے سے ایک بند میں کہہ دی ہے وہ بند لکھیے
جواب: ماں باپ کا عزیرو ، مانا نہ جس نے کہنا
دشوار ہے جہاں میں عزت سے اُس کا رہنا
ڈر ہے پڑے نہ صدمہ ذلّت کا اس کو سہنا
چاہو اگر بڑائی کہنا بڑوں کا مانو
:سوال نمبر (۴). مثال دیکھ کر کالم ”الف“ اور کالم ”ب“ میں دیئے گئے الفاظ اور اُن کے معنی ملائیے
ب | الف |
---|---|
دُکھ | مثال صدمہ |
مُشکل | ذلّت |
پیارے | بہتری |
بدنامی | دشوار |
بھلائی | روک ٹوک |
منع کرنا | عزیز |
:جواب
ب | الف |
---|---|
بدنامی | ذلّت |
بھلائی | بہتری |
مشکل | دشوار |
منع کرنا | روک ٹوک |
پیارے | عزیز |
:سوال نمبر (۵) . نوٹ بک پر لکھیے
ماں باپ اور اُستاد خدا کی رحمت ہیں ۔
اُن کی کڑوی نصیحتوں میں امرت بھرا ہوتا ہے۔
بڑوں کا کہنا ماننا چاہئے ۔ جو بڑوں کا کہنا نہیں مانتا وہ عزت نہیں پاتا۔
:سوال نمبر (۶). دیے گئے واحد کے مقابلے میں جمع اور جمع کے مقابلے میں واحد لکھیے
مثال: رات : راتیں
— | لاتیں | — | بات |
---|---|---|---|
— | سڑک | — | دواتیں |
— | زمین | — | لکیر |
— | دلائل | — | چال |
:جواب
لات | لاتیں | باتیں | بات |
---|---|---|---|
سڑکیں | سڑک | دوات | دواتیں |
زمینیں | زمین | لکیریں | لکیر |
دلیل | دلائل | چالیں | چال |
سوال نمبر (۷): کہنا بڑوں کا مانو نظم کو اپنی نوٹ بگ میں صاف صاف اور خوش خط لکھئے
جواب: نظم ” کہنا بڑوں کا مانو”
ماں باپ اور اُستاد سب میں خدا کی رحمت ہے
روک ٹوک ان کی حق میں تمہارے نعمت
کڑوی نصیحتوں میں انکی بھرا ہے امرت
چا ہواگر بڑائی، کہنا بڑوں کا مانو
ماں باپ کا عزیز و مانا نہ جس نے کہنا
دشوار ہے جہاں میں عزت سے اس کا رہنا
ڈر ہے پڑے نہ صدمہ ذلّت کا اُس کو کہنا
چا ہواگر بڑائی. کہنا بڑوں کا مانو
تم کو نہیں خبر کچھ اپنے بُرے بھلے کی
جتنی ہے عمر چھوٹی، اتنی ہے عقل چھوٹی
ہے بہتری اسی میں جو ہے بڑوں کی مرضی
چا ہواگر بڑائی ، کہنا بڑوں کا مانو
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 5 Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply