سبق “مٹی کا تیل” جموں کشمیر بورڈ کے چوتھی جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اردو کتاب کا چھٹا سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 6 “مٹی کا تیل” کےمتعلق ہے Baharistan Urdu Class 4 Chapter 6 Question Answer اس پوسٹ میں آپ کو سبق “مٹی کا تیل” کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوالات و جوابات پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 5 نظم کہنا بڑوں کا مانو کے کے الفاظ معنی ، اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
Baharistan Urdu Class 4 Chapter 6 Question Answer
Baharistan Class 4 Urdu Mitti Ka Tel Word Meaning
معنی | الفاظ |
---|---|
سب سے نیچی جگہ | گہرائی |
چشمه | کنواں |
موٹا | گاڑھا |
چمکنا | نکھر جاتا |
نابود، غائب | ناپید |
تیل کی ایک قسم جو مشینوں کے پرزوں کو چکنا رکھنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے | گریس |
پتلا کی ضد ، موٹا | گاڑھا |
تیل کی موٹی تہہ جو سڑکوں پر بچھائی جاتی ہے | تارکول |
بہتی ہوئی چیز | سیّال |
Baharistan Class 4 Urdu Mitti Ka Tel Summary
یہ کہانی مٹی کے تیل کے روپ میں ایک زندگی کی تجربات کا بیان کرتی ہے۔ کہانی کا آغاز اس طرح ہوتا ہے کہ انسان کو پتہ چلتا ہے کہ مٹی کا تیل زمین کی گہرائیوں میں چھپا ہوتا ہے۔ مشینوں کی مدد سے اسے نکالا جاتا ہے، اور اس نکالنے کے عمل کو “چشمہ” کہا جاتا ہے۔
مٹی کا تیل صفائی کے مراحل سے گزر کر پیٹرول بنتا ہے، جو تیز رفتار گاڑیوں، کار خانوں، اور جہازوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ جب تک صفائی مکمل نہ ہوتی، لوگ مٹی کا تیل کہتے ہیں۔
تیل نکالے جانے کے بعد باقی رہنے والا مواد “گریس” کہلاتا ہے، جو مشینوں کے پرزوں کو چکنا رکھنے کے کام آتا ہے۔ اور جب بھی کچھ باقی رہتا ہے، وہ “تارکول” کہلاتا ہے، جو ریت اور باجری کے ساتھ ملا کر سڑکوں کی تعمیر کے کام میں استعمال ہوتا ہے۔
اس کہانی کا سبب یہ ہے کہ مٹی کا تیل ہر مرحلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اور اس کے تمام حصے اہمیت رکھتے ہیں۔ مٹی کا تیل ہر طرح سے انسانوں کی زندگیوں کو مدد فراہم کرتا ہے، چاہے وہ گاڑیوں کا انتقال ہو یا سڑکوں کی تعمیر۔
Baharistan Urdu JKBOSE Class 4 Chapter 6 Mitti Ka Tel Question Answer
:سوال نمبر (۲). سوچئے اور بتائیے
سوال: مٹی کا تیل کہاں پایا جاتا ہے؟
جواب: مٹی کا تیل زمین کے اندر بہت گہرائی میں پایا جاتا ہے۔
سوال : مٹی کا تیل زمین سے باہر کیسے نکالا جاتا ہے؟
جواب:مٹی کا تیل مشینوں کے ذریعے مین سے باہر نکالا جاتا ہے۔
سوال: پیٹرول کس طرح تیار کیا جاتا ہے؟
جواب: مٹی کا تیل جب اچھی طرح صاف کیا جاتا ہے تو اس کا رنگ نکھر جاتا ہے اور اس میں کوئی میل باقی نہیں رہتی ہے ۔ اس طرح یہ پیٹرول بن جاتا ہے۔
سوال : مٹی کے تیل کو سیال سونا کیوں کہا جاتا ہے؟
جواب: مٹی کے تیل کے بے شمار فائدوں کی وجہ سے اسے سیال سونا کہا جاتا ہے۔
سوال: مٹی کے تیل کا بچہ ہوا گاڑھا مواد کس کام آتا ہے؟
جواب: مٹی کے تیل کا بچہ ہوا گاڑھا مواد تارکول کہلاتا ہے۔ تارکول کو ریت اور بجری کے ساتھ ملا کر سڑکوں کی تعمیر کے کام میں لایا جاتا ہے۔
:سوال نمبر (۳). درج ذیل الفاظ کے جملے بنائیے
صفائی، مواد، پیدل، پیٹرول، تارکول
:جواب
جملے | الفاظ |
---|---|
ہم کو اپنے اس پاس صفائی رکھنی چاہیئے ۔ | صفائی |
مٹی کے تیل کے مواد سے تارکول بنتا ہے ۔ | مواد |
ہر دن صبح صبح کچھ دور پیدل چلنا صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے ۔ | پیدل |
کار پیٹرول سے چلتی ہے ۔ | پیٹرول |
تارکول سڑکوں کی تعمیر میں استعمال ہوتا ہے۔ | تارکول |
:سوال نمبر (۴). کالم (الف) کو کالم (ب) کے ساتھ صحیح صورت میں جوڑیے
ب | الف |
---|---|
تیل سے جلتا ہے۔ | مٹی کا تیل |
سے گاڑیاں چلتی ہیں ۔ | تارکول |
سڑک پر بچھایا جاتا ہے۔ | پیٹرول |
زمین سے نکالا جاتا ہے۔ | اسٹوو |
:جواب
ب | الف |
---|---|
زمین سے نکالا جاتا ہے۔ | مٹی کا تیل |
سڑک پر بچھایا جاتا ہے۔ | تارکول |
سے گاڑیاں چلتی ہیں۔ | پیٹرول |
تیل سے جلتا ہے۔ | اسٹوو |
سوال نمبر (۵) . مٹی کے تیل کے پانچ فائدے لکھیے:
جواب: (1)مٹی کا تیل مختلف قسم کے چراغوں میں استعمال ہوتا ہے۔
مٹی کا تیل انید ھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
اس سے اسٹو و جلا کر کھانا پکایا جاتا ہے۔
مٹی کے تیل کی صاف شدہ شکلوں سے گاڑیاں اور ہوائی جہاز چلتے ہیں۔
مٹی کے تیل کو کارخانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
سوال نمبر (۶). فعل متعلق وہ کلمہ ہے جو کسی فعل کی حالت ظاہر کرے ۔ مثلا رشید آہستہ چلتا ہے۔ سونی تیز بھاگتی ہے ۔ ان مثالوں میں آہستہ اور تیز فعل متعلق ہیں۔
:مزید پانچ مثالیں دیجئے
جواب: (۱) حامد بہت بڑھتا ہے۔ (۲) عادل کم کھاتا ہے۔ (۳) اسلم زیادہ کھیلتا ہے۔ (۴) عائشہ کافی پانی پیتی ہے۔(۵) امجد خوب ورزش کرتا ہے۔
ان مثالوں میں “بہت”، ” کم”، “زیادہ”، “کافی”، “خوب” فعل متعلق ہیں۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 6 Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply