نظم “کسانوں کا گیت” جموں کشمیر بورڈ کے چوتھی جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اردو کتاب کا بارہواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 12 نظم “کسانوں کا گیت” کےمتعلق ہے Baharistan Urdu Class 4 Chapter 12 Question Answer اس پوسٹ میں آپ کو نظم “کسانوں کا گیت” کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوالات و جوابات پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 11 ہوائی جہاز کے الفاظ معنی، اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
Baharistan Urdu Class 4 Chapter 12 Question Answer
Baharistan Urdu Class 4 Chapter Kisano ka Geet Poem Text
قدم اپنا آگے بڑھاتے چلیں گے
زمانے کی بگڑی بناتے چلیں گے
زمینوں پہ جب ہل چلاتے چلیں گے
تو مٹی سے سونا اُگاتے چلیں گے
نشان بھوک کا ہم مٹاتے چلیں گے
زمانے کی بگڑی بناتے چلیں گے
کہیں چاولوں سے سجائیں گے دُنیا
کہیں باجرے سے بسائیں گے دُنیا
چنے کی کہیں ہم بنائیں گے دُنیا
جو ہے کال اس کی مٹائیں گے دُنیا
نشان بھوک کا ہم مٹاتے چلیں گے
زمانے کی بگڑی بناتے چلیں گے
نہیں کام کرنے سے ہم تھکنے والے
جہاں جانتا ہے کہ ہم ہیں جیالے
اندھیرے کی دُنیا میں ہم ہیں اُجالے
کہ ہیں ہم بڑی سخت محنت کے پالے
نشان بھوک کا ہم مٹاتے چلیں گے
زمانے کی بگڑی بناتے چلیں گے
( جگن ناتھ آزاد )
Baharistan Urdu Class 4 Chapter Kisano ka Geet Word Meaning
:سوال نمبر (۱). الفاظ معنی پڑھیے اور سمجھیے
معنی | الفاظ |
---|---|
محاورہ ، مصیبت کو دور کرنا ، خستہ حالی کو بہتر بنانا | بگڑی بنانا |
قحط ، اناج یا دیگر ضروریاتِ زندگی کا فقدان ہونا | کال |
دلیر، بہادر، ہمت والے | جیالے |
محنت و مشقت کے عادی | محنت کے پالے |
:سوال نمبر (۲). سوچئے اور بتائیے
سوال: کسان زمانے کی بگڑی کیسے بناتا ہے؟
جواب: کسان زمین میں ہل چلا کر مٹی سے طرح طرح کی فصلیں اُگاتا ہے جن سے لوگوں کا پیٹ بھرتا ہے اور وہ بھوکے نہیں رہتے۔ اس طرح کسان زمانے کی بگڑی بناتا ہے۔
سوال: مٹی ے سونا اُگانے سے کیا مراد ہے؟
جواب: مٹی سے سونا اُگانے سے مراد ہے، طرح طرح کے اناج اور سبزیاں وغیرہ اُگانا۔
سوال: نظم میں کون کون سی فصل کا ذکر ہوا ہے؟
جواب: نظم میں چاول، باجرہ، چنا کا ذکر ہوا ہے۔
سوال نمبر (۳). کالم [الف] میں سے دئے گئے ادھورے مصروں کے باقی حصے کالم [ب] میں تلاش کر کے مصرعے مکمل کیجئے
کالم [ب] | کالم [الف] |
---|---|
ہیں جیالے | نہیں کام کرنے سے ہم |
تھکنے والے | اندھیرے کی دنیا میں ہم |
محنت کے پالے | جہاں جانتا ہے کہ ہم |
ہیں اُجانے | کہ ہیں ہم بڑی سخت |
:جواب
کالم [ب] | کالم [الف] |
---|---|
تھکنے والے | نہیں کام کرنے سے ہم |
ہیں اُجالے | اندھیرے کی دنیا میں ہم |
ہیں جیالے | جہاں جانتا ہے کہ ہم |
محنت کے پالے | کہ ہیں ہم بڑی سخت |
:سوال نمبر (۴). مثال دیکھ کر خالی جگہیں میں ہم آواز الفاظ لکھئے
والے | سجائیں | بڑھاتے |
---|---|---|
اُجالے | بنائیں | بناتے |
گالے | چلائیں | چلاتے |
------ | ------ | ------ |
------ | ------ | ------ |
------ | ------ | ------ |
------ | ------ | ------ |
:جواب
والے | سجائیں | بڑھاتے |
---|---|---|
اُجالے | بنائیں | بناتے |
گالے | چلائیں | چلاتے |
جیالے | جلائیں | ہلاتے |
سنبھالے | بسائیں | ملاتے |
کالے | نبھا ئیں | کھلاتے |
بنالے | اُگائیں | بلاتے |
سوال نمبر (۵) . گزرے ہوئے زمانہ کو ماضی کہتے ہیں۔ موجودہ زمانہ کو حال کہتے ہیں۔ آنے والے زمانہ کو مستقبل کہتے ہیں۔
نظم ” کسانوں کا گیت“ سے ایسے الفاظ نوٹ کیجیے جومستقبل ظاہر کرتے ہوں
مثلا : بڑھاتے چلیں گے۔
جواب: بناتے چلیں گے، چلاتے چلیں گے، اُگاتے چلیں گے، مٹاتے چلیں گے، بناتے چلیں گے، سجائیں گے دُنیا، بسائیں گے دُنیا، بنائیں گے دُنی، ا مٹائیں گے دُنیا ۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 12Question Answer “کسانوں کا گیت” کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply