سبق “گاندھی جی” جموں کشمیر بورڈ کے چوتھی جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اردو کتاب کا آٹهواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 8 “گاندھی جی” کےمتعلق ہے Baharistan Urdu Class 4 Chapter 8 Question Answer اس پوسٹ میں آپ کو سبق “گاندھی جی” کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوالات و جوابات پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 7 شیخ العالم کے الفاظ معنی، اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
Baharistan Urdu Class 4 Chapter 8 Question Answer
Baharistan Class 4 Urdu Gandhi Ji Word Meaning
:سوال نمبر (۱). الفاظ معنی پڑھیے اور سمجھیے
معنی | الفاظ |
---|---|
پُر جوش | سرگرم |
کوشش | جد و جہد |
تنگ نظری ، تعصب | فرقہ پرستی |
محبت ، میل جول | رواداری |
دوستی | بھائی چارا |
فرق، تفریق | بھید بھاو |
ہاتھ سے چیزیں بنانا | دستکاری |
کھو دینا | محروم ہونا |
رہبر، راہ دکھانے والا | رہنما |
کسی بات کو شروع کرنا | تحریک |
مشغول ، کام میں لگا ہوا۔ | مصروف |
Baharistan Class 4 Urdu Gandhi Ji Summary
موہن داس کرم چند گاندھی کا اصلی نام تھا۔ وہ ہندوستان کے گجرات کے گاؤں پور بندر میں پیدا ہوئے۔ انہیں مہاتما گاندھی یا باپو کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
گاندھی جی نے ابتدائی تعلیم پور بندر میں حاصل کی، اور بعد میں انگلستان جاکر بیرسٹری کی درجہ حاصل کی۔ لیکن بعد میں جنوبی افریقہ چلے گئے، جہاں وہ نا انصافی اور ظلم کے خلاف ستیہ گرہ نامی پُر امن تحریک چلانے میں مصروف رہے۔ ان کی اس جدوجہد نے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ ہمت نہیں ہارے۔
جنوبی افریقہ سے واپسی کے بعد، گاندھی جی نے ہندوستان کی سیاست میں سرگرمی دی اور انگریزوں کے خلاف آزادی کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے ہندوستان چھوڑ دو تحریک کا آغاز کیا، جس میں عوام نے ان کے ساتھ آواز ملا دی، اور بالآخر ہندوستان کی آزادی حاصل ہوئی۔
گاندھی جی کی زندگی سادہ اور عظیم رہی، اور وہ بڑے انسان دوست لیڈر تھے۔ انہوں نے فرقہ پرستی کے خلاف جدوجہد کی، اور عام لوگوں کو رواداری اور بھائی چارے کی اہمیت سکھائی۔ ان کا منشور رنگ و نسل، ذات پات اور بھید بھاؤ کے خلاف تھا۔
گاندھی جی نے چرنے کو بڑا رواج دیا، اور خود بھی چرخے پر سوت کاتنے والے میں شامل تھے۔ ۱۹۴۸ء میں تھو رام گوڈسے نے گاندھی جی کو گولی مار دی جب وہ عبادت کرنے کی تیاری کر رہے تھے، جس سے ملک ایک بڑے رہنما سے محروم ہو گیا۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 8 Gandhi Ji Question Answers
:سوال نمبر (۲). سوچئے اور بتائیے
سوال: گاندھی جی نے جنوبی افریقہ میں کس چیز کے خلاف آواز اٹھائی؟
جواب: گاندھی جی نے جنوبی افریقہ میں ظلم اور نا انصافی کے خلاف آواز اُٹھائی۔
سوال: ستیہ گرہ کی تحریک کہاں سے شروع ہوئی؟
جواب: ستیہ گرہ کی تحریک جنوبی افریقہ سے شروع ہوئی۔
سوال: ۱۹۴۲ء میں گاندھی جی نے کون سی تحریک چلائی ؟
جواب: ۱۹۴۲ء میں گاندھی جی نے ہندوستان چھوڑو کی تحریک چلائی۔
سوال: گاندھی جی نے گھر یلو دستکاریوں پر کیوں زور دیا؟
جواب: گاندھی جی گاؤں کی ترقی چاہتے تھے۔ اس کئے لئے انہوں نے گھریلو دستکاریوں پر زور دیا۔
سوال: گاندھی جی کو اور کس نام سے لوگ یاد کرتے تھے؟
جواب: گاندھی جی کولوگ با پوجی کے نام سے بھی یاد کرتے ہیں۔
:سوال نمبر (۳). دیکھ کر ہر ایک لفظ کا متضاد لکھتے
کالا | مثال گورا |
---|---|
سچا | |
محبت | |
مُشکل | |
دُشمن | |
آگے |
:جواب
متضاد | لفظ |
---|---|
جھوٹا | سچا |
نفرت | محبت |
آسان | مشکل |
دوست | دشمن |
پیچھے | آگے |
:سوال نمبر (۴). جملے بنائیے
عقیدت، تشدد، جد و جہد، رہنما
:جواب
جملے | الفاظ |
---|---|
مجھے اپنے اُستاد سے عقیدت ہے۔ | عقیدت |
تشدد کی ضد عدم تشدد ہے۔ | تشدد |
خدا سب کو نیک مقصد کی جدو جہد میں کامیاب کرے۔ | جد و جہد |
خورشید احمد کو لوگ اپنا رہنما مانتے ہیں۔ | رہنما |
:سوال نمبر (۵) . ‘الف’ میں دئے گئے ادھورے جملوں کو ‘ب’ میں دئے گئے ادھورے جملوں سے ملا کر جملے مکمل کیجئے
'ب' | 'الف' |
---|---|
تو ملک بھی خوشحال ہو گا۔ | گاندھی جی نے تحریک آزادی میں |
بھائی بھائی ہو۔ | ۱۹۴۲ء میں گاندھی جی نے |
ایک نئی روح پھونک دی۔ | وہ چاہتے تھے کہ ہندو ، مسلمان ،سیکھ عیسائی |
ہندوستان چھوڑ دو کی تحریک شروع کی۔ | گاؤں خوشحال ہوں گے۔ |
جواب: گاندھی جی نے تحریک آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی۔
ء۱۹۴۲ میں گاندھی جی نے ہندوستان چھوڑ دو تحریک شروع کی۔
وہ چاہتے تھے کہ ہندو مسلمان ، بھائی بھائی ہو۔
گاؤں خوشحال ہوں گے تو ملک بھی خوشحال ہوگا۔
:سوال نمبر (۶). نیچے دئے ہوئے الفاظ کی مدد سے خالی جگہوں کو پُر کیجئے
گونپا، مندر ، گردواره ، مسجد ، گرجا
مثال: مسلمانوں کی عبادت گاہ کو مسجد کہتے ہیں۔
ہندؤں کی عبادت گاہ کو۔۔۔ کہتے ہیں۔
عیسائیوں کی عبادت گاہ کو۔۔۔ کہتے ہیں۔
بودھوں کی عبادت گاہ کو۔۔۔ کہتے ہیں۔
سکھوں کی عبادت گاہ کو۔۔۔ کہتے ہیں۔
:جواب
ہندؤں کی عبادت گاہ کو مندر کہتے ہیں۔
عیسائیوں کی عبادت گاہ کو گرجا کہتے ہیں۔
بودھوں کی عبادت گاہ کو گونپا کہتے ہیں۔
سکھوں کی عبادت گاہ کو گردوارہ کہتے ہیں۔
سوال نمبر (۷) . گھر یلو کام
اُستاد بچوں سے ہندو مسلم سکھ اتحاد کے موضوع پر پانچ پانچ جملے گھر سے لکھ کر لانے کی ہدایت کرے۔
جواب: ہندو مسلم سکھ اتحاد کے موضوع پر پانچ جملے۔
ہند و مسلم سکھ اتحاد وطن کے لئے لازمی ہے ۔
ہند و مسلم سکھ اتحاد تبھی ممکن ہے جب سب کے حقوق کا خیال رکھا جائے ۔
سبھی کو برابری کا درجہ دیا جائے ۔
وطن مین امن وسکون سے رہنے کے لئے لازمی ہے کہ سب اہلِ وطن ایک دوسرے کے لئے خلوص اور پہنچی ہمدردی کا جذبہ رکھیں ۔
کسی کو کمتر نہ سمجھیں یا کسی کو ادنی درجے کا شہری نہ سمجھیں ۔
سوال نمبر (۸) .خطاب لقب ، کنیت تخلص اور عرف اسم علم کی اقسام ہیں۔ سبق پڑھ کر اسمیں سے ایسے الفاظ نوٹ کریں جو اسم علم کی اقسام کے لئے مناسب ہوں ۔
:جواب
عرف | باپو |
کُنّیت | موہن داس کرم چند گاندھی |
لقب | مہاتما گاندھی |
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 8 Question Answer سبق “گاندھی جی” کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply