سبق “تاج محل” جموں کشمیر بورڈ کے چوتھی جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اردو کتاب کا پندرہو اں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 15 سبق “تاج محل” کےمتعلق ہے Baharistan Urdu Class 4 Chapter 15 Question Answer اس پوسٹ میں آپ کو سبق “تاج محل” کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوالات و جوابات پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 14 بچّہ اور جگنو کے الفاظ معنی، اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
Baharistan Urdu Class 4 Chapter 15 Question Answer
Baharistan Urdu Class 4 Chapter Taj Mahal Word Meaning
:سوال نمبر (۱). الفاظ معنی پڑھیے اور سمجھیے
معنی | الفاظ |
---|---|
ایک قوم، ایک ذات | مُغل |
رانی ، بادشاہ کی بیوی | ملکہ |
انوکھی چیزیں | عجائبات |
مزار، زیارت، قبر | یادگار |
چہار دیواری | احاطه |
بڑا دروازه | صدردروازه |
صفیں، لائن | قطاریں |
خوب صورت | خوش نما |
بہت سے حرف | حروف |
مزہ | لطف |
قیمتی سفید پتھر | سنگِ مَرمَر |
Baharistan Urdu Class 4 Chapter 15 Taj Mahal Summary
شاہ جہاں، مُغل بادشاہ اکبر کا پوتا، دہلی کے تخت پر بیٹھے، باغات اور عمارتوں کا شوق رکھتے تھے۔ ان کی عمارتوں میں دہلی کا لال قلعہ، جامع مسجد، اور آگرہ کا تاج محل مشہور ہیں۔ شاہ جہاں کو اپنی ملکہ ممتاز محل سے بہت محبت تھی۔ ممتاز محل نے اپنی موت کے بعد ایک مزار کی عمارت کی خواہش کی، جس پر شاہ جہاں نے تاج محل کی تعمیر کروائی۔
تاج محل آگرہ میں واقع ہے۔ اس کا دروازہ بہت اونچا اور لال پتھر کا بنا ہوا ہے۔ دروازے کے اندر، سنگِ مرمر سے بنا تاج محل نظر آتا ہے۔ ایک نہر دروازے سے گزر کر محل تک پہنچتی ہے، جس کے دونوں طرف سروں کے درخت ہیں۔ محل کے اندر، ممتاز محل اور شاہ جہاں کی قبریں ہیں۔ ان کے چاروں طرف، میناروں کے ساتھ بہت خوبصورت پتھر کے جالیاں ہیں، جو بہت ہی انتہائی خوبصورتی کا جلوہ پیش کرتی ہیں۔
تاج محل کا نقشہ بنانے والے، استاد عیسی، نے دور دور کے ملکوں سے پتھر منگوائے اور ۲۲ برسوں میں یہ عمارت تیار کی۔ اس کی تعمیر کے لیے کئی کروڑ روپیہ خرچ ہوا۔ تاج محل کی خوبصورتی بالخصوص چاندنی راتوں میں زیادہ محسوس ہوتی ہے، اور موقع ملنے پر ضرور دیکھنی چاہیے۔
Baharistan Urdu Class 4 Chapter 15 Taj Mahal Question Answer
:سوال نمبر (۲). سوچئے اور بتائیے
سوال: شاہ جہاں کی تعمیر کی ہوئی مشہور عمارتوں کے نام بتائیے ؟
جواب: دیلی کا لال قلعہ، دہلی کی جامع مسجد، آگرہ کا تاج محل۔
سوال: تاج محل کس کی یاد میں بنوایا گیا تھا؟
جواب: تاج محل شاہ جہاں کی ملکہ ممتاز محل کی یاد میں بنوایا گیا تھا۔
سوال: تاج محل کس شہر میں ہے؟
جواب: تاج محل آگرہ میں واقع ہے۔
سوال: تاج محل کس پتھر سے بنایا گیا ہے؟
جواب: تاج محل سنگ مرمر سے بنایا گیا ہے۔
سوال: تاج محل دیکھنے کا زیادہ لطف کب آتا ہے؟
جواب: چاندنی راتوں میں تاج محل دیکھنے کا زیادہ لطف آتا ہے۔
:سوال نمبر (۳). مثال دیکھ کر الفاظ بنائیے اور اُن کے معانی لکھیے
اچھی لگنے والی مہک | = | خوش بُو | = | بُو | + | خوش |
---|---|---|---|---|---|---|
= | = | اخلاق | + | خوش | ||
= | = | مزاج | + | خوش | ||
= | = | حال | + | خوش | ||
= | = | دِل | + | خوش |
:جواب
اچھی لگنے والی مہک | = | خوش بُو | = | بُو | + | خوش |
---|---|---|---|---|---|---|
اچھے اخلاق والا | = | خوش اخلاق | = | اخلاق | + | خوش |
اچھے مزاج والا | = | خوش مزاج | = | مزاج | + | خوش |
اچھے حال میں | = | خوش حال | = | حال | + | خوش |
جس کا دِل خوش ہو | = | خوش دِل | = | دِل | + | خوش |
:سوال نمبر (۴). مثال دیکھ کر لفظوں کے حروف الگ الگ کر کے لکھیے
ے | + | ٹ | + | و | + | ب | بوٹے |
---|---|---|---|---|---|---|---|
+ | + | + | پھول | ||||
+ | + | + | قلعه | ||||
+ | + | + | جادو | ||||
+ | + | + | روٹی |
:جواب
ے | + | ٹ | + | و | + | ب | بوٹے |
---|---|---|---|---|---|---|---|
ل | + | و | + | ھ | + | پ | پھول |
ہ | + | ع | + | ل | + | ق | قلعه |
و | + | د | + | ا | + | ج | جادو |
ی | + | ٹ | + | و | + | ر | روٹی |
سوال نمبر (۵) . اسم معرفہ اور اسم نکرہ الگ الگ لکھیے :
تاج محل، دروازه، دہلی، آگرہ، عمارت ،مغل، نهر ، پتھر ، کاری ،گر، لال قلعہ
جواب: اسم معرفہ = تاج محل ، دہلی ، آگرہ مغل ، لال قلعہ
اسم نکرہ= دروازه، عمارت، نہر، پتھر، کاری گر
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 13Question Answer “ تاج محل “ کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply