“اتّفاق” جموں کشمیر بورڈ کے چوتھی جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اردو کتاب کا دوسرا سبق ہے۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 2 Itfaq Question Answer یہ پوسٹ سبق نمبر 2 اتّفاق کےمتعلق ہے۔ اس پوسٹ میں آپ کو سبق اتّفاق کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 1 نظم حمد کے کے الفاظ معنی ، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 2 Itfaq Question Answer
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 2 Word Meaning
سوال نمبر (۱). الفاظ معنی پڑھیے اور سمجھیے
معنی | الفاظ |
---|---|
طاقت ور | تو انا |
پھٹکار | ڈانٹ ڈپت |
طریقہ، تدبیر، ڈھنگ | ترکیب |
حکمت کے ساتھ ، دانائی کے ساتھ | حکیمانه |
پھوٹ ، علاحدگی | نااتفاقی |
دوستی محبت اتحاد | اتفاق |
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 2 Summary
ایک شخص کے سات بیٹے تھے۔ وہ سب جوان، توانا اور صحت مند تھے، لیکن ان میں لڑائی، ڈانٹ ڈپٹ اور نا اتفاقی کی وجہ سے اُن کا والد پریشان تھا۔ والد نے بہت کوشش کی کہ اُن کو سمجھائیں، مگر بے فائدہ رہا۔ ایک دن والد نے سب بچوں سے ایک ایک لکڑی لانے کو کہا اور اُن سب کی مدد سے ایک گٹھا بنایا۔ پھر والد نے بڑے بیٹے کو گٹھا دیا اور کہا کہ اُسے توڑ دے۔
بڑا بیٹا بہت کوشش کرتا رہا، مگر ناکام رہا۔ یہی عمل باقی بچوں کے ساتھ بھی کیا، مگر کوئی بھی نہیں کر سکا۔ والد نے بچوں کو سمجھایا کہ جب لکڑیاں ایک ساتھ بندھی ہوتی ہیں تو اُنہیں توڑنا مشکل ہوتا ہے، مگر جب اُنہیں حصے حصے میں بانٹ دیا جاتا ہے تو اُنہیں توڑنا آسان ہو جاتا ہے۔ والد نے کہا کہ اسی طرح اگر آپ اتفاق سے رہو گے تو کوئی بھی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ والد کے ان حکمت عملی کے بعد، بچے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے مل جل کر رہنے لگے۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 2 Question Answers
:سوال نمبر (۲). سوچئے اور بتائیے
سوال: بوڑھے باپ کے کتنے بیٹے تھے ؟
جواب: بوڑھے باپ کے سات بیٹے تھے۔
سوال: اتفاق کی طاقت کو باپ نے کیسے اپنے بیٹوں کو سمجھایا ؟
جواب: باپ نے بیٹوں کو ایک ایک لکڑی لانے کے لئے کہا۔ اس نے ان لکڑیوں کو باندھا اور ایک گٹھا بنا لیا اور بڑے بیٹے کو دے کر کہا کہ اس گٹھے کو توڑ دو۔ بیٹا گٹھا توڑ نہیں پایا۔ باپ نے باری باری سب بیٹوں کو گٹھا تو ڑنے کے لئے کہا لیکن کوئی اس گٹھے کو توڑ نہ سکا۔ پھر باپ نے گٹھا کھول کر سب بیٹوں کو ایک ایک لکڑی دی اور اُسے توڑنے کے لئے کہا ۔ سب نے آسانی سے اس ایک ایک لکڑی کو توڑ دیا۔ باپ نے بیٹوں کو سمجھایا کہ اسی طرح اگر تم اکھٹے رہو گے تو کوئی تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور اگر تم بٹ جاؤ گے تو تمہاری مضبوطی اور طاقت ختم ہو جائے گی۔
سوال: بیٹے کس بات پر حیران ہو گئے؟
جواب: لکڑی کے گھٹے والی بات کی ترکیب سمجھ نہ آنے پر بیٹے حیران ہو گئے۔
سوال: اس کہانی سے کیا نصیحت ملتی ہے؟
جواب: اس کہانی سے نصیحت ملتی ہے کہ ہمیں اتفاق سے رہنا چاہئے کیونکہ اتفاق میں طاقت ہے۔ اتفاق ہمیں ٹوٹنے اور بکھر نے سے بچاتا ہے۔
:سوال نمبر (۳). نیچے لکھے ہوئے لفظوں کے جملے بنائیے
اتفاق، مضبوط، ترکیب، حکیمانه
جملے | الفاظ |
---|---|
ہم سب کو اپس میں اتفاق کے ساتھ رہنا چائے۔ | اتفاق |
یہ دیوار کافی مضبوط ہے ۔ | مضبوط |
مجھے اس مسکل سے نکلنے کی ایک ترکیب سوجھی ہے۔ | ترکیب |
علامہ اقبال حکیمانہ باتیں کرتے تھے۔ | حکیمانہ |
:سوال نمبر (۴). دئے ہوئے الفاظ میں سے مناسب لفظ تلاش کر کے خالی جگہوں کو پر کیجیے
کسی زمانے میں۔۔۔۔ شخص کے۔۔۔۔۔ بیٹے تھے۔ (سات ،ایک، دو)
اُن میں سے کوئی بھی اُس ۔۔۔۔۔کو توڑ نہ سکا۔ ( گھٹے، مکان پتھر )
جب یہ گھٹا ۔۔۔۔۔ حصوں میں بٹ گیا تو آسانی کے ساتھ —– گیا۔ (چھ، سات ، جوڑ ٹوٹ )
جواب: کسی زمانے میں ایک شخص کے سات بیٹے تھے۔
اُن میں سے کوئی بھی اُس گھٹے کو توڑ نہ سکا۔
جب یہ گھٹا سات حصوں میں بٹ گیا تو آسانی کے ساتھ ٹوٹ گیا۔
سوال نمبر (۵) . اسم وہ کلمہ ہے جو کسی شخص ، جگہ یا چیز کے نام کو ظاہر کرے۔ مثلاً: احمد ، سری نگر، کرسی، اقبال
تعداد کے لحاظ سے اسم کی دو اقسام ہیں۔(1) واحد (2) جمع
واحد: ایک اسم کو واحد کہتے ہیں ۔ مثلاً کتاب لڑکی، لکڑی۔
جمع: ایک سے زیادہ اسموں کو جمع کہتے ہیں ۔ مثلاً: کتابیں، لڑکیاں، لکڑیاں۔
اسی طرح نیچے دئے گئے الفاظ کے سامنے واحد کے مقابلے میں جمع اور جمع کے مقابلے میں واحد لکھیے : بیٹا، بچے، کاپی، پنسلیں، غلطی
:جواب
جمع | واحد |
---|---|
بیٹے | بیٹا |
بچّے | بّچہ |
کا پیال | کاپی |
پنسلیں | پنسل |
غلطیاں | غلطی |
سوال نمبر (۶). اتفاق کے موضوع پر دس جملے لکھئے۔ جیسے
ا۔ اتفاق میں طاقت ہے
…………۲
…………۳
………….۴
…………..۵
جواب: اتفاق میں طاقت ہے۔
جولوگ اتفاق سے رہتے ہیں کوئی اُن کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا ہے۔
جس گھر کے لوگوں میں اتفاق نہیں ہوتا ، وہ گھر کمزور ہو جاتا ہے۔
اتفاق میں برکت ہے۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 2 Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply