سبق “راستہ چلنے کے قائدے” جموں کشمیر بورڈ کے چوتھی جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اردو کتاب کا نوواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 9 “راستہ چلنے کے قائدے” کےمتعلق ہے Baharistan Urdu Class 4 Chapter 9 Question Answer اس پوسٹ میں آپ کو سبق “راستہ چلنے کے قائدے” کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوالات و جوابات پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 8 گاندھی جی کے الفاظ معنی، اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
Baharistan Urdu Class 4 Chapter 9 Question Answer
Baharistan Class 4 Urdu Raste Chalne Ke Kaidey Word Meaning
:سوال نمبر (۱). الفاظ معنی پڑھیے اور سمجھیے
معنی | الفاظ |
---|---|
آنا اور جانا | آمد و رفت |
مقرر کیا ہوا، طے کیا ہوا | مقرره |
راستہ دکھانا | رہنمائی |
پارکرنا | عبور کرنا |
لکیر، نشان | خط |
ممکن ہونا ، ہوسکتا | امکان |
قانون ضابطے،اصول | قاعدے |
سلامت ، حفاظت سے، | محفوظ |
Baharistan Urdu Class 4 Chapter 9 Raste Chalne Ke Kaidey Summary
سڑکوں پر آمد و رفت کے قواعد کے مطالعے میں، پہلے اور بڑے چیز سے آغاز ہوتا ہے: آہستہ چلنا۔ گاڑی چلانے کے دوران بھیڑ کا خیال رکھنا اور آہستہ رفتار سے چلنا بہت اہم ہوتا ہے۔ اس کے بعد، سڑک کا دائیں جانب استعمال کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ یہ فرق نہیں پڑتا کہ آپ گاڑی چلا رہے ہیں یا پیدل چل رہے ہیں، بلکہ آپ کو ہمیشہ بائیں جانب چلنا چاہئے۔
چوراہوں پر ٹریفک کے اصولات پر عمل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، جو حکومتی قوانین کی پابندی کو شامل کرتی ہیں۔ سگنل کی اہمیت بھی زیر غور لائی جاتی ہے۔ سگنل کے رنگوں کا درست استعمال کرتے ہوئے، گاڑیوں کو رکنے اور آگے بڑھنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔
زیبرا کراسنگ کے بارے میں بھی وضاحت فراہم کی جاتی ہے، جہاں پیدل چلنے والوں کو سڑک پار کرنے کی سلامتی کا تجاوز فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، سفید لکیر کی استعمالیت کا بھی ذکر کیا جاتا ہے، جو سڑک کے بیچوں بیچ ٹریفک کے لیے مخصوص ہوتی ہے۔
سرانجام میں، سڑکوں کے کنارے لگے بورڈوں پر نشانات کی اہمیت کو یاد دلایا جاتا ہے، جن کا مطلب سمجھ لینا ضروری ہوتا ہے۔ یہ سب قواعد اور اصولات ٹریفک کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بناتے ہیں۔
:سوال نمبر (۲). پڑھئے اور لکھئے
سوال: استہ چلنے کے قاعدوں کو اپنانے سے کیا فائدہ ہے ؟
جواب: راستہ چلنے کے قاعدوں کو اپنانے سے حادثے نہیں ہوتے اور جان و مال محفوظ رہتے ہیں۔
سوال : زیبرا کراسنگ سے کیا مراد ہے؟
جواب: زیبرا کراسنگ سڑک کا وہ مقام ہے جہاں پر سڑک پار کی جاتی ہے۔
سوال: لال روشنی کا کیا مطلب ہے؟
جواب: لال روشنی کا مطلب ہوتا ہے کہ چلتی ہوئی گاڑی رُک جائے ۔ یعنی لال بتی رُکنے کی علامت ہے۔
:سوال نمبر (۳). مندرجہ ذیل الفاظ سے جملے بنائیے
محفوظ، ٹریفک، رفتار، نشان ، سڑک
:جواب
جملے | الفاظ |
---|---|
یماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ | محفوظ |
بھاری ٹریفک میں گاڑی احتیاط سے چلانی چاہئے ۔ | ٹریفک |
ہوائی جہاز کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے۔ | رفتار |
میرے چہرے پر تل کا نشان ہے۔ | نشان |
سڑک کشادہ ہونی چاہئے ۔ | سڑک |
:سوال نمبر (۴). مثال دیکھ کر الفاظ ملایئے
آگےپیچھے | = | پیچھے | + | آگے |
---|---|---|---|---|
= | نیچے | + | اُوپر | |
= | ادھر | + | اُدھر | |
= | بائیں | + | دائیں | |
= | مانے | + | جانے |
:جواب
اُوپر نیچے | = | نیچے | + | اُوپر |
---|---|---|---|---|
اُدھر ادھر | = | ادھر | + | اُدھر |
دائیں بائیں | = | بائیں | + | دائیں |
جانے مانے | = | مانے | + | جانے |
:سوال نمبر (۵) . نوٹ بک پر لکھئے
Foot Path | پکڈنڈی، پیدل چلنے والوں کے لئے راستہ | فٹ پاتھ |
---|---|---|
Traffic | گاڑیوں کا آنا جانا | ٹریفک |
Board | تختی | بورڈ |
Zebra Crossing | سڑک پر سیاہ اور سفید خط | زیبرا کراسنگ |
Signal | اشاره | سگنل |
سوال نمبر (۶). اپنے علاقے کی کسی خاص سڑک کا حال لکھتے؟
ہمارے محلے کی سرک جس پر کافی آمد و رفت رہتا ہے۔ چھوٹی بڑی گاڑیوں کے علاوہ پیدل چلنے والوں کی تعدادبھی بہت ہوتی ہے لیکن اس سڑک کا حال انتہائی خستہ ہے۔جگہ جگہ گھڑے بنے ہوئے ہیں ۔ سڑک کے ساتھ جانے والی نکاس کی نالی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ گئی ہے اور نکاس کا گندہ پانی سڑک پر آ کر گھڑوں میں جمع ہو جاتا ہے۔ جس سے سڑک پر گزرنے والوں کو بہت دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
سوال: گھر سے تصویر بنا کر لائیے جس میں ٹریفک نشانات کو دکھای گیا ہو ۔
جواب: ٹریفک نشانات کی تصویریں:
سوال نمبر (۷) . ضمیر
ضمیر وہ کلمہ ہے جو اسم کی جگہ پر استعمال کیا جاتا ہے۔
مثلا: گائے ایک پالتو جانور ہے۔ اس کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں۔ یہ گھاس کھاتی ہے۔
اس کا دودھ میٹھا ہوتا ہے۔
:اوپر کی مثالوں میں “اس” اور “یہ” ضمیر ہیں ۔ مزید مثالیں لکھیے
: جواب: اسم ضمیر کی مثالیں
خدا ایک ہے وہ سب کا مالک ہے۔
انور ایک محنتی لڑکا ہے۔ اس نے اچھے نمبرات سے امتحان پاس کیا۔
آپ کے بھائی بہت نیک ہیں ۔ ان کی سب تعریف کرتے ہیں ۔
اوپر کے جملوں میں وہ ، اُس، اُن ضمیر ہیں ۔
:سوال نمبر (۸) .علامت پہچان کر نیچے دئے ہوئے الفاظ سے خالی جگہیں پر کیجئے
ریلوے پھاٹک، اسکول، ناہموار، ٹیڑھا، چوراہا، بائیں، دائیں
:جواب
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 9 Question Answer “سبق “راستہ چلنے کے قائدے” کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply