“سچّا انصاف” جموں کشمیر بورڈ کے چوتھی جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اردو کتاب کا چوتھاسبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 3 “سچّا انصاف” کےمتعلق ہے Baharistan Class 4 Urdu Chapter 4 Saccha Insaf Question Answer اس پوسٹ میں آپ کو سبق “سچّا انصاف” کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوالات و جوابات پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 3 درخت کی پُکار کے کے الفاظ معنی ، اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 4 Saccha Insaf Question Answer
Baharistan Class 4 Urdu Saccha Insaf Word Meaning
:سوال نمبر (۱). الفاظ معنی پڑھیے اور سمجھیے
معنی | الفاظ |
---|---|
سلامی حکمران | خلیفہ |
عوام | رعایا |
نگرانی، دیکھ بھال | خبر گیری |
گھومتا | گشت |
دُکھی ہونا | دل بھر آنا |
جاننے والا، آشنا، جس کے ساتھ واقفیت یا جان پہچان ہو۔ | واقف |
حالت، کہانی، روداد | ماجرا |
وجه کارن، جمع اسباب | سبب |
مسلمانوں کا سرکاری خزانہ، شاہی خزانہ، خیرات فنڈ | بيتُ المال |
عدل ، داد | انصاف |
مومنین کا قائد، مسلمانوں کا سردار، خلیفہ، مسلمانوں کا حکمران | امیر المومنین |
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 4 Saccha Insaf Summary
ایک رات، حضرت عمرؓ نے گشت لگانے کا ارادہ کیا۔ گشت کے دوران انہیں ایک بیوہ نظر آئی جو اپنے بچوں کے ساتھ بہت دکھی روئی بیٹھی تھی۔ بچوں کی رونق کو دیکھ کر حضرت عمرؓ کے دل میں افسوس اور رحمت کا احساس ہوا۔ انہوں نے اور زیادہ کی انتہائی محبت اور فہم سے معاملہ سمجھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے عورت کے پاس جا کر اُن بچوں کی حالت پوچھی، جس پر عورت نے بتایا کہ بچے بھوک کی وجہ سے رو رہے ہیں۔ حضرت عمرؓ نے حالات کو سمجھا اور پانی چڑھایا گیا چولھا دیکھ کر پوچھا کہ کیوں کھانا تیار نہیں کیا گیا؟ عورت نے اعلیٰ فہم دکھایا اور بتایا کہ وہ بچوں کو بہلانے کے لیے صرف پانی چڑھاتی ہیں۔ حضرت عمرؓ نے عورت کی مشکلات کو سمجھا اور بچوں کی بھوک کا حلف دلایا۔ انہوں نے بیت المال سے کھانے کی سامان فراہم کیا اور بچوں کو کھانا دیا۔ اس عمل سے بچے خوش ہوگئے اور حضرت عمرؓ کو انسانیت کی بڑائی کا مظاہرہ کیا۔ بعد میں حضرت عمرؓ نے عورت اور بچوں کا وظیفہ مقرر کیا تاکہ وہ معاشی طور پر بہتر حالات حاصل کر سکیں۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 3 Question Answers
:سوال نمبر (۲). سوچئے اور بتائیے
سوال: حضرت عمرؓ رات میں گشت کیوں لگایا کرتے تھے؟
جواب: حضرت عمرؓ رات کو رعایا کی خبر گیری کے لئے گشت کرتے تھے۔
سوال: ایک رات گشت لگاتے ہوئے حضرت عمرؓ نے کیا دیکھا؟
جواب:ایک رات گشت لگاتے ہوئے حضرت عمرؓ نے ایک بڑھیا کو چولھا جلائے دیکھا اور اُس کے بچوں کو روتے ہوئے دیکھا۔
سوال: حضرت عمرؓ نے بیوہ سے کیا پوچھا؟
جواب: یہ بچے کیوں دوڑ رہے ہیں۔
سوال: بیوہ نے حضرت عمرؓ کو کیا جواب دیا ؟
جواب: یہ بچے بھوکے ہیں ۔ میں نے انہیں بہلانے کے لئے ہانڈی میں پانی ابالنے کے لئے رکھا ہے۔
سوال: حضرت عمرؓ نے بیوہ کی کس طرح مدد کی ۔
جواب: حضرت عمرؓ نے بیت المال سے کھانے کا سامان اُٹھا کر لایا اور بچوں کو خود پکا کر کھلایا۔
:سوال نمبر (۳). نیچے لکھے ہوئے لفظوں کی مدد سے خالی جگہیں بھرے
درمیان، بوجھ،بلک، خلیفہ، کنکریاں
حضرت ععمرؓ مسلمانوں کے۔۔۔۔ تھے۔
میرے اور عمررؓکے۔۔۔ اللہ فیصلہ کرے گا۔
بچے بھوک کے مارے۔۔۔۔ رہے تھے۔
ہانڈی میں صرف پانی اور۔۔۔ تھیں۔
جب قیامت میں تم میرا۔۔۔نہیں اُٹھا سکتے تو پھر آج میں تم سے اپنا بوجھ کیوں اٹھواؤں۔
:جواب
حضرت عمررؓ مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔
میرے اور عمررؓ کے درمیان اللہ فیصلہ کرے گا۔
بچے بھوک کے مارے بلک رہے تھے۔
ہانڈی میں صرف پانی اور کنکریاں تھیں۔
جب قیامت میں تم میرا بوجھ نہیں اُٹھا سکتے تو پھر آج میں تم سے اپنا بوجھ کیوں اٹھواؤں۔
:سوال نمبر (۴). ان لفظوں سے جملے بنائیے
فرض، محنت، رعایا، تسلی، فیصلہ
:جواب
جملے | الفاظ |
---|---|
اپنے سے بڑے لوگوں کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے ۔ | فرض |
محنت کے بگیر کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا ہے۔ | محنت |
بادشاہ کا فیصلہ رعایا نے نامنظور کر دیا۔ | رعایا |
راجو نے تسلّی بخش کام کیا ۔ | تسلّی |
کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے اچھے سے سوچ لیں۔ | فیصلہ |
:سوال نمبر (۵) . نوٹ بک پر لکھیے
ایک عورت تھی ۔ اُس کے پاس کھانے کو کچھ نہیں تھا۔ اس کے بچے بھوکے تھے۔ وہاں سے حضرت عمرؓ کا گذر ہوا۔ انہوں نے بھوکے بچوں کا حال دیکھا۔ بیت المال سے کھانے کا سامان لے آئے۔ خود کھانا تیار کیا اور بھوکے بچوں کو کھلایا۔
:سوال نمبر (۶). جنس کے لحاظ سے اسم کی دو قسمیں ہیں
مذکر: نر اسم کو مذکر کہتے ہیں۔ مثلاً : مرد، باپ، چچا، ماموں ۔
مونث: مادہ اسم کو مونث کہتے ہیں۔ مثلاً : عورت ماں ، چاچی ، مانی۔
:خط کشیدہ اسموں پر غور کیجیے
میرا خالو ڈاکٹرہے۔
میری خالہ نرس ہے۔
امجد ماسٹر جی کا بیٹا ہے۔
سائمہ، ماسٹر جی کی بیٹی ہے۔
وہ عورت میری چاچی ہے۔
وہ مرد میرا چاچا ہے۔
:سوال نمبر (۷): خالی جگہوں کو پُر کیجیے
مونث | مذکر | مونث | مذکر |
---|---|---|---|
— | نواسا | — | مُرغا |
ماں | باپ | — | لڑکا |
— | بھائی | دادی | دادا |
— | مرد | — | نانا |
— | خالو | — | چاچا |
جواب:
مونث | مذکر | مونث | مذکر |
---|---|---|---|
نواسی | نواسا | مُرغی | مُرغا |
ماں | باپ | لڑکی | لڑکا |
بہن | بھائی | دادی | دادا |
عورت | مرد | نانی | نانا |
خاله | خالو | چاچی | چاچا |
:سوال نمبر (۸): دیے گئے نشانات کے معنی لکھیے
سوال نمبر ( ۹): مثال دیکھ کر خالی جگہیں پر کیجیے ؟
(دادی، نانی، پھوپھی، خالہ، ماموں، نانا)
مثال باپ کے بھائی کو چاچا کہتے ہیں۔
باپ کی بہن کو۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
ماں کی بہن کو۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
ماں کے بھائی کو۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
ماں کے باپ کو۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
ماں کی ماں کو ۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
باپ کی ماں کو۔۔۔۔ کی کہتے ہیں۔
جواب:
باپ کی بہن کو پھوپھی کہتے ہیں۔
ماں کی بہن کو خالہ کہتے ہیں۔
ماں کے بھائی کو ماموں کہتے ہیں۔
ماں کے باپ کو نانا کہتے ہیں۔
ماں کی ماں کو نانی کہتے ہیں۔
باپ کی ماں کو دادی کہتے ہیں۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 4 Saccha Insaf Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply