نظم “بچّہ اور جگنو” جموں کشمیر بورڈ کے چوتھی جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اردو کتاب کا چودہواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 14 نظم “بچّہ اور جگنو” کےمتعلق ہے Baharistan Urdu Class 4 Chapter 14 Question Answer اس پوسٹ میں آپ کو سبق “بچّہ اور جگنو” کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوالات و جوابات پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 13 پانی کے الفاظ معنی، اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
Baharistan Urdu Class 4 Chapter 14 Question Answer
Baharistan Urdu Class 4 Bacha Aur Jugnu Poem Text
سناؤں تمہیں بات اک رات کی کہ وہ رات اندھیری تھی برسات کی
چمکنے سے جُگنو کے تھا اک سماں ہوا پر اُڑیں جیسے چنگاریاں
پڑی ایک بچے کی اُن پر نظر پکڑ ہی لیا ایک کو دوڑ کر
دمک دار کپڑا جو بھایا اُسے تو ٹوپی میں جَھٹ پَٹ چھپایا اُسے
وہ جِھم جِھم چمکتا ادھر سے اُدھر پھرا، کوئی راستہ نہ پایا مگر
جُگنو
تو غمگین قیدی نے کی التجا کہ چھوٹے شکاری مجھے کر رہا
خدا کے لیے چھوڑ دے چھوڑ دے مری قید کے جال کو توڑ دے
بچّہ
کروں گا نہ آزاد، اس وقت تک کہ میں دیکھ لوں دن میں تیری چمک
جُگنو
چمک میری دن میں نہ دیکھو گے تم آجائے میں ہو جائے گی وہ تو گُم
بچّہ
ارے چھوٹے کپڑے نہ دے دم مجھے کہ ہے واقفیت ابھی کم مجھے
اُجالے میں دن کے کھلے گا یہ حال کہ اتنے سے کپڑے میں ہے کیا کمال
دُھواں ہے، نہ شعلہ، نہ گرمی، نہ آنچ چمکنے کی تیرے کروں گا میں جانچ
جُگنو
یہ قدرت کی کاری گری ہے جناب کہ ذرے کو چمکائے جوں آفتاب
مجھے دی ہے اس واسطے یہ چمک کم تم دیکھ کر مجھ کو جاؤ ٹھٹک ا
نٹھر پنے سے کرو پائمال سنبھل کر چلو آدمی کی سی چال!
(اسمعیل میرٹھی)
Baharistan Urdu Class 4 Bacha Aur Jugnu Poem Word Meaning
:سوال نمبر (۱). الفاظ معنی پڑھیے اور سمجھیے
معنی | الفاظ |
---|---|
بارش کا موسم | برسات |
منظر | سماں |
پسند آنا | بھانا |
درخواست گزارش | التحا |
آزاد کرنا | رہا کرنا |
دھوکا دینا، فریب دینا | دم دینا |
جان کاری ، جان پہچان | واقفیت |
ظاہر ہونا | حال کھُلنا |
آگ کی لپٹ | شعلہ |
گرمی، شعلہ | آنچ |
پرکھنا | جانچ کرنا |
بھولا پن ، نادانی | الھڑ پن |
روندھا ہوا، برباد | پائمال ( پامال) |
آفتاب کی طرح سورج کی طرح | جوں آفتاب |
Baharistan Urdu Class 4 Chapter 14 Question Answer
:سوال نمبر (۲). سوچئے اور بتائیے
سوال : جُگنوکے چمکنے سے کیسا سماں نظر آ رہا ہے؟
جواب: رات کو جُگنو کا چمکنایوں لگتا ہے جیسے ہوا میں چنگاریاں اُڑ رہی ہوں ۔
سوال : بچے نے جُگنو کو دیکھتے ہی کیا کیا؟
جواب: بچہ جُگنو کو دیکھتے ہی دوڑ پڑا اور ایک جُگنو کو پکڑ لیا اور اُسے ٹوپی میں چھپا لیا۔
سوال : بچے سے جُگنو نے کیا التجا کی؟
جواب: بچے سے جُگنو نے کہا کہ وہ اسے اپنی قید سے رہا کر دے۔
سوال : بچّہ جُگنو کو کیوں آزاد نہیں کرنا چاہتا تھا؟
جواب: بچّہ جُگنو کو اس لئے آزاد نہیں کرنا چاہتا تھا کہ وہ دن میں اس کی چمک دیکھنا چاہتا تھا۔ وہ جانا چاہتا تھا کہ جگنو نہ تو کوئی شعلہ ہے اور نہ اس میں کوئی حرارت ہے، پھر اس کی یہ روشی کیا ہے۔
سوال : تو غمگین قیدی نے کی انتہا کہ چھوٹے شکاری مجھے کر رہا اس شعر میں غمگین قیدی کسے کہا گیا ہے؟
جواب: اس شعر میں غمگین قیدی جُگنو کو کہا گیا ہے۔
:سوال نمبر ۲). مندرجہ ذیل الفاظ کی ضد لکھئے
ضد | مثال لفظ |
---|---|
اندھیرا | اُجالا |
دن | |
گرمی | |
کم | |
دُور | |
آج |
:جواب
ضد | لفظ |
---|---|
رات | دن |
سردی | گرمی |
زیادہ | کم |
نزدیک | دُور |
کل | آج |
سوال نمبر (۴). اس نظم کو استاد کی مدد سے ڈرامے کی شکل میں اسٹیج پر گنگناۓ ۔
جواب :بچے اسکول میں استاد کی مدد سے اسٹیج پر گنگناۓ ۔
سوال نمبر (۵) . مثال دیکھ کر نئے الفاظ بنائیے اور اُن کے معانی لکھئے؟
چمک رکھنے والا | = | چمک دار | = | دار | + | چمک |
---|---|---|---|---|---|---|
= | = | دار | + | مال | ||
= | = | دار | + | شان | ||
= | = | دار | + | پھل | ||
= | = | دار | + | جان |
:جواب
چمک رکھنے والا | = | چمک دار | = | دار | + | چمک |
---|---|---|---|---|---|---|
مال رکھنے والا | = | مال دار | = | دار | + | مال |
شان رکھنے والا | = | شان دار | = | دار | + | شان |
پھل رکھنے والا | = | پھل دار | = | دار | + | پھل |
جان رکھنے والا | = | جاندار | = | دار | + | جان |
سوال نمبر (۶). نوٹ بک پر لکھئے ؟
ایک تھا بچّہ ۔ اس نے ایک جُگنو پکڑ لیا۔ جگنو بولا ۔ مجھے آزاد کر۔ بچے نے کہا۔ میں نہیں چھوڑوں گا۔ میں مجھے دیکھنے دے کہ تم میں یہ چمک کہاں سے آئی۔ جُگنو بولا۔ نادان ! یہ اللہ کی کاریگری ہے۔ میں ایک ذرہ ہوں ۔ اللہ نے مجھے چمک دی ۔ مجھے برباد مت کر ۔ اچھے انسانوں کی طرح سلوک کر اور مجھے چھوڑدے۔ بچے نے جُگنو کو آزاد کر دیا۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 14 Question Answer “بچّہ اور جگنو” کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply