سبق “شیخ العالم” جموں کشمیر بورڈ کے چوتھی جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اردو کتاب کا ساتواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 7 “شیخ العالم” کےمتعلق ہے Baharistan Urdu Class 4 Chapter 7 Question Answer اس پوسٹ میں آپ کو سبق “شیخ العالم” کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوالات و جوابات پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 6 مٹی کا تیل کے کے الفاظ معنی ، اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
Baharistan Urdu Class 4 Chapter 7 Question Answer
Baharistan Class 4 Urdu Sheikh-ul-Alam Word Meaning
:سوال نمبر (۱). الفاظ معنی پڑھیے اور سمجھیے
معنی | الفاظ |
---|---|
جد کی جمع ، مراد باپ، دادا | اجداد |
بیٹا | چشم و چراغ |
نیک سیرت | پاکباز |
عبادت | ریاضت |
خداشناش خاتون | عارفہ |
اعتقاد | عقیدت |
عبادت، پرہیز گار | ریاضت |
برابری | مساوات |
محبت | أنس |
وفات پا نا ، فوت ہونا، مرجانا | رحمت حق ہونا |
لوگوں کی خدمت | خدمت خلق |
ابھی پیدا ہوا بچہ | نومولود |
نصیحت | پند |
پر چار، پھیلاؤ | تبلیغ |
Baharistan Class 4 Urdu Sheikh-ul-Alam Summary
شیخ العالم کا اصلی نام نور الدین تھا۔ انھیں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے جیسے نندہ ریشی، نور الدین ولی، علمدار کشمیر اور شیخ العالم۔ ان کے والدین کشتواڑ کے راجا تھے جو بعد میں کشمیر چلے آئے۔ ان کا نام “اعالم دین سید حسین سمنائی” کے ذریعہ مسلمان ہونے کا ذکر ہوتا ہے۔ سلر سنز یاسمن ریشی یا اعالم دین سید حسین سمنائی کی شاگرد تھے جنہوں نے انہیں مسلمان بنایا۔
شیخ العالم کا پیدائش سال 1377ء میں ہوا۔ ان کے والدین کو ایک گاؤں کیموہ میں رہتے تھے۔ ان کی ماں کا نام سدرہ موج تھا، جن کا دودھ شیخ العالم نے نہیں پیا۔ ان کو بچپن سے ہی عبادت و ریاضت کی طرف رجحان تھا۔ ان کی شادی اکبر دین کی بیٹی زے دید سے ہوئی، لیکن ان کے دو بچے جلدی وفات پاگئے۔
شیخ العالم نے عمر بھر عبادت کی، انسان دوستی، خدا پرستی، مساوات، ہمدردی، اور اُنس و خیر خواہی کا درس دیا۔ ان کی تعلیمات میں مذہبی رواداری، اتحاد اور بھائی چارا شامل ہے۔ انہوں نے اپنے اشعار کے ذریعہ دین کی تبلیغ کی اور لوگوں کو اخلاقیات کی تعلیم دی۔ شیخ العالم کو عمر 63 سال پوری ہوئی جب انہیں رحمت حق ہوگئی۔ ان کی قبر ضلع بڈگام کے قصبہ چرار شریف میں ہے۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter Sheikh-ul-Alam Question Answers
:سوال نمبر (۲). سوچئے اور بتائیے
سوال: شیخ العام” کن کن القاب سے جانے جاتے ہیں؟
جواب: کشمیر میں شیخ العام” کو علمدار کشمیر، شیخ نور الدین ولی نند رشی کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے۔
سوال: شیخ العام کی پیدائش کہاں ہوئی؟
جواب: شیخ العام جنوبی کشمیر کے ایک گاؤں کیموہ میں پیدا ہوئے۔
سوال: شیخ العالم کی شادی کہاں اور کس کے ساتھ ہوئی ؟
جواب:شیخ العالم کی شادی ڈاڈہ سرہ (ترال) کے ایک اچھے گھرانے میں ہوئی۔ آپ کی بیگم کا نام زے دید تھا۔
سوال: شیخ نور الدین کے دو بچوں کے نام لکھئے ؟
جواب:شیخ نور الدین کے دو بچوں کے نام باباحیدر اور زون دیدتھے۔
سوال : شیخ العالم کے کلام کوکیا کہتے ہیں؟
جواب: شیخ العالم کے کلام کو کاشر قرآن کہا جاتا ہے۔
سوال نمبر (۳). خالی جگہوں کو صحیح الفاظ سے پُر کیجئے؟
لوگ اُنھیں۔۔۔ کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔(نندریشی/ ریشی)
شیخ العام — میں پیدا ہوئے۔(۱۳۷۷ء / ۱۳۷۸ء)
آپ کے اشعار کو— کہا جاتا ہے۔ (شرکی / واکھ)
آپ—سال کی عمر میں وفات پاگئے ۔(۶۳/۷۳)
آپ کے اجداد— کے راجہ تھے۔ ( ڈوڈہ / کشتواڑ )
جواب: لوگ اُنھیں نندریشی کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔
شیخ العام ۱۳۷۷ء میں پیدا ہوئے۔
آپ کے اشعار کو شُرکی کہا جاتا ہے۔
_آپ ۶۳ سال کی عمر میں وفات پاگئے
آپ کے اجداد کشتواڑ کے راجہ تھے۔
:سوال نمبر (۴). نوٹ بک پر لکھیے
جمع | واحد | جمع | واحد |
اجداد | جد | آبأ | اب |
اولیا | ولی | اشعار | شعر |
عبادات | عبادت | القاب | لقب |
سوال نمبر (۵) . اسم عام یا اسم نکرہ سے مراد عام شخص، عام جگہ یا عام چیز ہوتا ہے۔ مثلاً: لڑکا، گاؤں، سیب
سوال: اسم خاص یا اسم معرفہ کی تعریف کیجئے ؟
جواب: اسم معرفہ : اسم معرفہ اسم کی ایک اہم قسم ہے جوکسی مخصوص شخص، جگہ یا چیز کے نام کو ظاہر کرتی ہے۔
اسم معرفہ کی مثالیں : مسجد اقصی، تاج محل، لال قلعه، جھیل ڈل، سری نگر وغیرہ۔
:سوال نمبر (۶). نیچے دیے ہوئے الفاظ کی ضد لکھیے
— | رات |
— | اصلی |
— | نیک |
— | نامور |
— | اچھا |
— | خیر خواہی |
:جواب
ضد | الفاظ |
---|---|
دن | رات |
نقلی | اصلی |
بد | نیک |
گمنام | نامور |
بُرا | اچھا |
عداوت | خیر خواہی |
سوال نمبر (۷). خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پر کیجئے ۔ الفاظ آخر پر دیے ہوئے ہیں :
شیخ نورالدین۔۔۔۔۔۔ سے ہی عبادت و— کی طرف۔۔۔۔۔۔ تھے۔ آپ کی ڈاڈہ سرہ ۔۔۔۔۔۔میں اکبر دین کی۔۔۔۔۔۔زے دید کے ساتھ ہوئی۔
شادی، بچپن، ریاضت، مائل، بیٹی، ترال
جواب: شیخ نورالدین بچپن سے ہی عبادت و ریاضت کی طرف مائل تھے۔ آپ کی شادی ڈاڈہ سرہ ترال میں اکبر دین کی بیٹی زے، ید کے ساتھ ہوئی۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 7 Question Answer “شیخ العالم” کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply