سبق “ہوائی جہاز” جموں کشمیر بورڈ کے چوتھی جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اردو کتاب کا گیارہواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 10 سبق “ہوائی جہاز” کےمتعلق ہے Baharistan Urdu Class 4 Chapter 11 Question Answer اس پوسٹ میں آپ کو سبق “ہوائی جہاز” کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوالات و جوابات پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 10 بڑھے چلو کے الفاظ معنی، اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
Baharistan Urdu Class 4 Chapter 11 Question Answer
Baharistan Urdu Class 4 Chapter Hawai Jahaz Word Meaning
:سوال نمبر (۱). الفاظ معنی پڑھیے اور سمجھیے
معنی | الفاظ |
---|---|
پورا کرنا | طے کرنا |
مُفید ، کام آنے والی چیز | کام کی چیز |
قصہ، کہانی | داستان |
ایجاد کر نے والا، بنانے والا، تخلیق کرنے والا | موجِّد |
پیٹرول کی ایک قسم جو ہوائی جہاز میں ایندھن کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ | گیسولین |
مشین کا پُرزہ | کل پُرزہ |
طرف، رُخ، جانب | سمت |
ایک کھلونا، اُڑنے والی ایک چیز | غُبارہ |
مُفید، کام آنے والا، جو فائدہ مند ہو | کارآمد |
Baharistan Urdu Class 4 Chapter Hawai Jahaz Summary
ہوائی جہاز کی تاریخ ایک دلچسپ اور مفصل کہانی ہے۔ ہوائی جہاز کا آغاز فرانس کے دو بھائیوں کے زیرِ نگرانی ہوا۔ انہوں نے ایک ٹھہارا بنایا جس میں گرم ہوا بھر کر اُسے ہوا میں اُڑانے کی کوشش کی۔ بعد میں ایک اور فرانسیسی سائنسدان نے ایک دوسری طرح کا غبارا بنایا اور اس میں گیس بھر دی۔ اس طرح کے غبارے کا استعمال زیادہ کارآمد ثابت ہوا۔
ہوائی سفر کی تلاش میں مختلف لوگوں نے مختلف طریقوں کی کوششیں کیں، مگر کامیابی ان کے ساتھ نہ رہی۔ سب سے زیادہ مقبول اور کارآمد طریقہ ان گلائیڈرز کا ثابت ہوا جنہوں نے بغیر کسی انجن کے ہوا میں اُڑنے کی کوشش کی۔ ان کی کامیابی نے ایک نیا راستہ دکھایا کہ ہوا میں اُڑنا ممکن ہے۔
رائٹ برادرس، امریکی بھائیوں ولبر رائٹ اور ارول رائٹ، کو ان کی خواہش پوری کرنے کا سپنا دیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے سائیکل کارخانے کی بنیاد رکھی اور مختلف کامیاب تجربات کے بعد وہ انجن تک پہنچے جو ہوا میں اُڑنے والے جہازوں کے لیے موثر ثابت ہوا۔ ان کی پہلی کامیاب اُڑان سے آغاز ہوا اور ان کے انجن کی مدد سے کامیابی کی سلسلہ جاری رہی۔ ان کی ایجاد نے دنیا کو ایک نیا رخ دکھایا اور مختلف ممالک کو ایک دوسرے سے جُڑنے کا موقع فراہم کیا۔
آج کے دور میں ہوائی جہاز انسان کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ ہوائی سفر سے سفر کرنا عام ہو گیا ہے اور لمبے فاصلے کو مختصر وقت میں طے کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ یہ سائنس کی دُنیا کی ایک بڑی کامیابی اور ترقی کی عکاسی ہے۔
Baharistan Urdu Class 4 Chapter Hawai Jahaz Question Answers
:سوال نمبر (۲). سوچئے اور بتائیے
سوال: ہوائی جہاز کس نے ایجاد کیا؟
جواب: ہوائی جہاز امریکہ کے رہنے والے دو بھائیوں رائٹ برادرس نے ایجاد کیا۔
سوال: ہوائی جہاز کے کیا کیا فائدے ہیں؟
جواب: ہوائی جہاز سےلمبے سفر بہت کم وقت میں طےہو سکتے ہیں۔
سوال: گلائیڈر کسے کہتے ہیں؟
جواب: گلائیڈر ہوا میں اڑنے والی ایک مشین کو کہتے ہیں ۔
:سوال نمبر (۳). ان الفاظ کو جملوں میں استعمال کیجئے
پُل ، رفتار، حادثه، آسمان، ہوا
جملے | الفاظ |
---|---|
ہم اسکول جانے کے لئے پُل سے ہوکر گزرتے ہیں ۔ | پُل |
تیز رفتار سے گاڑی چلانے سے ہادثہ ہو سکتا ہے ۔ | رفتار |
سڑک حادثہ لوگوں کی زندگیاں طبع کر دیتا ہے۔ | حادثہ |
آسمان میں بدل چھاے ہیں ۔ | آسمان |
ہوا نظر نہیں آتی ہے ۔ | ہوا |
:سوال نمبر (۴). الف کے ہر جملے کا دوسرا حصہ ‘ب’ میں تلاش کر کے جملے مکمل کیجئے
(ب) | (الف) |
---|---|
کل پرزے بنانے میں ماہر تھے ۔ و | ہوا میں اُڑنے کی کوشش سب سے پہلے |
کے لئے انجمن بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ | قت گزرنے کے ساتھ اور لوگوں نے بھی |
اسی طرح کی کوشش کیں۔ | دونوں بھائی مختلف قسم کے |
فرانس کے رہنے والے دو بھائیوں نے کی۔ | کافی تجربے کرنے کے بعد وہ گلائیڈر |
جواب:
(ب) | (الف) |
---|---|
فرانس کے رہنے والے دو بھائیوں نے کی۔ | ہوا میں اُڑنے کی کوشش سب سے پہلے |
اسی طرح کی کو ششیں کیں۔ | وقت گزرنے کے ساتھ اور لوگوں نے بھی |
گل پرزے بنانے میں ماہر تھے ۔ | دونوں بھائی مختلف قسم کے |
کے لئے انجمن بنانے میں کامیاب ہوئے۔ | کافی تجربے کرنے کے بعد وہ گلائیڈر |
سوال نمبر (۵) . خالی جگہیں پُر کیجئے ؟
بنیادیں | بنیاد | خواہشیں | خواہش |
---|---|---|---|
------ | ------ | ------ | کوشش |
دیواریں | دیوار | ------ | روش |
------ | تلوار | ------ | گنجائش |
------ | قطار | ------ | سازش |
جواب:
یادیں | یاد | کوششیں | کوشش |
---|---|---|---|
دیواریں | دیوار | روشیں | روش |
تلواریں | تلوار | گنجائشیں | گنجائش |
قطاریں | قطار | سازشیں | سازش |
:سوال نمبر (۶). لکھٔے
ہاتھی چنگھاڑتا ہے۔
ہید شیر دھاڑتا ہے۔
گھوڑا ہنہناتا ہے۔
یہ کتا بھونکتا ہے۔
:سوال نمبر (۷) . درج ذیل جملوں میں سے اسم نکرہ اور اسم معرفہ تلاش کر کے نوٹ بگ پر لکھئے
دنیا کا ایک ملک سعودی عرب ہے جہاں جانے کے لیے ہوائی جہاز کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ مکہ اور مدینہ سعودی غرب کے دو شہر ہیں۔ مدینہ منورہ میں حضرت محمدؐ کی آخری آرامگاہ ہے۔ مکہ معظمہ میں خانہ کعبہ ہے ۔ مکہ کے چاروں طرف چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں ہیں۔
جواب: اسم نکرہ ملک ، شہر، آرامگاه، پہاڑیاں، ہوائی جہاز۔
اسم معرفہ : سعودی عرب ، مکّه معظّمه، مدینہ منّورہ حضرت محمدؐ ، مکّه معظّمه، خانہ کعب
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 11Question Answer “ہوائی جہاز” کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply