“درخت کی پُکار” جموں کشمیر بورڈ کے چوتھی جماعت کے طلباء کے لیے بہارستان اردو کتاب کا تیسرا سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 3 “درخت کی پُکار کےمتعلق ہے Baharistan Class 4 Urdu Chapter 3 Question Answer . اس پوسٹ میں آپ کو سبق “درخت کی پُکار کے الفاظ معنی ، تشری، اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 2 اتّفاق کے کے الفاظ معنی ، اور سوال جواب کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 3 Question Answer
Baharistan Class 4 Urdu Drakhat Ki Pukar Word Meaning
:سوال نمبر (۱). الفاظ معنی پڑھیے اور سمجھیے
معنی | الفاظ |
---|---|
سو جانا | آنکھ لگنا |
ضرورت | درکار |
لکڑی کا سامان ، جس میں کرسی میز وغیرہ شامل ہیں۔ | فرنیچر |
پرانا، کمزور | بوسیده |
گندگی، ناپاکی | آلودگی |
بہت اونچی آواز میں بولتے ہوئے ،چیختے ہوئے | چّلا چّلا کر |
اس عرصہ میں ، اس زمانے میں | اس دور میں |
اچانک، فوراً، آناً فاناً | ایک دم |
بہت زیادہ ، آخر درجے تک حد تک | انتہائی |
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 3 Summary
حامد اپنے دوستوں کے ساتھ میچ کھیلنے کے لیے میدان میں پہنچتا ہے۔ کھیل شروع ہونے کے بعد وہ بھی کھیل میں مست ہو جاتا ہے۔ کھیل ختم ہونے کے بعد دوستوں نے اپنے گھروں کا رُخ کیا، حامد بھی تھکا ہارا گھر کی طرف روانہ ہوتا ہے۔ اُس کو راستے میں ایک درخت نظر آتا ہے اور وہ وہاں بیٹھ جاتا ہے اور اتنے میں حامد کی آنکھ لگ گئی۔
حامد کو سونے کی دوران خواب آتا ہے کہ وہ ایک درخت کی زبان سمجھتا ہے، جو اُس سے دوستی کی پیشکش کرتا ہے۔ درخت کی مدد کی درخواست پر حامد درخت کی مدد کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ درخت بیان کرتا ہے کہ انسانوں کی ظلم و ستم سے وہ پریشان ہے اور اُس کی بھی کاٹائی کی کوشش کی جا رہی ہے۔
درخت نے بتایا کہ درختوں کی کاٹائی کے پیچھے مختلف مقاصد ہیں، جیسے لکڑی کی ضرورت، فرنیچر بنانا، اور مکانات کی تعمیر۔ حامد نے سوال کیا کہ انسان لکڑی کہاں سے لائے؟ جس پر درخت نے بتایا کہ بوسیدہ اور زمین پر گرے ہوئے درختوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
حامد کو سمجھ آتا ہے کہ درختوں کی حفاظت کا مقصد ان کی اہمیت کو سمجھنا ہے، کیونکہ درختوں کی موجودگی سے بارش، ہوا، اور ماحول کی صفائی بنی رہتی ہے۔ ان کی محافظت کے بغیر زندگی میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
حامد اور درخت کی گفتگو کے بعد حامد کو درخت کی محافظت کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے اور وہ درخت کی دوستی قبول کرتا ہے۔ ان کی دوستی پکی ہو جاتی ہے جب حامد وعدہ کرتا ہے اور کہتا ہے کے اگر کوئی تمھیں کاٹنے یگا تو اُسے پہلے مجھے کتنا ہوگا ۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 3 Question Answers
:سوال نمبر (۲). سوچئے اور بتائیے
سوال: درخت نے حامد سے کیا کہا؟
جواب: درخت نے حامد سے کہا کہ تم میرے دوست بنو اور میری مدد کرو۔ تم دوسرے لوگوں سے کہو کہ وہ درخت نہ کاٹیں۔ اس میں انسانوں کا ہی فائدہ ہے۔
سوال: حامد نے کس طرح درخت کی مدد کی؟
جواب: حامد نے درخت کو کٹنے سے بچایا۔ جب کوئی درخت کو کاٹنے کے لئے آتا تھا تو وہ فوراً درخت سے لپٹ جاتا تھا اور اُس شخص سے کہتا تھا کہ درخت کاٹنے سے پہلے تمہیں مجھے کا ٹنا ہوگا۔ اس طرح حامد نے درخت کی مدد کی۔
سوال: درختوں کی حفاظت کیوں ضروری ہے؟
جواب: درخت ماحول کو آلودگی سے بچاتے ہیں اور بارش لانے میں مدد کرتے ہیں ۔ ہوا کو بھی صاف کرتے ہیں۔ اس لئے درخت ہمارے لئے ضروری ہیں۔
سوال: حامد درخت کے ساتھ کیوں لپٹا ؟
جواب: کحامد درخت کو کٹنے سے بچانے ک لئے اسکے ساتھ لپٹ گیا۔ جب کوئی درخت کو کاٹنے کے لئے کلہاڑی لے کر آتا تھا۔ تو وہ کہتا تھا کہ میں کسی کو درخت کاٹنے نہیں دوں گا۔درخت کاٹنے سے پہلے تمہیں مجھے کا ٹنا ہوگا۔
:سوال نمبر (۳). مثال دیکھ کر الفاظ بنائیے
دائیں بائیں | = | بائیں | + | مثال دائیں |
---|---|---|---|---|
= | پیچھے | + | آگے | |
= | نیچے | + | اُوپر | |
= | سادھے | + | سیدھے | |
= | پیلے | + | نیلے |
:جواب
آگے پیچھے | = | پیچھے | + | آگے |
---|---|---|---|---|
اُوپرنیچے | = | نیچے | + | اُوپر |
سیدھے سادھے | = | سادھے | + | سیدھے |
نیلے پیلے | = | پیلے | + | نیلے |
:سوال نمبر (۴). نوٹ بک پر لکھیے
جہاں درخت زیادہ ہوں وہاں اچھی خاصی بارش ہوتی ہے۔ ہوا صاف رہتی ہے۔ ماحول آلودہ نہیں ہوتا۔ بارش ہوئی تو زمین میں فصل آگے گی فیصل آگے گی تو کھانا ملے گا۔
:سوال نمبر (۵) . مثال دیکھ کر ہر لفظ کا متضاد لکھیے
کم | مثال زیادہ |
---|---|
نقصان | |
زمین | |
خوش | |
صحیح |
جواب:
متضاد | الفاظ |
---|---|
فائده | نقصان |
آسمان | زمین |
غمگین | خوش |
غلط | صحیح |
:سوال نمبر (۶). کالم ‘الف ”ب’ اور ‘ج’ میں درج الفاظ اور جملوں کو ملا کر صحیح جملے بنائیے
ج | ب | الف |
---|---|---|
لکڑی حاصل ہوتی ہے۔ مویشیوں کے لئے چارہ حاصل ہوتا ہے۔ میوے حاصل ہوتے ہیں۔ | سے | درختوں |
جواب: درختوں سے لکڑی حاصل ہوتی ہے۔
درختوں سے مویشیوں کے لئے چارہ حاصل ہوتا ہے۔
درختوں سے میوے حاصل ہوتے ہیں ۔
:سوال نمبر (۷): جنگلات کے فائدے عنوان کے تحت دس جملے لکھئیے
جواب: جنگلات ماحول کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔ جنگلات سے لکڑی حاصل ہوتی ہے۔ جو تعمیراتی کاموں فرنیچر وغیرہ بنانے کے کام آتی ہے۔ جنگلات سے جڑی بوٹیاں حاصل ہوتی ہیں۔ جنگلات جنگلی جانوروں کے وجود کو قائم رکھتے ہیں۔ جنگلات ہوا کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ جنگلات خشک سالی سے بچاتے ہیں ۔ بارش برسنے میں مدد دیتے ہیں۔
سوال نمبر (۸):عملی کام
صفت وہ کلمہ ہے جو کسی اسم کی خصوصیات ظاہر کرے۔
مثلاً : بڑا لڑکا ، ذہین عورت ، کمزور گھوڑ اوغیرہ ۔ان مثالوں میں بڑا ذہین، کمزور صفت ہیں۔ نیچے مزید دس اسم صفت دئے جاتے ہیں۔ اور لمبا درخت، چوڑا سینہ، چھوٹا بچہ موٹا آدمی، پتلا کپڑا، اونچا مینار میلا کپڑا، خوشبو دار پھول، ہلکا دو پٹا، کالا پتھر ۔ان میں لمبا چوڑا، چھوٹا، موٹا، پتلا ، اونچا ، میلا، خوشبودار، بلکا، اور کالا ایسے الفاظ ہیں جو صفت کہلاتے ہیں ۔
Baharistan Class 4 Urdu Chapter 2 Question Answer کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply