نظم “حمد” جموں کشمیر بورڈ کے جماعت تیسری کے طلباء کے لیے بہارستانِ اُردو کتاب کا پہلا سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 1 نظم حمد کےمتعلق ہے. اس پوسٹ میں آپ کو نظم حمد کے الفاظ معنی اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ آپ یہاں سے تیسری جماعت کے دیگر مضامین کے حل بھی حاصل کر سکتے ہیں۔تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 1 حمد Question Answers
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 1حمد (Poem Text)
اے ساری دُنیا کے مالک
راجا اور پر جا کے مالک
سب سے انوکھے ، سب سے نرالے
آنکھ سے اوجھل ، دل کے اُجالے
ناؤ جگت کی کھینے والے
دکھ میں سہارا دینے والے
جوت ہے تیری جل اور تھل میں
باس ہے تیری پھُول اور پھل میں
ہر دل میں ہے تیرا بسیرا
تو پاس اور گھر دُور ہے تیرا
تو ہے اکیلوں کارکھوالا
تو ہےاندھیرے گھر کا اُجالا
بے آسوں کی آس تو ہی ہے
جاگتے سوتے پاس تو ہی ہے
سوچ میں دل بہلانے والے
بپتا میں کام آنےوالے
ہلتے ہیں پتے تیرے ہلائے
کھلتی ہیں گلیاں ترے کھیلائے
تو ہی ہی ڈبوئے، تو ہی ترائے
توہی بیڑاپار لگائے
(الطاف حسین حالی)
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 1 Hamad (Word Meaning)
سوال نمبر(۱). آؤ معنی یاد کریں
معنی | الفاظ |
---|---|
سب سے الگ | انوکھا |
غائب، چھپا ہوا | اوجھل |
کشتی چلانا | ناؤ کھینا |
دنیا | جگت |
روشنی، نور | جوت |
پانی | جل |
خسکلی زمین | تھل |
خوشبو، مہک | باس |
آمید، آسرا ، بھروسہ | اس |
ہندی لفظ، رعایا، عوام، لوگ | پر جا |
تیرائے کا مخفف، پارلگانا | ترائے |
مصیبت | بپتا |
محافظ ، حفاظت کرنے والا | رکھوالا |
مصیبتوں سے چھٹکارا پانا | بیڑا پار لگانا |
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 1 Hamad (Question Answers)
سوال نمبر (۲). مختصر جواب لکھے
سوال: ساری دُنیا کا مالک کسے کہا گیا ہے؟
جواب: ساری دنیا کا مالک اللہ کو کہا گیا ہے۔ وہی ہے جس نے پوری کائنات کو تخلیق کیا۔
سوال: جگت کی ناؤ کھیلنے والا کون ہے؟
جواب: جگت کی ناؤ کھیلنے والا اللہ ہے ۔
سوال: وہ کون ہے جو سوتے جاگتے پاس رہتا ہے؟
جواب: وہ اللہ ہی ہے جو سوتے جاگتے پاس رہتا ہے۔
سوال: یہ نظم کس شاعر نے نے لکھی ہے۔
جواب: یہ نظم الطاف حسین حالی نے لکھی ہے۔
سوال نمبر (۳). نظم کے اشعارکو ذہن میں لا کر کھڑی جگہ خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے بھرئے؟
سب سے انوکھے سب سے۔۔۔
بے آسوں کی۔۔۔ تو ہی ہے
کھلتی ہیں۔۔۔تیرے کھلائے
تو ہی۔۔۔ یار لگائے۔
تیرے کھلائے
جواب: سب سے انوکھے سب سے نرالے
بے آسوں کی آس تو ہی ہے
کھلتی ہیں کھلیاں تیرے کھلائے
تو ہی بیٹرا پار لگائے
:سوال نمبر (۴). اس نظم میں جو شعر آپ کو سب سے زیادہ پسند آیا ہو اس کا پی پلکھیے
جواب: یوں تو م اس نظم میں کئی اشعار نہایت اچھے ہیں لیکن درج ذیل شعر کا جواب نہیں
بے آسوں کی اس تو ہی ہے
جاگتے سوتے پاس تو ہی ہے
سوال نمبر (۵) .نظم میں کئی ہم آواز الفاظ استعمال کئے گئے ہیں جیسے: اس، پاس، یاس، جل تھل، پھل۔ بس مزید ایسے دس الفاظ تلاش کیجئے جو ہم آواز ہوں اور ان الفاظ کونوٹ بک میں لکھیے؟
جواب :انوکھے، نرالے، اُجالے، والے، ہلائے، کھیلائے، ڈبوئے، ترائے، لگائے۔
سوال نمبر (۶). کیا آپ کے پاس پڑوس میں کوئی عبادت گاہ ہے؟ اس عبادت گاہ کے متعلق پانچ جملے لکھئے؟
جواب: ہمارے پڑوس میں ایک مسجد ہے۔
مسجد اللہ کا گھر ہے۔
اس میں لوگ پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں۔
صبح بچے مسجد میں عربی پڑھنے جاتے ہیں۔
وہاں انہیں امام صاحب عربی پڑھاتے ہیں
نظم حمد کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ فیدیمند لیگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply