سبق “کوئل” جموں کشمیر بورڈ کے جماعت تیسری کے طلباء کے لیے بہارستانِ اُردو کتاب کا چوتھا سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 4 کوئل کےمتعلق ہے. اس پوسٹ میں آپ کو سبق نمبر 4 کوئل کے الفاظ معنی اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 3 حضرت محمد ﷺ کے الفاظ اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 4 کوئل Question Answers
(Poem Text) JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 4 کوئل
تیری رنگت کالی کالی
تیری صورت بھولی بھالی
اْڑنے والی ڈالی ڈالی
بَن میں شور مچانے والی
کوئل! تیری کوک نرالی
باغ میں تیری رٹ کو کو کی
دیتی ہےاک لطف عجب ہی
سنتا ہے کوک کو تیری
خوش ہوتا ہے باغ کا مالی
کوئل! تیری کوک نرالی
تْجھ و آموں سے رغبت ہے
آم کے باغوں ے الفت ہے
کو کو کرنے کی عادت ہے
کوک سے دل تڑپانے والی
کوئل تیری کوک نرالی
(حفیظ الدین شوق)
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 4 Koyal (Word Meaning)
:سوال نمبر(۱). الفاظ کے معنی
معنی | الفاظ |
---|---|
جنگل، دشت | بن |
ہر وقت ایک ہی بات کہے جانا | رٹ |
مزہ | لْطف |
انوکھا، نرالا، عجیب و غریب | عجب |
شوق، دچپی | رغبت |
پیار، محبت، عشق | اْلفت |
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 4 Koyal (Question Answers)
:سوال نمبر (۲). مختصر جواب لکھیے
سوال: شاعر نے پہلے بند میں کوئل کی کن تین چیزوں کو بیان کیا ہے؟
جواب: شاعر نے کوئل کی جن تین چیزوں کا ذکر کیا ہے وہ ہیں : ایک اس کی رنگت کا دوسرا اس کی صورت کا اور تیسرا اس کی آواز کا ذکر کیا ہے۔
سوال: باغ کا مالی کس بات پر خوش ہوتا ہے؟
جواب: باغ کا مالی کوئل کی کوک سُن کر خوش ہوتا ہے۔
سوال: اس نظم میں شاعر نے ایک ہی مصرعہ تین بار ڈ ہرایا ہے، وہ کون سا مصرعہ ہے؟
جواب: اس نظم میں شاعر نے ایک ہی مصرعہ تین بارڈ ہرایا ہے، وہ یہ ہے: کوئل تیری کوک نرالی
سوال: نظم کے آخری مصرعے میں کوئل کی کون سی خوبی ظاہر ہوتی ہے؟
جواب: نظم کے آخری مصرعے میں کوئل کی آواز کی خوبی ظاہر ہوتی ہے۔ کوئل کی آواز سُن کر دل تڑپنے لگتا ہے۔
سوال نمبر (۳). سمجھیے اور لکھیے:
آخر پر دیئے گئے الفاظ سے خالی جگہیں پر کیجئے:
—- تیری صورت
—- تیری رنگت
—-اڑنے والی
بھولی بھولی ، ڈالی ڈالی، کالی کالی
جواب: تیری صورت بھولی بھولی
تیری رنگت کالی کالی
اڑنے والی ڈالی ڈالی
:سوال نمبر (۴). حروف ملا کر لفظ بنائے
رنگت | = | ت | + | گ | + | ن | + | ر |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
= | ت | + | ر | + | و | + | ص | |
= | ت | + | ب | + | غ | + | ر | |
= | ت | + | ف | + | ل | + | اْ | |
= | ت | + | د | + | ا | + | ع | |
= | ت | + | م | + | د | + | خ | |
= | ت | + | ج | + | ا | + | ح |
:جواب
صورت | = | ت | + | ر | + | و | + | ص |
رغبت | = | ت | + | ب | + | غ | + | ر |
اُلفت | = | ت | + | ف | + | ل | + | اْ |
عادت | = | ت | + | د | + | ا | + | ع |
خدمت | = | ت | + | م | + | د | + | خ |
حاجت | = | ت | + | ج | + | ا | + | ح |
:سوال نمبر (۵). کوئل ایک پرندہ ہے۔ آپ نیچے دیے گئے پرندوں کی تصویروں کو پہچان کر ان کے نام اور بولیاں لکھیے
:جواب
سوال نمبر (۶). استاد کی مدد سے حفیظ اللہ بین شوق پر چند جملے لکھے ؟
جواب: اس سوال کا جواب بچے خود اپنے استاد کی مدت لیکر لکھیں۔
سوال نمبر (۷). اپنے آس پاس پائے جانے والے چند پرندوں کے نام لکھیے ۔ ان میں سے جو پرنده آپ کو سب سے اچھا لگتا ہے اس کی تصویر بنائیے اور اس سے متعلق پانچ جملے لکھیے؟
جواب: کبوتر ، چیل، آلو، بلبل، چڑیا، طوطا، مینا، کوا۔
طوطے کی کئی اقسام ہوتی ہیں ۔ یہ عام طور پر سبز و رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ درختوں میں بل بنا کر اُس میں رہتا ہے۔ یہ زیادہ تر گھنے درختوں والے علاقوں یا جنگلوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کی خوراک درختوں کے پھل اور بیج ہوتے ہیں۔
سبق نمبر 4 کوئل کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ ف فائدہ مند لگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply