سبق “حضرت محمد ﷺ” جموں کشمیر بورڈ کے جماعت تیسری کے طلباء کے لیے بہارستانِ اُردو کتاب کا تیسراسبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 3 حضرت محمد ﷺ کےمتعلق ہے. اس پوسٹ میں آپ کو سبق نمبر 3 حضرت محمد ﷺ کے الفاظ معنی اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ (JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 3حضرت محمد ﷺQuestion Answers) پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 3 چنار کے الفاظ اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 3حضرت محمد ﷺQuestion Answers
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 3 Hazrat Muhammad (S.A.W) (Word Meaning)
:سوال نمبر(۱). الفاظ کے معنی
معنی | الفاظ |
---|---|
جنم ، ولادت | پیدائش |
ذمه داری | کفالت |
وفات پانا، مرجانا | انتقال |
دیکھ بھال | تربیت |
اصرار کرنا، تقاضا کرنا | تاکید |
نگرانی کرنا | دیکھ بھال |
دودھ پلانے والی | رضائی |
تسلی دینا | دل جوئی کرنا |
ضرورت مند | حاجت مند |
عزت | احترام |
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 3 Hazrat Muhammad (S.A.W) (Question Answers)
سوال نمبر (۲). مختصر جواب لکھئے :
سوال: حضرت مﷺ کون تھے؟
جواب: حضرت محمد ﷺخدا کے بھیجے ہوئے پیغمبر ہیں۔ آپ ﷺ پر قرآن کریم نازل ہوا۔ آپ نے دین اسلام کی تعلیم دی۔
سوال: حضرت محمد ﷺ کی پیدائش کب ہوئی؟
جواب: حضرت محمد ﷺ کی پیدائیش ۵۷۰ء میں عرب کے شہر میں ہوئی۔
سوال: آپ ﷺ کے والدین کا نام کیا تھا؟
جواب: آپ ﷺ کے والد کا نام عبد اللہ اور آپ ﷺ کی والدہ کا نام بی بی آمنہ تھا۔
سوال: آپ ﷺ کی کفالت سب سے پہلے کس نے کی؟
جواب: آپ اللہ کی کفالت سب سے پہلے حلیمہ سعدیہ نے کی۔
سوال: آپ ﷺ کے دادا اور چچا کا نام کیا تھا؟
جواب: آپ ﷺ کے دادا کا نام عبد المطلب اور چچا کا نام ابوطالب تھا۔
سوال: آپ ﷺ نے لوگوں کی کیا خدمت کی؟
جواب: آپ ﷺ نے انسان کو صحیح راستہ دکھایا۔ آپ ﷺ بوڑھوں اور ضعیفوں کی خدمت کرتے تھے ۔ آپ ﷺ کو یتیموں سے بہت پیار تھا۔ آپ ﷺ حاجت مندوں کی حاجت روائی کرتے تھے۔
سوال نمبر (۳). محملے بنائیے:
صادق | پیغام لانے والا | |
---|---|---|
پیغمبر کے | معنی ہیں | ایمان دار |
کفالت کے | ذمہ داری | |
امین کے | سچا |
:جواب
صادق کے معنی ہیں سچا۔ |
---|
پیغمبر کے معنی ہیں پیغام لانے والا ۔ |
کفالت کے معنی ہیں ذمہ داری ۔ |
امین کے معنی ہیں ایمان دار ۔ |
:سوال نمبر (۴). الف کے ہر جملے کا دوسراحصہ ‘ب ‘ میں تلاش کر کے جملے مکمل کیجئے
جواب: حلیمہ سعدیہ نے آپ ﷺ کو دودھ پلایا ۔
عبد المطلب آپ ﷺ کے دادا تھے۔
بی بی آمنہ آپ ﷺ کی والدہ تھیں۔
ابوطالب آپ ﷺکے چچا تھے۔
سوال نمبر (۵) .سامنے دیے ہوئے لفظوں میں سے مناسب لفظ خالی جگہوں میں بھریئے:
حضرت محمد صلى الله عليه وسلم کی پیدائش عرب کے شہر —— میں ہوئی۔ (مکہ، مدنیہ )
حلیمہ سعدیہ حضرت محمد علی کی —- ماں تھیں (رضائی، منہ بولی)
آپ ﷺ اپنا کام —— کیا کرتے تھے۔ (خود، نہیں)
آپ ﷺ بچوں کی —— کا خاص خیال رکھتے تھے۔ (تربیت، غذا)
آپ ﷺ نے انسانیت کو —— راستہ دکھایا۔ (پکا، سیدھا)
آپ ﷺنے ہمیں خُدا کی —- کرنے کا حکم دیا۔ (عبادت، ریاضت)
آپ ﷺ —- کی عمر میں نبی بنے۔ (چالیس، پچاس)
آپ ﷺ ے فرمایا کہ اللہ کے سامنے بھی لوگ۔۔۔۔۔۔ ہیں۔ ( برابر ، بہتر)
آپ ﷺ—- سے ہی بچے اور بیک تھے۔ (بچپن، جوانی)
جواب: حضرت محمد ﷺ کی پیدائش عرب کے شہر مکہ میں ہوئی۔
حلیمہ سعدیہ حضرت محمد ﷺ کی رضائی ماں تھیں۔
آپ ﷺ اپنا کام خود کیا کرتے تھے۔
آپ ﷺ بچوں کی تربیت کا خاص خیال رکھتے تھے۔
آپ ﷺ نے انسانیت کو صحیح راستہ دکھایا۔
آپ ﷺ نے ہمیں خُدا کی عبادت کرنے کا حکم دیا۔
آپ ﷺ چالیس کی عمر میں نبی بنے۔
آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ کے سامنے بھی لوگ برابر ہیں۔
آپ ﷺ بچپن سے ہی بچے اور بیک تھے۔
سوال نمبر (۶). لکھیے اور سیکھیے :
سوال: اُستاد بچوں کو حضرت محمد ﷺ کی زندگی کے بارے میں ایک چھوٹا سا پیرا گراف لکھوائے؟
جواب: آپ کا اﷺ نے انسان کو صیح راستہ دکھایا ۔ آپ کﷺ نے یہ تعلیم دی کہ خُدا کے سامنے سب لوگ برابر ہیں ۔ خُدا کے سامنے نہ کوئی چھوٹا ہے نہ کوئی بڑا ۔ آپ کﷺ نے یہ بھی تعلیم دی کہ اچھا انسان وہ ہے جو اچھا کام کرے۔ آپ ﷺ نے انسانیت کو برادری، نیکی اور امن کا پیغام دیا۔ آپ ﷺ نے ہمیں ایک خدا کی عبادت کرنے کا بھی حکم دیا۔
صول نمبر (۷). مکہ ، مدینہ، شہر، ابومطلب، ریگستان جیسے الفاظ اسم کہلاتے ہیں۔ سبق پر غور کر کے پہلے اور آخری اقتباس میں اسم تلاش کیجئے؟
جواب: عبد الله ، عرب، بی بی آمنہ حلیمہ سعدیہ، انسان کائنات وغیرہ ۔ ،
صول نمبر(۸). استاد بچوں کے ساتھ کلمہ اور عمل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے زبان میں قاعدے کی اہمیت بھی ان کو سمجھائے۔
جواب: کلمہ : ایسے الفاظ جن کے اپنے معنی ہوں اور سننے والے کی سمجھ میں آجائیں ۔ جیسے : سیاه سفید ، پانی، برف، سچ جھوٹ وغیرہ۔
مہمل: ایسے تمام الفاظ جن کے اپنے کچھ معنی نہ ہوں۔ جیسے: پانی والی بات چیت، جھوٹ موٹ وغیرہ۔
سبق حضرت محمد ﷺ کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ ف فائدہ مند لگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply