سبق “ہمارے کھیل” جموں کشمیر بورڈ کے جماعت تیسری کے طلباء کے لیے بہارستانِ اُردو کتاب کا چهٹا سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 6 ہمارے کھیل کےمتعلق ہے. اس پوسٹ میں آپ کو سبق نمبر 6 ہمارے کھیل کے الفاظ معنی اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 5 ہمسایہ کے الفاظ اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 6 ہمارے کھیل Question Answers
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 6 Hamare Khel (Word Meaning)
:سوال نمبر(۱). الفاظ کے معنی
معنی | الفاظ |
---|---|
تیر چلانا | تیراندازی |
شوق رکھنے والا | شوقین |
بسر اوقات، گْزاره | گْزربسر |
رسم، چین، طور طریقہ | رواج |
(تعلق کی جمع) میل جول | تعلقات |
شہرت حاصل کرنا | نام پیدا کرنا |
قریب قریب ملتا جلتا | لگ بھگ |
پسندیده | مقبول |
دو پہلوانوں کا آپس میں گتھم گتھا ہونا | کْشتئ |
قدرو قیمت، ضرورت | اہمیت |
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 6 ہمارے کھیل (Question Answers)
:سوال نمبر (۲). مختصر جواب لکھیے
سوال: چند ہندوستانی کھیلوں کے نام لکھیے؟
جواب: کشتی بھیڑی اور گلی ڈنڈا ہندوستانی کھیل ہیں۔
سوال: کشمیر میں کون سے کھیل زیادہ مقبول ہیں؟
جواب: کشمیر میں کرکٹ، فٹ بال، سکینگ، پولو وغیر کھیل مقبول ہیں۔
سوال: کرکٹ کے چند اہم کھلاڑیوں کے نام لکھیے؟
جواب: کپل دیو، وسیم اکرم، مہندر سنگھ دھونی، گراہم گوچ، جاوید میاں داد، وریندر سہواگ، عمران خان، سچن ٹنڈولکر، شاہد آفریدی، الیک سٹیو اوٹ، باب ٹیلر ۔
سوال: ہماری ٹیم نے کرکٹ کا عالمی کپ کب جیتا ؟
جواب: ہماری ٹیم نے کرکٹ ۱۹۸۳ء اور ۲۰۱۱ء میں کرکٹ کا عالمی کپ جیتا ہے۔
سوال: ٹینس میں کس نو جوان لڑکی نے ہندوستان کا نام روشن کیا؟
جواب: ٹینس میں ثانیہ مرزا نے ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔
:سوال نمبر (۳). نیچے دئے گئے الفاظ میں سے درست لفظ تلاش کر کے خالی جگہیں پر کیجی
اونچا ، بہترین ، تیر، بھائی چارا ، چستی
کھیلنے سے ببدن میں —- آتی ہے۔
جنگل کی زندگی میں انسان کا شوق —- اندازی تھا۔
ہمارے کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں ہندوستان کا نام —- کیا ہے
ہندوستان کی ہاکی ٹیم دنیا کی ۔۔۔۔ ٹیم سمجھی جاتی ہے۔
کھیلوں کے ذریعے —- بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
جواب: کھیلنے سے بدن میں چستی آتی ہے۔
جنگل کی زندگی میں انسان کا شوق تیر اندازی تھا۔
ہمارے کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں ہندوستان کا نام اونچا کیا ہے۔
ہندوستان کی ہاکی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم سمجھی جاتی ہے۔
کھیلوں کے ذریعے بھائی چارہ بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
سوال نمبر (۴). کسی شخص، جگہ یا چیز کے نام کو اسم کہتے ہیں، مثلاً اسلم، ثانیہ مرزا، دلی، جموں ،کتاب ، قلم
:سوال: ان جملوں میں اسم تلاش کیجیے
ثانیہ مرزا نے ہندوستان کا نام روشن کیا۔
اسلم کرکٹ کھیلنے میں ماہر ہے ۔
حلیمہ کتاب پڑھ رہی ہے۔
جواب: ثانیہ مرزا نے ہندوستان کا نام روشن کیا۔ اس جملے میں ”ثانیہ مرزا اور ہندوستان اسم نہیں ۔
اسلام کرکٹ کھیلنے میں ماہر ہے ۔ اس جملے میں اسلم ” اسم ہے۔
حلیمہ کتاب پڑھ رہی ہے۔ اس جملے میں حلیمہ اور ‘کتاب اسم ہیں۔
:سوال نمبر (۵). مثال دیکھ کر دئے گئے الفاظ کے مقابلے میں ان کے متضاد الفاظ لکھیے
دشمنی | دوستی |
---|---|
جیت | |
دن | |
رات | |
چْستی | |
اْجالا |
:جواب
ہار | جیت |
رات | دن |
دن | رات |
سُستی | چْستی |
اندھیرا | اْجالا |
:سوال نمبر (۶). مثال دیکھ کر لفظ مکمل کیجیے
ہم درد | = | درو | + | ہم |
---|---|---|---|---|
= | دم | + | ہم | |
= | شکل | + | ہم | |
= | نوا | + | ہم | |
= | عمر | + | ہم | |
= | جھولی | + | ہم |
: جواب
ہم دم | = | دم | + | ہم |
ہم شکل | = | شکل | + | ہم |
ہم نوا | = | نوا | + | ہم |
ہم عمر | = | عمر | + | ہم |
ہم جھولی | = | جھولی | + | ہم |
سوال نمبر (۷). استاد کی مدد سے کھیلوں کی اہمیت پر چند جملے لکھیے؟
جواب: کھیلوں سے انسان کا جسم تندرست رہتا ہے ۔ جو کچھ کھایا جائے وہ اچھی طرح ہضم ہوتا ہے۔ جسمانی، دماغی اور روحانی تندرستی کے لئے کھیل کھیلنا اسی طرح ضروری ہے جس کے طرح کھانا کھانا ضروری ہے۔ کھیلوں میں حصہ لینے سے ایک انسان میں نظم وضبط ، فرمابرداری 3 اور قوت فیصلہ جیسی صفات پیدا کرنے کا موقع ملتا ہے۔ کھیل ہمیں میل جھْل کر کام کرنے کی ترغیب دیتے ہیں ۔کھیل کے میدان میں فرض شناسی کا درس ملتا ہے۔ وقت کی پابندی کا سبق ملتا ہے۔ ایک اچھا کھلاڑی اچھا شہری بن سکتا ہے۔
سوال نمبر (۸). ستاد سے معلوم کیجئے کہ ہندوستان نے دوسری بار عالمی کپ کب جیتا؟
جواب: ہندوستان نے ۲۰۱۱ء میں دوسری بار عالمی کپ جیتا؟
سبق نمبر 6 ہمارے کھیل کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ ف فائدہ مند لگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply