سبق “ابوالکلام آزاد” جموں کشمیر بورڈ کے جماعت تیسری کے طلباء کے لیے بہارستانِ اُردو کتاب کا پندرہواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 15 ابوالکلام آزاد کےمتعلق ہے. اس پوسٹ میں آپ کو سبق نمبر 15 ابوالکلام آزاد کے الفاظ معنی اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر14 ننھّا خرگوش کے الفاظ اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 15 ابوالکلام آزاد Question Answers
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 15 Abul Kalam Azad (Word Meaning)
:سوال نمبر(۱). الفاظ کے معنی
معنی | الفاظ |
---|---|
بہت زیادہ | بے حد |
عقلمند، ہوشیار | ذہین |
ہوشیاری | بیداری |
پیار، دُھن، رغبت | لگن |
جاننے والا، بہت علم رکھنے والا | عالم |
محنت، کوشش، سعی | جد و جہد |
کوشش کسی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے راہ عمل طے کرنا | تحریک |
ہدایت، رہبری | رہنمائی |
قبر | آخری آرام گاه |
:سوال نمبر (۲). مختصر جواب لکھیے
سوال: مولانا آزاد کہاں پیدا ہوئے؟
جواب: مولانا آزاد مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔
سوال: مولانا آزاد کب پیدا ہوئے؟
جواب: مولانا آزاد ۱۸۸۸ء میں پیدا ہوئے۔
سوال:مولانا آزاد نے کس مدر سے میں تعلیم پائی؟
جواب: مولانا آزاد نے کسی با ضابطہ مدرسے میں تعلیم نہیں پائی ۔ ان کے والد نے گھر پر ہی اُنہیں پڑھانے کا انتظام کیا۔
سوال:ممولانا آزاد کے اخباروں پر حکومت نے پابندی کیوں لگا ئی تھی؟
جواب:مولانا آزاد برطانوی حکومت کے سخت مخالف تھے۔ وہ ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنے قلم اور اپنی زبان دونوں سے کام لیتے تھے۔ اس لئے حکومت نے ان کے اخباروں پر پابندی لگائی تھی۔
سوال:مولانا آزاد کس محکمے کے وزیر ہوئے؟
جواب:مومولانا آزاد وزیر تعلیم کے عہدے پر فائز تھے۔
:سوال نمبر (۳). مثال دیکھ کر لفظ کے مقابلے میں اس کا متضاد لکھیے
بڑا | چھوٹا |
اونچا | |
سُست | |
اوّل | |
آج | |
دُور |
:جواب
نیچا | اونچا |
چست | سُست |
اخر | اوّل |
کل | آج |
نزدیک | دُور |
:سوال نمبر (۴). مناسب لفظ سے خالی جگہوں کو پر کیجیے
ابوالکلام آزاد کا اصل نام —– تھا۔ م(حی الدین احمد، احمد محی الدین)
آپ بہت بڑے—– تھے۔ (ادیب، ڈاکٹر )
آپ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر —– تھے۔ (تعلیم، قانون)
مولانا آزاد بے حد —– تھے۔ (کند ذہن، ذہین)
جواب: ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔
آپ بہت بڑے ادیب تھے۔
آپ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم تھے۔
مولانا آزاد بے حد ذہین تھے۔
:سوال نمبر (۵). درج ذیل الفاظ کے جملے بنائیے
اخبار، چھوٹا، تقریر، جرمانہ، والدہ، مکہ، قید، مدینہہ، جدو جہد
:جواب
جملے | الفاظ |
---|---|
میں روز اخبار پڑھتا ہوں۔ | اخبار |
کریم میرا چھوٹا بھائی ہے۔ | چھوٹا |
لیڈر تقریر کر رہا ہے۔ | تقریر |
میں نے جرمانہ معاف کرنے کی درخواست لکھی۔ | جرمانہ |
میری والدہ مجھے بہت پیار کرتی ہے۔ | والده |
خالد نے زندگی کے کئی سال قید میں گزارے۔ | قید |
پیغمبر اسلام مکہ میں پیدا ہوئے۔ | مکہ |
مدینہ بہت خوبصورت شہر ہے۔ | مدینہ |
زندگی جد و جہد کا دوسرا نام ہے | جد و جہد |
سبق نمبر 15 ابوالکلام آزاد کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ ف فائدہ مند لگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply