نظم “اُٹھ باندھ کمر، کیوں ڈرتا ہے” جموں کشمیر بورڈ کے جماعت تیسری کے طلباء کے لیے بہارستانِ اُردو کتاب کا سترھواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 17 ٹیچر کےمتعلق ہے. اس پوسٹ میں آپ کو سبق نمبر 17 ٹیچر کے الفاظ معنی اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر16 اُٹھ باندھ کمر، کیوں ڈرتا ہے کے الفاظ اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 17 ٹیچر Question Answers
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 17 Teacher (Poem Text)
میں تو سب سے بہتر ہوں گا
وِدّیا کا اک ساگر ہوں گا
بی ، اے ، ایم ، اے، پڑھ کر رہوں گا
دیکھنا اک دن ٹیچر ہوں گا
پڑھنا پڑھانا کام
ٹیچر میرا نام
خوب سجے گا میرا نقشا
صاف بدن پر اُجلا کرتا
سر پر ٹوپی پیر میں جوتا
ناک په عینک ، ہاتھ میں ڈندا
منھ میں میں کچھ بادام
ٹیچر میرا نام
بینچ په لڑکے بیٹھے ہوں گے
اپنی کتابیں پڑھتے ہوں گے
اور جو لڑکے گندے ہوں گے
آنکھیں کھولے سوتے ہوں گے
ہوں گے وہی ناکام
ٹیچر میرا نام
مجھ سے ہر ایک خوب پڑھے گا
کوئی بھی لڑکا نہ پٹے گا
کان پکڑ مُرغا نہ بنے گا
رونے والا ہنسے گا
میرا ہے پیغام
ٹیچر میرا نام
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 17 Teacher (Word Meaning)
:سوال نمبر(۱). الفاظ کے معنی
معنی | االفاظ |
---|---|
سمندر، بحر | ساگر |
( ہندی لفظ ) علم تعلیم | ودیا |
اُستاد، معلم، مدرس | ٹیچر |
جسم | بدن |
چمکدار، سفید | اُجلا |
پیام سندیسه | پیغام |
Bachelor of Arts | بی ۔اے |
Master of Arts | ایم ۔ اے |
حلیہ | نقشه |
بہت اچھا | بہتر |
کامیاب نہ ہونا فیل ہو جانا | نا کام ہونا |
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 17 Teacher (Question Answers)
:سوال نمبر (۲). مختصر جواب لکھیے
سوال: ودیا کا سا گر کون ہوتا ہے؟
جواب: ودیا کا ساگر ایک ٹیچر (اُستاد) ہے۔
سوال: اُستاد کا نقشہ کیسا ہوگا ؟
جواب: شاعر نے اپنی نظم میں اُستاد کا جو نقشہ کھینچا ہے وہ کچھ اس طرح ہے۔ بدن صاف، اُجلا اُجلا کُرتا ، سر پر ٹوپی، پیر میں جوتا ، ناک پہ عینک اور ہاتھ میں ڈنڈا۔
سوال: کون بچے نا کام ہوں گے؟
جواب: وہ بچے ناکام ہوں گے جو وقت کی قدر نہیں کرتے اور اپنی کتا بیں نہیں پڑھتے ۔
:سوال نمبر (۳). کالم ” الف ” کالم ”ب“ کے ساتھ ملائیے
کالم ب | کالم الف |
---|---|
عوام کا نمائندہ ہوتا ہے۔ | ٹیچر |
ایک گاڑی کا نام ہے۔ | انجينر |
بچوں کو پڑھاتا ہے۔ | ڈاکٹر |
بیماروں کا علاج کرتا ہے۔ | ٹریکٹر |
سڑکیں اور عمارتیں بناتا ہیں۔ | منسٹر |
:جواب
کالم ب | کالم الف |
---|---|
بچوں کو پڑھاتا ہے۔ | ٹیچر |
سڑکیں اور عمارتیں بناتا ہیں۔ | انجينر |
بیماروں کا علاج کرتا ہے۔ | ڈاکٹر |
ایک گاڑی کا نام ہے۔ | ٹریکٹر |
عوام کا نمائندہ ہوتا ہے۔ | منسٹر |
:سوال نمبر (۴). مناسب الفاظ سے خالی جگہوں کو پُر کیجیے
اُستاد بچوں کو —ہے۔ (پڑھاتا / زلاتا)
اُستاد کا کام —– ہوتا ہے۔( پڑھانا / سلانا)
لڑکا کلاس میں ——(پڑھتا /کھیلتا ) ہے۔
سے انسان ترقی کرتا ہے۔ (پڑھنے /ستی) ——-
ہر انسان کے لئے ضروری ہے۔ (پڑھائی/ مہنگائی)——-
جواب: اُستاد بچوں کو پڑھاتا ہے۔
اُستاد کا کام پڑھانا ہوتا ہے۔
لڑکا کلاس میں پڑھتا ہے۔
پڑھنےے انسان ترقی کرتا ہے۔
پڑھائی ہر انسان کے لئے ضروری ہے۔
:سوال نمبر (۵). مثال دیکھ کر حروف ملائیے
ساگر | = | ر | + | گ | + | ا | + | س | مثال |
= | ا | + | ش | + | ق | + | ن | |
= | ا | + | ڈ | + | ن | + | ڈ | |
= | ے | + | د | + | ن | + | گ | |
= | ں | + | و | + | چ | + | ب | |
= | ی | + | ق | + | ر | + | ت | |
= | ا | + | ک | + | ڑ | + | ل | |
= | ر | + | ع | + | ا | + | ش |
:جواب
نقشہ | = | ا | + | ش | + | ق | + | ن |
ڈنڈا | = | ا | + | ڈ | + | ن | + | ڈ |
گندے | = | ے | + | د | + | ن | + | گ |
بچوں | = | ں | + | و | + | چ | + | ب |
ترقی | = | ی | + | ق | + | ر | + | ت |
لڑکا | = | ا | + | ک | + | ڑ | + | ل |
شاعر | = | ر | + | ع | + | ا | + | ش |
سبق نمبر 17 ٹیچر کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ ف فائدہ مند لگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply