نظم “اُٹھ باندھ کمر، کیوں ڈرتا ہے” جموں کشمیر بورڈ کے جماعت تیسری کے طلباء کے لیے بہارستانِ اُردو کتاب کا سولواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 16 اُٹھ باندھ کمر، کیوں ڈرتا ہے کےمتعلق ہے. اس پوسٹ میں آپ کو سبق نمبر 16 اُٹھ باندھ کمر، کیوں ڈرتا ہے کے الفاظ معنی اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر15 ابوالکلام آزاد کے الفاظ اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 16 اُٹھ باندھ کمر، کیوں ڈرتا ہے Question Answers
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 16 Uth Bandh Kamar Kyun Darta Hai (Poem Text)
اُٹھ ، باندھ کمر ، کیوں ڈرتا ہے
پھر دیکھ خُدا کیا کرتا ہے
جو موقع پاکر کھوئے گا وہ اشکوں سے منہ دھوئے گا
جو سوئے گا ، وہ روئے گا
اور کاٹے گا، جو بوئے گا
تو غافل کب تک سوئے گا جو ہونا ہے ، وہ ہوئے گا
اُٹھ ، باندھ کمر ، کیوں ڈرتا ہے
پھر دیکھ خُدا کیا کرتا ہے
یہ دُنیا آخر فانی ہے اور جان بھی اک دن جانی ہے
پھر تُجھ کو کیوں حیرانی ہے کر ڈال جو دل میں ٹھانی ہے
جب ہمت کی جولانی ہے تو پتھر بھی پھر پانی ہے
اُٹھ ، باندھ کمر ، کیوں ڈرتا ہے
پھر دیکھ خُدا کیا کرتا ہے
محمد فاروق دیوانه
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 16 Uth Bandh Kamar Kyun Darta Hai (Word Meaning)
:سوال نمبر(۱). الفاظ کے معنی
معنی | الفاظ |
---|---|
اشک کی جمع آنسو | اشکوں |
روتے رہنا | اشکوں سے منہ دھونا |
ختم ہو جانے والا، مٹ جانے والا | فانی |
تیزی، دوڑ | جولانی |
لا پرواہ | غافل |
پکا ارادہ کیا ہے | ٹھانی ہے |
ہمت سے کام لینا کسی کام کے لئے تیار ہونا | کمر باندھنا |
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 16 Uth Bandh Kamar Kyun Darta Hai (Qustion Answers)
:سوال نمبر (۲). مختصر جواب لکھیے
سوال: شاعر میں کیا کرنے پر زور دے رہا ہے؟
جواب: شاعر ہمیں ہمت سے کام لینے اور زندگی میں آگے بڑھتے رہنے پر زور دیتا ہے۔
سوال: اس نظم میں کون کون سی اچھی عادتیں بیان کی گئی ہیں؟
جواب: شہمت سے کام لینا چاہیے۔ ڈرنا نہیں چاہیے۔ موقع پا کر کھونا نہیں چاہیے۔ غفلت سے کام نہیں لینا چاہیے۔ اپنی محنت اور ہمت سے ہر کام ممکن ہوسکتا ہے
سوال: جو وقت کو ضائع کرے گا اس کا انجام کیا ہو گا؟
جواب: جو وقت کو ضائع کرے گا وہ ناکام رہے گا اور ہمیشہ روتا رہے گا۔
سوال:مشکل کام کیسے آسان ہو سکتا ہے؟
جواب: مشکل کام محنت کرنے اور ہمت سے کام لینے سے آسان ہو سکتا ہے۔
:سوال نمبر (۳). نظم پڑھ کر مصرعوں کو پورا کیجیے
اور کائے گا—– گا
تو غافل —– گا
یہ دنیا —- فانی ہے
کر ڈال جو —- میں ٹھانی ہے
:جواب
اور کالے گا، جو بوئے گا
تو غافل کب تک سوئے گا
یہ دنیا آخر فانی ہے
کر ڈال جو دل میں ٹھانی ہے
سوال نمبر (۴). نوٹ بک پر لکھتے۔
ہر کام وقت پر کرنا چاہیے ۔
گذرا ہو اوقت واپس نہیں آتا۔
ہمت اور حو صلے سے کام کرنا چاہئے۔
اچھے کاموں کا پھل اچھا ہوتا ہے۔
بُرے کاموں کا پھل بُرا ہوتا ہے۔
سوال نمبر (۵). اس نظم سے ہم نے کیا سیکھا استاد کی مدد سے پانچ جملوں میں لکھیے؟
جواب: اس نظم سے ہمیں ہمت سے کام لینے کا سبق ملتا ہے۔ مسلسل جدو جہد کرنے کا سبق ملتا ہے ۔ دل میں خوف نہ رکھنے کا سبق ملتا ہے۔ غفلت اور لا پرواہی کو چھوڑ دینے کا سبق ملتا ہے۔ اگر انسان ہمت سے کا ملے اور لگا تار جد و جہد کرتارہے تو ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔
سبق نمبر16 اُٹھ باندھ کمر، کیوں ڈرتا ہے کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ ف فائدہ مند لگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply