نظم “ننھّا خرگوش” جموں کشمیر بورڈ کے جماعت تیسری کے طلباء کے لیے بہارستانِ اُردو کتاب کا چودہواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 14 ننھّا خرگوش کےمتعلق ہے. اس پوسٹ میں آپ کو سبق نمبر 14 ننھّا خرگوشکے الفاظ معنی اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر13 ہمارا وطن کے الفاظ اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 14 ننھّا خرگوش Question Answers
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 14 Nanha Khargosh (Word Meaning)
:سوال نمبر(۱). الفاظ کے معنی
معنی | الفاظ |
---|---|
چھوٹا | ننھّا |
نیک مشورہ ، اچھی بات کہنا | نصیحت |
رحم آنا | ترس آنا |
مدد کرنا | کام آنا |
کسی زہر یلے جانور، خاص کر سانپ کا کاٹنا | ڈسنا |
چالاکی، دھوکا بازی، فریب | مکاری |
:سوال نمبر (۲). مختصر جواب لکھیے
سوال (۱): خرگوش اور اس کا ننھّا بچہ کہاں رہتے تھے؟
جواب: خرگوش اور اس کا ننھّا بچہ ایک درخت کے کھوکھلے تنے میں رہتے تھے۔
سوال(۲): خرگوش کے گھر میں رکھی ہوئی خوراک کیوں ختم ہو گئی تھی ؟
جواب: خایک بار سوکھا پڑا۔ اس لئے خرگوش کے گھر میں رکھی ہوئی خوراک ختم ہو گئی۔
سوال(۳): ننھّا خرگوش خوراک کی تلاش میں کہاں گیا ؟
جواب: ننھّا خرگوش خوراک کی تلاش میں کھیت میں گیا۔
سوال(۴): ننھے خرگوش نے جب ہرنی کو گا جر دی تو کیا ہوا؟
جواب: ننھے خرگوش نے جب ہرنی کو گاجر دے دی تو ہرنی اُسی وقت سہنر کے تاج والی پری بن کر سامنے آگئی۔
سوال(۵): پری نے ننھے خرگوش کو کیا دیا؟
جواب: پری نے ننھے خرگوش کو میٹھی گاجریں دیں اور غائب ہو گئی ۔
:سوال نمبر (۳). جُملے بنائیے
لگی ہے۔ | ننھے خرگوش کو | |
لگی تھی۔ | بھوک | ہرنی کے بچے کو |
نہیں لگی تھی۔ | سنہری پری کو |
:جواب
ننھے خرگوش کو بھوک لگی ہے۔ *
ہرنی کے بچے کو بھوک نہیں لگی تھی۔ *
ننھے خرگوش کو بھوک لگی تھی ۔ *
سنہری پری کو بھوک لگی ہے۔ *
ننھے خرگوش کو بھوک نہیں لگی تھی۔ *
سنہری پری کو بھوک لگی تھی۔ *
ہرنی کے بچے کو بھوک لگی ہے۔ *
سنہری پری کو بھوک نہیں لگی تھی۔ *
ہرنی کے بچے کو بھوک لگی تھی۔ *
:سوال نمبر (۴). کالم ‘الف’ کے ہر جملے کا دوسرا حصہ کالم ‘ب ‘ میں تلاش کر کے جملے مکمل کیجئے
ب | الف |
---|---|
ٹپک کر مارڈالا۔ | نھے خرگوش نے گاجر |
نصیحت یاد آ گئی۔ | میں نے تمہاری نیکی کا |
بدلہ چکا دیا ۔ | بندریا نے سانپ کو |
ہرنی کو دے دی۔ | ننھے خرگوش کو باپ کی |
جواب:
ب | الف |
---|---|
ہرنی کو دے دی۔ | نھے خرگوش نے گاجر |
بدلہ چکا دیا ۔ | میں نے تمہاری نیکی کا |
ٹپک کر مارڈالا۔ | بندریا نے سانپ کو |
نصیحت یاد آ گئی۔ | ننھے خرگوش کو باپ کی |
:سوال نمبر (۵). یچے دیے ہوئے لفظوں میں سے مناسب لفظ تلاش کر کے خالی جگہیں پر کیجیے
اثر، باپ ، پری ، بدله ، اکیلا
ننھے خرگوش پر ۔۔۔۔۔ کی نصیحت کا بہت کم اثر ہوا۔ *
ہرنی اُسی وقت سُنہرے تاج والی ۔۔۔۔۔۔ بن کر سامنے آگئی۔ *
جنگلی جانوروں کو پتا چلا کر خر گوش گھر میں۔ ۔۔۔۔۔ہے۔ *
میں نے تمہاری نیکی کا —— چکا دیا۔ *
:جواب
ننھے خرگوش پر باپ کی نصیحت کا بہت کم اثر ہوا۔ *
ہرنی اُسی وقت سُنہرے تاج والی پری بن کر سامنے آگئی۔ *
جنگلی جانوروں کو پتا چلا کر خرگوش گھر میں اکیلا ہے. *
میں نے تمہاری نیکی کا بدلہ چکا دیا۔ *
:سوال نمبر (۶). مثال دیکھ کر مذکر کے مقابلے میں اُس کا مونث لفظ لکھیے
مونث | مذکر | |
---|---|---|
ماں | باپ | مثال |
مونث | مذکر |
---|---|
چاچا | |
بھائی | |
بندر | |
هرن |
:جواب
مونث | مذکر |
---|---|
چاچی | چاچا |
بہن | بھائی |
بندریا | بندر |
ہرنی | هرن |
:سوال نمبر (۷). کہانی کا ماحصل
جواب: ماں باپ کی نصیحت پر عمل کرنا چاہیے۔ جس طرح ماں باپ کی بات مانا ہمارے لئے ہے مفید ہے، اسی طرح دوسروں کے ساتھ ہمدردی کا جذبہ رکھنے کا صلہ بھی ہمیں خوب ملتا ہے۔ “
سبق نمبر4 1 ننھّا خرگوش کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ ف فائدہ مند لگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply