سبق “ہمسایہ” جموں کشمیر بورڈ کے جماعت تیسری کے طلباء کے لیے بہارستانِ اُردو کتاب کا پانچواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 5 ہمسایہ کےمتعلق ہے. اس پوسٹ میں آپ کو سبق نمبر 5 ہمسایہ کے الفاظ معنی اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 4 کوئل کے الفاظ اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 5 ہمسایہ Question Answers
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 5 ہمسایہ (Word Meaning)
:سوال نمبر(۱). الفاظ کے معنی
معنی | الفاظ |
---|---|
پڑوسی | ہمسایہ |
جی گھبرانا، سانس رْکنا | دم گھٹنا |
بہتر کام، بڑا کام | کارنامه |
نزدیک میں رہنے والا ہمسایہ، ساتھ میں بسنے والا | پڑوسی |
ہوشیار | عظمند |
معائنہ ، جانچ | چیک اپ |
چاچا | انکل |
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 5 ہمسایہ (Question Answers)
:سوال نمبر (۲). ختصر جواب لکھیے
سوال: اسلم کے پاپا کہاں گئے تھے؟
جواب: اسلم کے پاپا با ہر گئے تھے۔
سوال: اسلم کی ماں کو کیا تکلیف تھی
جواب: اسلم کی ماں کو سینے میں تکلیف تھی۔
سوال: ڈاکٹر نے فیس کیوں نہیں لی؟
جواب: ڈاکٹر نے اس لئے فیس نہیں لی کیوں کہ وہ اکرم کا ہمسایہ تھا۔
سوال: اسلم کا گوتم سے کیا رشتہ تھا؟
جواب: اسلم گوتم کا ہمسایہ تھا۔
:سوال نمبر (۳). درج ذیل خاکے سے نو جملے بنائے استاد جملے بنانے میں بچوں کی رہنمائی کریں
رہتا تھا | میرا دوست | |
رہے گا | یہاں | اکرم |
آئے گا | اُس کا بھائی |
جواب: میرا دوست یہاں رہتا ہے۔
اکرم یہاں رہے گا۔
اُس کا بھائی یہاں آئے گا۔
میرا دوست یہاں آئے گا۔
اکرم یہاں رہتا تھا۔
عا اُس کا بھائی یہاں رہے گا۔
کے میرا دوست یہاں رہے گا۔
اکرم یہاں آئے گا۔
اُس کا بھائی یہاں رہتا تھا۔
:سوال نمبر (۴). (الف) کے ہر جملے کا دوسرا حصہ (ب) میں تلاش کر کے جُملے مکمل یجی
ب | الف |
---|---|
آرام سے سورہی تھی | اُس کا دم |
ہمسایہ ہوں | اسکی امی |
ضرور کرائیے | میں بھی اکرم کا |
گھٹ رہا ہے | ہسپتال آ کے چیک آپ |
جواب: اُس کا دم گھٹ رہا ہے۔
اُس کی اقی آرام سے سورہی تھی۔
میں بھی تو اکرم کا ہمسایہ ہوں۔
ہسپتال آکے چیک اپ ضرور کرائیے ۔
:سوال نمبر (۵). سامنے دیے ہوئے لفظوں میں سے درست لفظ تلاش کر کے خالی جگہیں پر کیجیے
(امی درد سے۔۔۔۔۔۔۔۔ رہی تھیں۔ (چیخ / جاگ
اس کی امی اب آرام سے۔۔۔۔۔۔۔۔ رہی تھی ۔ (سو/ جاگ)
ڈاکٹر نے کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹھالیں ( دوائیں /مٹھائیاں)
گوتم علی کو گھر کے ۔۔۔۔۔۔۔۔لے گیا۔ (پاس/ اندر)
اسلم نے ڈاکٹر علی کو دیکھا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوا۔ (خوش ناراض)
جواب: امی درد سے چیخ رہی تھیں۔
اس کی امی اب آرام سے سو رہی تھی۔
ڈاکٹر نے کچھ دوائیں اُٹھا لیں۔
گوتم علی کو گھر کے اندر لے گیا۔
اسلم نے ڈاکٹر علی کو دیکھا تو خوش ہوا۔
:سوال نمبر (۶). مثال دیکھ کر ہر مذکر کے مقابلے میں اُس کا مونث لفظ لکھیے
مونث | مذکر |
---|---|
ماں | باپ |
چاچا | |
دادا | |
نانا | |
ماما |
: جواب
مونث | مذکر |
---|---|
ماں | باپ |
چاچی | چاچا |
دادی | دادا |
نانی | نانا |
مامی | ماما |
سوال نمبر (۷). اُستاد کی مدد سے ہمسایے سے متعلق چند جملے لکھیے؟
جواب: ہمسایہ وہ ہے جو آپ کے گھر کے قریب ہو ہمسائے کے ساتھ جہاں تک ہو سکے، ہر لحاظ سے بھلائی کرنی چاہئے۔ اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ ہماری کسی حرکت سے ہمسایے پریشان یا دکھی نہ ہونے پائیں۔ تقریبات میں ہمسایوں کو تحائف پیش کیے جانے چاہئیں کیونکہ تحائف محبت پیدا کرتے ہیں اور عداوت کو دُور کرتے ہیں ۔ ہمارے دُور کے رشتے دار دُکھ سکھ میں بعد میں ہمارے پاس پہنچتے ہیں، پہلے ہمسایہ ہی ہمارے پاس ہوتا ہے۔ یاد رکھیں کہ وہ شخص جنت میں داخل نہ ہو گا جس کی شرارتوں سے اس کا ہمسایہ امن میں نہ ہو۔ نہ نہ
سوال نمبر (۸).اُستاد کی مدد سے بچے ایک دن کی چھٹی کی درخواست لکھیں۔
جواب: بخدمت جناب ہیڈ ماسٹر صاحب گورنمنٹ پرائمری اسکول اکرم آباد
جناب عالی
گزارش خدمت ہے کہ نیاز مند کو آج گھر پر ایک ضروری کام در پیش ہے، جس کی وجہ سے نیاز مند اسکول میں حاضر نہیں ہو سکتا۔ برائے مہربانی ایک دن کی رخصت عنایت فرمائی جائے۔
عین نوازش ہوگی۔
عرضے نیازمند تحریر : ۸ نومبر ۲۰۲۳ء
اب ج
سبق نمبر 5 ہمسایہ کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ ف فائدہ مند لگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں
Leave a Reply