نظم “بادل اور تارے” جموں کشمیر بورڈ کے جماعت تیسری کے طلباء کے لیے بہارستانِ اُردو کتاب کا گیارہویں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 11 بادل اور تارے کےمتعلق ہے. اس پوسٹ میں آپ کو سبق نمبر 11 ح بادل اور تارے کے الفاظ معنی اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر10 حضرت علیؓ کے الفاظ اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 11 بادل اور تارے Question Answers
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 11 Badal aur Tarey (Poem Text)
ختم ہوا دن ، سورج ڈوبیا شام ہوئی اور اُبھرے تارے
جگمگ جگمگ کرتے آئے نور کے ٹکڑے پیارے پیارے
دور کہیں سے ٹھنڈے ٹھنڈے تیز ہوا کے جھونکے آئے
کاندھوں پر اپنے وہ اُٹھا کر چھوٹے چھوٹے بادل لائے
اُن کو دیکھ کے اور بھی برسا تور مسرت کا تاروں سے
کوئی چھپا اور کوئی نکلا بادل کے ان انباروں
کھیل رہے ہوں جیسے بچے آنکھ مچولی گلی گلی میں
یا شبنم کے قطرے چمکیں اوجھل ہو کر گلی گلی میں
تلوک چند محروم
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 11 Badal aur Tarey (Word Meaning)
:سوال نمبر(۱). الفاظ کے معنی
معنی | الفاظ |
---|---|
چمک | جگمگ جگمگ |
خوشی | مَسرت |
ڈھیر | انبار |
اوس | شَبنم |
نظروں کے سامنے نہ ہونا | اوجھل ہونا |
روشنی | نور |
کوچه کوچه | گلی گلی |
ایک قسم کا کھیل جس میں ایک کھلاڑی آنکھوں پر پٹی باندھ کر دوسرے ساتھیوں کو اُن کے آواز دینے پر انہیں پکڑتا ہے | آنکھ مچولی |
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 10 Badal aur Tarey (Question Answers)
:سوال نمبر (۲). مختصر جواب لکھیے
سوال: تارے کب نکلتے ہیں؟
جواب: تارے شام کے بعد نکلتے ہیں ۔
سوال: چھوٹے چھوٹے بادلوں کو اپنے کندھوں پر کون اُٹھا کر لایا ؟
جواب: تیز ہوا کے جھونکے کاندھوں پر چھوٹے چھوٹے بادل اٹھا کر لائے۔
سوال: آنکھ مچولی کھیلتے ہوئے بچے کس کو کہا گیا ہے؟
جواب: آنکھ مچولی کھیلتے ہوئے بچے تاروں کو کہا گیا ہے۔
سوال: تاروں اور شبنم کے قطروں میں آپ کو کون سی چیز ملتی جلتی نظر آتی ہے؟
جواب: تاروں اور شبنم کے قطروں میں ملتی جلتی چیز چمک ہے۔
سوال: یہ نظم کس شاعر نے کبھی ہے؟
جواب: یہ نظم تلوک چند محروم نے لکھی ہے۔
:سوال نمبر (۳). مصروں کو پورا کیجیے
تیز ہوا کے جھونکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آنکھ مچولی گلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھیل رہے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یا شبنم کے قطرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: تیز ہوا کے جھونکے آئ
آنکھ مچولی گلی گلی میں
کھیل رہے ہوں جیسے بچے
یا شبنم کے قطرے چمکیں
:سوال نمبر (۴). مثال دیکھ کر لفظ کا آخری حرف کم کر کے ایک نیا با معنی لفظ بنائے
تار | تارے | مثال |
پیارے | |
ڈویا | |
برسا | |
نکلا |
:جواب
پیار | پیارے |
ڈوب | ڈویا |
برس | برسا |
نکل | نکلا |
:سوال نمبر (۵). حروف ملا کر لکھیے
سورج | = | ج | + | ر | + | و | + | س |
ل | د | ا | ب | |||||
ش | ر | ا | ب | |||||
م | ن | ب | ش | |||||
ے | ر | ا | ت | |||||
ے | ل | ک | ن |
:جواب
سورج | = | ج | + | ر | + | و | + | س |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
بادل | = | ل | + | د | + | ا | + | ب |
بارش | = | ش | + | ر | + | ا | + | ب |
شبنم | = | م | + | ن | + | ب | + | ش |
تارے | = | ے | + | ر | + | ا | + | ت |
نکلے | = | ے | + | ل | + | ک | + | ن |
سوال نمبر (۶). رات کے وقت چاند اور تارے جب آسمان پر نکلتے ہیں تو کیسا منظر ہوتا ہے اس منظر کی عکاسی اپنے ڈرائنگ شیٹ پر کریں۔
جواب: بچے کلاس میں اس منظر کی ڈرائنگ بنانے کی کوشش کریں
سوال نمبر (۷). زمین پر پانی اور کی انتخاب جاننے کے لئے نیچے دی گئی شکل دیکھئے:
جواب: خشکی = %29.1
پانی = %70.9
سبق نمبر 11 بادل اور تارے کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ ف فائدہ مند لگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply