سبق “چنار” جموں کشمیر بورڈ کے جماعت تیسری کے طلباء کے لیے بہارستانِ اُردو کتاب کا دوسرا سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 2 چنار (JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 2 چنار Question Answers) کےمتعلق ہے. اس پوسٹ میں آپ کو سبق نمبر 2 چنار کے الفاظ معنی اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے نظم حمد کے الفاظ اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 2 چنار Question Answers
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 2 Chinar (Word Meaning)
سوال نمبر(۱). آؤ معنی یاد کریں
معنی | الفاظ |
---|---|
پت جھڑ | خزاں |
سیر کرنے والا | سياح |
ملتا جلتا ، ایک ہی طرح کا | مانند |
پیلا | زرو |
لال | شرخ |
فائدہ مند | کار آمد |
سر سبز | ہرا بھرا |
درخت کے اوپر کا چھلکا | چھال |
چہل پہل | رونق |
جسامت، ڈیل ڈول | قد و قامت |
خالی، بوسیده | کھوکھلا |
:سوال نمبر (۲). درج ذیل سوالات کے جواب لکھئے
سوال:چنار کو کشمیری زبان میں کیا کہتے ہیں؟
جواب: چنار کو کشمیری زبان میں ”بونی“ کہتے ہیں۔
سوال:نسیم باغ میں کون سے درخت ہیں۔
جواب:نسیم باغ میں چنار کے بہت سے درخت ہیں۔
سوال: چار چناری کہاں ہے؟
جواب: ڈل کے بیچ میں ایک چھوٹا سا پارک ہے۔ اس پارک کے چار کونوں پر چنار کے چار درخت ہیں۔ اسے چار چناری کہتے ہیں۔
سوال: چنار کے پتے کس کام آتے ہیں؟
جواب: چنار کے خشک پتوں کو جلا کر کوئلے کی شکل میں سردیوں میں کانگڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
سوال: چنار کی حفاظت کیوں کرنی چاہیے؟
جواب: چنار ہوا کو صاف رکھنے میں مدد دیتا ہے، اس سے ماحول پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ چنار کا درخت کاٹنا قانونا جرم ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم چنار کی حفاظت کریں۔
:سوال نمبر (۳). دیئے گئے دو حرفی الفاظ سے سہ حرفی اور چار حرفی الفاظ بنائے
چارحرفی | سه حرفی | دو حرفی |
---|---|---|
جانا | جان | جا |
سو | ||
وو | ||
نر | ||
سر | ||
با | ||
مد |
:جواب
چارحرفی | سه حرفی | دو حرفی |
---|---|---|
سوچا | سوچ | سو |
دُوری | دور | وو |
نرمی | نرم | نر |
سردی | سرد | سر |
بادل | باد | با |
مدحت | مدح | مد |
سوال نمبر (۴). کالم (الف) کے ہر جملے کا دوسرا حصہ کالم (ب) میں تلاش کر کے جملے مکمل کیجیے۔
ب | الف |
---|---|
میں ڈالے جاتے ہیں | چنار کی شاخیں |
بڑی بڑی ہوتی ہیں | نسیم باغ شاہ جہاں نے |
لگوایا تھا۔ | کوئلے سردیوں میں کانگڑی |
سخت ہوتی ہے | چنار کی لکڑی سے کئی کارآمد |
چیزیں بنائی جاتی ہیں | چنار کی لکڑی |
:جواب
ب | الف |
---|---|
بڑی بڑی ہوتی ہیں | چنار کی شاخیں |
لگوایا تھا۔ | نسیم باغ شاہ جہاں نے |
میں ڈالے جاتے ہیں | کوئلے سردیوں میں کانگڑی |
چیزیں بنائی جاتی ہیں | چنار کی لکڑی سے کئی کارآمد |
سخت ہوتی ہے | چنار کی لکڑی |
:سوال نمبر (۵). خالی جگہوں کو دیے ہوئے مناسب الفاظ سے بھرئے
کشمیر میں چنار کے کئی بڑے بڑے۔۔۔۔ ہیں۔ (کھیت/ باغ)
حضرت بل کے قریب —- کا ایک بہت بڑا باغ ہے۔ (سفید/ چنار )
نسیم باغ مغل بادشاہ —-نے لگوایا تھا ۔ ( شاہجہاں اکبر )
کوئلے ۔۔۔۔ میں کانگڑیوں میں ڈالے جاتے ہیں۔ (سردیوں گرمیوں)
پت جھڑ کے موسم میں چنار کے پتے پہلے زرد اور پھر —- ہو جاتے ہیں ۔ (سفید سرخ )
جواب:
کشمیر میں چنار کے کئی بڑے بڑے باغ ہیں۔
حضرت بل کے قریب چنار کا ایک بہت بڑا باغ ہے۔
نسیم باغ مغل بادشاہ شاہجہاں نے لگوایا تھا۔
کوئلے سردیوں میں کانگڑیوں میں ڈالے جاتے ہیں۔
پت جھڑ کے موسم میں چنار کے پتے پہلے زرد اور پھر سرخ ہو جاتے ہیں۔
سوال نمبر (۶). مختلف قسم کے درختوں کے نام لکھیے اور دو کی تصویریں بنائے؟
جواب: دیودار، چیڑ ، چنار، سرو، سفیدہ وغیرہ۔
بچے استاد کی مدت خود درختوں کی تسویر بنانے کی کوشیش کریں۔
سوال نمبر (۷). استاد کی مدد سے چنار پر پانچ جملے لکھئے؟
چنار جنوب مشرقی یورپ سے لیکر بھارت تک پایا جانے والا ایک درخت ہے۔
کشمیر میں چنار کو شاہی درخت کے طور پر جانا جاتا ہے۔
یه درخت شاندار اور خوبصورت ہوتا ہے۔
چنار کے پتے سبز سے زرد اور پھر سرخ سے ہو جاتے ہیں۔
چنار کے پتے سردیوں میں جلانے کے کام آتے ہیں
سبق چنار کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ ف فائدہ مند لگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply