نظم “برسات” جموں کشمیر بورڈ کے جماعت تیسری کے طلباء کے لیے بہارستانِ اُردو کتاب کا آٹھواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 8 برسات کےمتعلق ہے. اس پوسٹ میں آپ کو سبق نمبر 8 برسات کے الفاظ معنی اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 7 راکھی کا تہوار کے الفاظ اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 8برسات Question Answers
(Poem Text) JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 8 برسات
وہ دیکھو اُٹھی کالی کالی گھٹا
ہے چاروں طرف چھانے والی گھٹا
گھٹا کے جو آنے کی آہٹ ہوئی
ہوا میں بھی اک سنسناہٹ ہوئی
گھٹا آن کر مینہ جو برسا گئی
تو بے جان مٹی میں جان آگئی
زمین سبزے سے لہلہانے لگی
کسانوں کی محنت ٹھکانے لگی
جڑی بوٹیاں ، پیڑ آئے نکل
عجب بیل ، پتے ، عجب پھول پھل
ہر اک پیڑ کا اک نیا ڈھنگ ہے
ہر اک پھول کا اک نیا رنگ ہے
ہزاروں پھدکنے لگے جانور
نکل آئے گویا کہ مٹی کے پر
جہاں کل تھا میدان چٹیل پڑا
وہاں آج ہے گھاس کا بن کھڑا
یہ دو دن میں کیا ماجرا ہوگیا
کہ جنگل کا جنگل ہرا ہو گیا
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 8 Barsat (Word Meaning)
:سوال نمبر(۱). الفاظ کے معنی
معنی | الفاظ |
---|---|
کالے بادل | کالی گھٹا |
چلنے کی آواز | آہٹ |
وہ ہلکی آواز جو ہوا کے چلنے سے پیدا ہوتی ہے۔ | سنسناہٹ |
بارش | مینہ |
اطمینان ہونا، تسلی ہونا ، خوشی حاصل ہونا | جان میں جان آنا |
کامیاب ہونا، کوشش کا صلہ ملنا | محنت ٹھکانے لگنا |
وہ میدان جہاں کوئی درخت نہ ہو ، صاف میدان | چٹیل |
نیا طریقہ، نیا انداز | نیاڈھنگ |
اُچھلنا ، کودنا | پُھدکنا |
اڑنے کے لئے تیار ہونا | پر نکل آنا |
سبزے کا ہوا سے ہلنا | لہلہانا |
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 8 Barsat (Question Answers)
: سوال نمبر (۲). مختصر جواب لکھیے
سوال: برسات کب ہوتی ہے؟
جواب: برسات جولائی اگست کے مہینوں میں مون سون ہواؤں کے باعث ہوتی ہے۔
سوال: برسات کے بعد جنگل کا سماں کیا ہوتا ہے؟
جواب: برسات کے بعد جنگل ہرا بھرا ہو جاتا ہے۔ ہر طرف ہریالی دیکھنے کوملتی ہے۔
سوال: برسات سے کسان کو کیا فائدہ پہنچا ؟
جواب: کسان نے محنت سے جو فصلیں بوئی تھیں وہ برسات میں زمین سے اُگ آئیں۔
سوال: شاعر نے ایک شعر میں تعجب کا اظہار کیا ہے وہ شعر لکھئے۔
جواب: یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا کہ جنگل کا جنگل ہرا ہو گیا ۔
سوال: نظم کے آخری شعر کو اپنے الفاظ میں لکھیے؟
شاعر آخری شعر میں کہتے ہیں کہ حیرت کی بات ہے کہ برسات نے دو دن میں ہر طرف ہریالی پھیلائی۔ پورا جنگل ہرا بھرا ہو گیا۔
:سوال نمبر (۳). مناسب الفاظ تلاش کر کے خالی جگہیں پر کیجیے
گھاس، میدان، مٹی، پُھدکنے
ہزاروں۔۔۔۔۔ لگے جانور
نکل آئے گویا کہ ۔۔۔۔۔ کے پر
جہاں کل تھا۔۔۔۔چٹیل پڑا
وہاں آج ہے۔۔۔۔۔۔۔ کا بن کھڑا
جواب: ہزاروں پُھدکنے لگے جانور
نکل آئے گویا کہ مٹی کے پر ہے
جہاں کل تھا میدان چٹیل پڑا
وہاں آج ہے گھاس کا بن کھڑا
:سوال نمبر (۴). مثال دے کر لفظوں کو الٹ کر لیا لفظ بنائے
نیا لفظ | الٹ کر | لفظ | مثال: |
س + ر + د = سرد، د + ر + س = درس
:جواب
ناش | = | ش | + | ا | + | ن | شان | = | ن | + | ا | + | ش | شان |
پان | = | ن | + | ا | + | پ | ناپ | = | پ | + | ا | + | ن | ناپ |
بات | = | ت | + | ا | + | ب | تاب | = | ب | + | ا | + | ت | تاب |
کان | = | ن | + | ا | + | ک | ناک | = | ک | + | ا | + | ن | ناک |
سوال نمبر (۵). استاد کی مدد سے برسات پر چند جملے لکھیے؟
جواب: برسات کا موسم سب کو پسند ہے، سورج کا بادلوں کیساتھ آنکھ مچولی کھیلنا کبھی دھوپ کبھی چھاؤں .. قوس و قزح کے رنگوں کا افق پہ بکھرنا۔ کبھی نرم نرم بوندوں کا مٹی کومہ کا نا تو کبھی موسلا دھار بارش کا دن رات برسنا۔ کبھی بادلوں کا گر جنا اور کبھی بجلی کا چمکنا ۔ بارش کا موسم انتہائی حسین، خوشگوار، دلکش اور سہانا موسم ہوتا ہے۔ ہر چیز نکھری نکھری اور دھلی ڈھلی نظر آتی ہے۔ سبز و آنکھوں کو ٹھنڈک بخشا ہے۔ پتہ بوٹا، پھول، شاخیں ہوا میں لہراتی ہوئی ٹھنڈک بکھیرتی ہیں مٹی کی خوشبو یں حواس پر چھا جاتی ہے۔ یہ وہ موسم ہے جب نہ چاہتے ہوئے بھی نیند کا غلبہ طاری ہو جاتا ہے اور دل بلا وجہ خوشی سے جھومنے لگتا ہے۔ ٹپ ٹپ گرتی بوند یں ہلکی پھلکی موسیقی لگتی ہیں۔
سوال نمبر (۶). کا ،کو، کی، پرانے، ہے، کے وغیرہ کو حروف کہتے ہیں۔ حروف وہ کلمہ ہے جو لفظ کو لفظ کے ساتھ جوڑ کر جملہ بناتا ہے۔ درج ذیل جملوں کو حروف کے ذریعہ مکمل پر کیجیے
رشید —- کھانا کھایا۔
موہن—- اع از ملا۔
عادل —- بات کرو۔
جواب: رشید نے کھانا کھایا۔
موہن کو اعزاز ملا۔
عادل سے بات کرو ۔
سبق نمبر 8 برسات کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ ف فائدہ مند لگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply