سبق “عيد الفطر” جموں کشمیر بورڈ کے جماعت تیسری کے طلباء کے لیے بہارستانِ اُردو کتاب کا نوواں سبق ہے۔ یہ پوسٹ سبق نمبر 9 عيد الفطر کےمتعلق ہے. اس پوسٹ میں آپ کو سبق نمبر 9 عيد الفطر کے الفاظ معنی اور سوال جواب پڑھنے کو ملیں گے۔ پچھلی پوسٹ میں آپ نے سبق نمبر 8 برسات کے الفاظ اور سوالات و جوابات کے بارے میں پڑھا تھا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 9عيد الفطر Question Answers
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 9 Eid-ul-Fitar (Word Meaning)
:سوال نمبر(۱). الفاظ کے معنی
معنی | الفاظ |
---|---|
شان و شوکت | دھوم دھام |
اسلامی سال کا مہینہ جس میں مسلمان روزے رکھتے ہیں۔ اسلامی کلینڈر کا نواں مہینہ | رمضان |
رمضان کے بعد والی عید جس میں صدقہ فطر دیا جاتا ہے۔ | عید الفطر |
ہجوم | بھیڑ |
ضرورت مند | محتاج |
عید رمضان کا صدقہ ، روزوں کی خیرات | صدقہ فطر |
گروه جماعت | ٹولی |
جھولا | ہنڈولا |
وہ جگہ جہاں عید کی نماز پڑھتے ہیں ۔ | عیدگاه |
وہ رقم جو عید کے دن چھوٹوں کو دی جاتی ہے۔ | عیدی |
بہت خوش ہونا | پھولے نہ سمانا |
خوشی | عید |
JKBOSE Class 3rd Urdu Chapter 9 Eid-ul-Fitar (Question Answers)
:سوال نمبر (۲). مختصر جواب لکھیے
سوال: عید الفطر کب منائی جاتی ہے؟
جواب: عید الفطر رمضان کے مہینے کے ختم ہونے پر منائی جاتی ہے۔
سوال: عید کی نماز کہاں پڑھی جاتی ہے؟
جواب: ععید کی نماز عید گاہ میں پڑھی جاتی ہے۔
سوال: صدقہ فطر کن کو دیا جاتا ہے؟
جواب: صدقہ فطر غریبوں اور محتاجوں کو دیا جاتا ہے۔
سوال: عیدی کیا ہوتی ہے؟
جواب: عیدی اُن پیسوں کو کہتے ہیں جو عید کے دن بچوں کو دئے جاتے ہیں۔
سوال: رمضان کے مہینے پر پانچ جملے لکھیے؟
جواب: رمضان اسلامی تقویم کا نواں مہینہ ہے۔ اسے رمضان المبارک بھی کہا جاتا ہے۔ اس ماہ مبارک میں قرآن کا نزول ہوا ہے۔ مسلمانوں کے لیے اس پورے مہینے میں روزے رکھنے فرض ہیں۔ اسی میں ایک رات ایسی ہے جس کو شب قدر کہا جاتا ہے۔
:سوال نمبر (۳). مثال دیکھ کر عید پر مزید الفاظ بنائے
عیدگاه | = | گاه | + | عید | مثال |
:جواب
عیدی | = | ی | + | عيد |
عید الفطر | = | الفطر | + | عيد |
عید مبارک | = | مبارک | + | عيد |
عید الاضحی | = | الاضحی | + | عيد |
عید ملن | = | مِلن | + | عيد |
:سوال نمبر (۴). (الف) کے ہر جملے کا دوسرا حصہ (ب) میں تلاش کر کے جملے مکمل کریں
ب | الف |
---|---|
عید گاہ کی طرف چل پڑی ہیں | عادل کے ابا نے اُس کے لئے |
نیا کُرتا پاجامہ اور ٹوپی سلوائی ہے | شہر سے لوگوں کی ٹولیاں |
بھیڑ لگی ہوئی تھی | عید کے دن سب لوگ ایک دوسرے کو |
عید کی مبارک باد دیتے ہیں | کھلونوں کی دکانوں پر |
:جواب
ب | الف |
---|---|
نیا کُرتا پا جام اور ٹوپی سلوائی ہے۔ | عادل کے ابا نے اُس کے لئے |
عید گاہ کی طرف چل پڑی ہیں ۔ | شہر سے لوگوں کی ٹولیاں |
عید کی مبارک باد دیتے ہیں۔ | عید کے دن سب لوگ ایک دوسرے کو |
بھیڑ لگی ہوئی تھی۔ | کھلونوں کی دکانوں پر |
:سوال نمبر (۵). درست لفظ تلاش کر کے خالی جگہیں پر کیجیے
عید الفطر روزوں کے ——– آتی ہے۔ (بعد، پہلے)
عید کے دن ہر شخص. —-نظر آتا ہے۔ (خوش، اداس)
نماز کے بعد ہر شخص ہاتھ —— خُدا سے دُعا مانگتا ہے۔ ( گرا کر، اُٹھا کر)
حامد نے عید گاہ کے۔——- جہاز خریدا۔ (اندر، باہر)
جواب: عید الفطر روزوں کے بعد آتی ہے
عید کے دن ہر شخص خوش نظر آتا ہے۔
نماز کے بعد ہر شخص ہاتھ اُٹھا کر خُدا سے دُعامانگتا ہے۔
حامد نے عیدگاہ کے باہر جہاز خریدا۔
:سوال نمبر (۶). واحد کے جمع اور جمع کے واحد لکھیے
کپڑا، گرتا، روزے، کھلونے، مٹھائی، ٹوپی
جمع | واحد |
---|---|
کپڑے | کپڑا |
کُرتے | کُرتا |
روزے | روزه |
مٹھائیاں | مٹھائی |
کھلونے | کھلونا |
ٹوپیاں | ٹوپی |
:سوال نمبر (۷). دیگر مذاہب کے تہوار
جواب: گُرونانک گُرپورب :گُرونانک گرپورب المعروف گُرونانک جینتی یا گُرونانک پر کاش اتسو ایک سکھ مذہب کا تہوار ہے ۔ یہ دن سکھ ہر سال پہلے گُرو بابا گُرونانک کی ولادت کی مناسبت سے مناتے ہیں۔ دیوالی: دیوالی ہندوؤں کا اہم تہوار ہے۔ اسے روشنیوں کا تیوار بھی کہتے ہیں۔ یہ ہمارے یہاں خزاں کے موسم میں منایا جاتا ہے۔ سکھ پیروکار اس تہوار کو بندی چھوڑ دیوس کے نام سے مناتے ہیں ۔ بدھ پور نیما یہ تہوار بدھ دھرم کے ماننے والے مناتے ہیں۔ یہ تہوار شہزادہ سدھارتھ کے یوم پیدائش کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
:سوال نمبر (۸). عید کے دن گھروں میں پکائے جانے والے پکوانوں کے نام یہ ہیں
جواب: ہمارے گھر میں عید کے روز روغن جوش یخنی کو فتے ، کباب، وغیرہ پکائے جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ سویاں حلوہ نمکین چائے اور بیکری وغیرہ کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔
سبق نمبر 9 عيد الفطر کے بارے میں بس اتنا ہی ہے۔ امید ہے آپکو یہ پوسٹ ف فائدہ مند لگا ہوگا اسکے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں۔
Leave a Reply